وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ایف اے ایچ ڈی کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ نے ملک میں ماہی گیری کے ایکو سسٹم کو مستحکم بنانے کے نظریہ کے ساتھ جموںوکشمیر کا دورہ کیا


پی ایم ایم ایس وائی کے تحت  آبی پودوں کے فروغ  کے یونٹوں  کے قیام کے لئے استفادہ کنندگان کے درمیان  منظوری کے 28  احکامات تقسیم کئے

استفادہ کنندگان، ماہی پرورو ں    اور   ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 02 MAR 2023 7:58PM by PIB Delhi

ماہی پروری  ، مویشی پروری  اور ڈیری  ، حکومت ہند میں مرکزی وزیر  جناب پرشوتم روپالہ نے ایک وژن کے ساتھ جائزہ میٹنگ اور دیگر امور سمیت  ماہی پروری کی کی شعبہ جاتی ترقی کو مستحکم بنانے کے مقصد سے جموں وکشمیر کے مرکزی خطے کا دورہ کیا۔

جناب پرشوتم روپالہ نے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت  آبی پودوں کی ترقی کے یونٹوں   کے قیام اور آبی پودوں کی ترقی کی منصوبہ بندی ، توقعاتی ضلع پروگرام کے تحت  اے آئی کوریج کے لئے استفادہ کنندگان کے درمیان  12 موٹر سائیکلوں   اور کسان  کریڈٹ کارڈ ( کے سی سی ) کی تقسیم کے لئے استفادہ  کنندگان کے درمیان منظوری کے 28  احکامات  بھی تقسیم کئے، جہاں ماہی گیرافراد  بینکوں سے قرض لے سکتے ہیں اور انہوں نے توقعاتی ضلع پروگرام کے تحت وی ای ٹیز  ، پی اے آر اے – وی  ای ٹی ایس  کےساتھ ساتھ ایم بی یوز (یو ٹی سی اے پی ایکس منصوبہ ) سے متعلق  ماہی گیری کے پروگرام  کا افتتاح کیا۔

 

جناب پرشوتم روپالہ نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) اسکیم اور مچھلی  کی پیداوار میں  اضافہ اور پیداواریت (اندرون ملک  ،سمندری  اور ٹھنڈے پانی میں مچھلیوں کو پالنے کا عمل )سے متعلق  امور پر اہم توجہ دینے کے ساتھ نیلگوں  انقلاب کی  دیگرکثیر جہتی سرگرمیوں  اور بنیادی ڈھانچےکی ترقی ، مارکیٹنگ ، برآمدات اور ادارہ جاتی انتظامات  وغیر ہ سمیت اس سے وابستہ سرگرمیوں  کے حوالےسے خطاب کیا۔اس سلسلے میں انہوں نے بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ جناب روپالہ نے  سرکردہ شخصیات  / افسران (ڈی ڈی سی ایس ، بی ڈی سی ، پی آر آئی ایس،سول سوسائٹی، ضلع افسر ،  شعبہ جاتی افسران )، ایس وائی  اور کے سی سی کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی ۔اس کے علاوہ انہوں نے تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں پی ایم ایم ایس وائی  اسکیم کے نفاذ کے بارے میں روشنی ڈالی اوراستفادہ کنندگان ماہی پروروں اور ماہی گیروں  کے لئے   اسکیموں  جیسے پی ایم ایم ایس وائی اور  کے سی سی کے نفاذ کے ذریعہ  ماہی گیری کے ویلیو چین  کے مسائل کو  حل کرنے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ۔

جناب روپالہ نے ماہی پروری کے محکمے کی حصولیابیوں  جیسے دو نئے  میٹھے پانی کی  سینالہ ، تین نئے چھوٹی گھینتی مچھلی کا سینالہ ،منظورشدہ آبی پودوں  کے رقبے کی توسیع  کی تحت  27  ہیکٹئر س  میں  تالابوں کی تعمیر،دوچھوٹے آبی ذخائر  کی مربوط ترقی، 650 نئے پانی کی گزرگاہ  کی تعمیر، 28 آر اے ایس  اور 77 بایو فلاک ٹینکو  ں کا قیام  ، آرائشی  افزائش  اور مچھلیوں کی  پالنے کے یونٹوں  ،  8 نئے مچھلی  کو چارہ دینے کی ملوں  کی تعمیر، فصل کے بعد  نقل وحمل کے لئے 55 یونٹوں کو (برف کے باکسز کےساتھ 30 موٹر سائیکل  اور برف  کے باکسز کے ساتھ  25 تین  پہیہ گاڑیاں  ) منظوری دی گئی ، 25  متبادل کشتیاں اور روایتی ماہی گیری کے لئے جال  ، ذریعہ معاش   اور مچھلی پکڑنے  پر پابندی کی مدت کے دوران   33682 سماجی اور  اقتصادی طورپر پسماندہ سرگرم  روایتی  ماہی گیروں کے لئے غذائی مددپر بات کی  ۔

اس کے علاوہ انہوں نے 226 کروڑ طے شدہ سرمایہ کاری   اور 145کروڑ مختص مرکزی فنڈ  کے ساتھ نیلگوں  انقلاب ، پی ایم ایم ایس وائی، کے سی سی کے لئے  ماہی گیری کے شعبے کے ساتھ مالیاتی حصولیابیوں  پر روشنی ڈالی ۔

 

 

استفادہ کنندگان، ماہی پروروں  اور ماہی گیروں نے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ کے ساتھ بات چیت کی ۔بات چیت کے اس سیشن سے درپیش مسائل سے روبہ رو  ہونے میں مدد ملی  اور  اسی طرح  ماہی پروری کے شعبے کی بہتری  پر کام کیا جائے گا۔

*************

 

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-2263


(Release ID: 1903822) Visitor Counter : 112


Read this release in: English