وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خود مختارگولڈ بونڈ اسکیم 23-2022 (سلسلہ- IV) جاری کردہ قیمت

Posted On: 03 MAR 2023 7:30PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4(6)-بی(ڈبلیو اینڈ ایم)/2022 مورخہ 15 دسمبر 2022 کے لحاظ سے ، خود مختار گولڈ بونڈس 23-2022 (سلسلہ- IV)، 6 مارچ سے 10 مارچ 2023 کی مدت کے دوران سبسکرپشن کے لئے کھولے جائیں گے، ان میں سیٹلمنٹ کی تاریخ 14 مارچ 2023 ہوگی۔ رکنیت کی مدت کے دوران، بونڈ کی اجراء کی قیمت 5611 روپئے (صرف پانچ ہزار چھ سو گیارہ روپئے) فی گرام ہوگی، جیسا کہ ہندوستان کے ریزرو بینک نے اپنی پریس ریلیز مورخہ 03 مارچ 2023 میں شائع کیا ہے۔

حکومت ہند نے ، ہندوستان کے ریزرو بینک کے ساتھ مشاورت سے ، ان سرمایہ کاروں کو ایشو پرائز میں سے 50 روپئے (صرف پچاس روپئے) فی گرام کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور جن کی ادائیگی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بونڈ کی ایشو پرائز 5561 روپئے (صرف پانچ ہزار پانچ سو اکسٹھ روپئے) فی گرام سونے کی ہوگی۔

*****

U.No.2305

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1904180) Visitor Counter : 278


Read this release in: English , Hindi