قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے نئی دہلی میں حال ہی میں منعقدہ آدی مہوتسو میں کئی سود مند اقدامات کئے


قومی سطح کے فیسٹیول کے دوران کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کاریگروں اور نینو انٹرپرائزز کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا

انعقاد کی جگہ پر اہل وزیٹرس کے لئے آیوشمان بھارت کارڈز کی پروسیسنگ کا اہتمام  کیا گیا

محکمہ ڈاک نے قبائلی کاریگروں کے لیےا سپیڈ پوسٹ/پارسل بکنگ کی سہولیات، آدھار  کا اندراج/اپڈیٹنگ/ پی ایل آئی، پی او ایس بی اور آئی پی پی بی کی کی مختلف سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسٹال لگائے

Posted On: 02 MAR 2023 5:49PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت کے زیراہتمام قبائلی باہمی تعاون مارکٹنگ ترقی کی لمیٹیڈ  فیڈریشن  (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کے ذریعہ   منعقدہ قومی سطح کا قبائلی میلہ، آدی مہوتسو قومی سطح پر قبائلی ثقافت کو پیش کرنے کےلئے  قبائلی ثقافت کی روح ، دستکاری، کھانے ، تجارت اور آرٹ کی شکلیں مناتا ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کا ایک سالانہ پروگرام ہے اور قبائلی برادریوں کی معیشت کو فروغ دینے، ترقی دینے اور مضبوط کرنے کے لیے اس کے کثیر الجہتی منفرد انداز کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرپرینیورشپ اینڈاسمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) نے، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے زیراہتمام، آدی مہوتسو میں 22 سے 24 فروری 2023 تک کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کاریگروں اور نینو انٹرپرائزز کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ نئی دہلی میں ورکشاپ کا افتتاح 22 فروری 2023 کو قومی سطح کے میلے میں تقریباً 170 قبائلی کاریگروں کی موجودگی میں کیا گیا اور 24 فروری کو اختتام پذیر ہوا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی)  کی ڈائریکٹر  ڈاکٹر پونم سنہانے  اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ قبائلی کاریگروں کی اپنی مہارت میں قابلیت کے باوجود، ان کے کاروبار کے انتظام کے بارے میں معلومات کی کمی نے انہیں ایونٹ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے سے روکے رکھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ یہ قبائلی فنکار کاروباری دنیا میں  ابھی ابھی شروعات کر رہے ہیں، انہیں اس کے تمام عناصر کے بارے میں بہت زیادہ رہنمائی اور تعلیم کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ شرکا کی پہلے سے موجود مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کو یقینی بنائے گا، مالیاتی اور مارکیٹنگ روابط قائم کرے گا، اثرات مرتب کر ے گا  اور ای کامرس پلیٹ فارمز سے جڑنے میں مدد کرے گا نیزشرکاء کو حکومتی ضوابط سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ سرکاری اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورکشاپ کے دوران اور بعد میں دستگیری اور رہنمائی کی مدد کی پیش کش کی جائے گی کیونکہ انہیں اس کی ضرورت ہے اور انہیں مسلسل مدد فراہم کی جائے گی۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی  کی ایم ڈی محترمہ گیتانجلی گپتا   اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے قبائلی کاریگروں سے خطاب کیا اور کہا کہ ورکشاپ سے کاریگروں کو مارکیٹنگ کے روابط کو فروغ دینے،  اور اقدامات کی خاکہ سازی  اور  حکومت کی اسکیموں کے ذریعے تعاون کے حوالے سے مثبت فائدہ ہوگا۔ آدی مہوتسو، سیلز آؤٹ لیٹس اور دیگر مختلف ذرائع سے قبائلی کاریگروں کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ٹی آر آئی ایف ای ڈی  کے اقدامات کے ساتھ قبائلی امور کی وزارت کی مختلف اسکیموں کو بھی تفصیل سے بتایا گیا جو قبائلیوں کے فائدے کے لیے پورے ملک میں چلائی جا رہی ہیں۔ معززین نے کاریگروں کو ان کے کاروبار میں اضافے کے لیے تعاون فراہم کرنے کے لیے این آئی ای ایس بی یو ڈی کے اقدام کو سراہا اور ورکشاپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ این آئی ای ایس بی یو ڈی کے عہدیداروں اور دیگر معززین نے بھی شرکاء سے بات چیت کی تاکہ کاریگروں کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں درپیش چیلنجوں اور رکاوٹوں کو سمجھ سکیں۔

وزارت مواصلات اور ٹیکنالوجی کے زیراہتمام محکمہ ڈاک نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ انڈیا پوسٹ کا اسٹال گھریلو اور بین الاقوامی مقامات کے لیے اسپیڈ پوسٹ/ پارسل بکنگ کی سہولیات، آدھار اندراج/ اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت، پی او ایس بی اور آئی پی پی بی کی پی ایل آئی مختلف سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اسٹال پر ڈاک ٹکٹوں کی فروخت کی سہولت اور پی ایل آئی/ آر پی ایل آئی  کی سہولت کو بھی بڑھایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ محکمہ ڈاک ملک کے دور افتادہ قبائلی علاقوں میں بھی پارسل پیکجنگ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ آدی مہوتسو میں  کئی مالیاتی خدمات کے لئے بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس طرح، آدی مہوتسو قبائلی ثقافت اور بہت کچھ کا جشن ہے ، قبائلی فلاح و بہبود، ملک کے لوگوں کی ترقی کے متعدد مقاصد کو پورا کرتا ہے اور 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس' اور 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت'کے ذریعے وزیر اعظم کے جامع ترقی کے وژن کو فروغ دیتا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کی درخواست پر اور اہل استفادہ کنندگان تک حکومت ہند کے صحت کے فوائد کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے بھی آدی مہوتسو میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور ایک اسٹال لگایا اور اے بی ایچ اے  کارڈ جاری کرنے کے لیے  اور آیوشمان بھارت کارڈز کے لیے درخواستوں پر کارروائی کرنے کے لئے عملہ اور آلات کا انتظام کیا۔ ضرورت کے مطابق اے بی ایچ اے کارڈ جاری کرنے کے ساتھ، این ایچ اے ٹیم نے آیوشمان بھارت اسکیم کے فوائد کے بارے میں جمع قبائلی کاریگروں کے درمیان شدید بیداری مہم بھی چلائی۔

متعلقہ ٹویٹس:

 

https://twitter.com/tribalaffairsin/status/1629037526756495361?s=46&t=m7vve0-OZDMZuq8oviiwVg

https://twitter.com/tribalaffairsin/status/1628349766404046849?s=46&t=m7vve0-OZDMZuq8oviiwVg

 

************

 

 

ش ح۔ا ک   ۔ م  ص

 (U: 2267)

                          



(Release ID: 1903826) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi