زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب تومر نے کینیڈا کے صوبہ ساس کیچیوان کے وزیر اعظم مسٹر اسکاٹ مو کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 02 MAR 2023 8:01PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور کینیڈا کے ساسکچیوان صوبے کے وزیر اعظم مسٹر اسکاٹ مو نے آج نئی دہلی میں ملاقات کی۔ مسٹرا سکاٹ مو کینیڈا کے  ایک  وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر زراعت نے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان پرانے اور دوستانہ تعلقات کاذکرکیا، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں، اعلیٰ سطح کی  باقاعدہ بات چیت اور عوام سے عوام کے دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

زراعت کے وزیر جناب تومر نے 2009 میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور اس سے منسلک شعبوں پر دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کا حوالہ دیا اور مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگوں کے ذریعے اس کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ موٹے اناج  کے بین الاقوامی سال - 2023 کے پیش نظر، ہندوستان 18 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں  موٹے اناج سے متعلق ایک بین الاقوامی  کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی شرکت کریں گے۔ انہوں نے مسٹرا سکاٹ مو کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے  ہندوستان کی جی -20 کی موجودہ چیئرمین شپ کے بارے میں بھی بات کی۔ وزیر زراعت نے جی -20 اجلاسوں کے لیے ہندوستان کی تیاریوں اور پروگراموں کی وضاحت کی اور ان عالمی تقریبوں  کے لیے کینیڈا کے فعال تعاون اور معاونت پر زور دیا۔

جناب ا سکاٹ مو نے میٹنگ کے لیے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان اور ساسکیچیوان کے درمیان زرعت سے متعلق  چیلنجوں میں مشترکہ امور کی نشاندہی کی۔ انہوں نے زراعت، خوراک کی  یقینی فراہمی ، صنعتوں اور ٹیکنالوجیز وغیرہ میں ساسکیچیوان، کینیڈا میں کئے گئے اقدامات، پہل قدمیوں  اور پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے  مطلع کیا کہ ان کی زراعت  کی وزارت کے ایک وفد نے حال ہی میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور ساسکیچیوان کا ایک تکنیکی وفد بھی اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے اور دنیا کے لیے  زراعت سمیت خوراک کی یقینی  فراہمی   کے سبھی  شعبوں میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

*************

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2262



(Release ID: 1903809) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi