بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شکتی نیشنل کنوینشن  2023 میں کامیاب خاتون صنعت کاروں کی عزت افزائی کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 01 MAR 2023 9:25PM by PIB Delhi

خواتین کے دن -2023کے موقع پر ایم ایس ایم ای کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ایس ایم ای فورم کے اشتراک سے ‘‘شکتی نیشنل کنوینشن -2023کا  مشترکہ طورپر انعقاد کیا۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے ، مہمان خصوصی کی حیثیت  سے اس تقریب میں موجودتھے ۔ ان کے علاوہ ایم ایس ایم ای کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورما بطورمہمان ذی وقار  اس تقریب میں شامل ہوئے اور ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بدیوت سوائن اوروی وی پی اورچیف کارپوریٹ افیئرس اورسسٹین ایبلٹی افسر۔ یوپی ایس محترمہ لارالین بھی اس موقع پرموجود تھیں۔

پروگرام میں بھارت میں کاروبار میں خواتین کی صورتحال  اور عالمی ویلیو نظاموں میں بھارتی خواتین کی ملکیت والے کاروباری اداروں کے سلسلے کو جوڑنے کے بارے میں ایک پینل مباحثہ کاانعقاد کیاگیا۔ اس باوقار پینل کے ارکان میں کامیاب اورممتاز خاتون صنعتکار ، کامیاب خاتون برآمد کاراورتجربہ کار پیشہ ورافراد اورمتعلقہ صنعتوں  کے ماہرین افراد شامل تھے ۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے 12کامیاب خاتون صنعتکاروں  کو سال 2023 کی ابھرتی ہوئی خاتون صنعت کارایوارڈس سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015421.jpg

خاتون برآمد کنندگان کے پروگرام کے آغاز کے موقع  پرجناب نارائن رانے نے کہاکہ بھارت  میں خاتون صنعتکار ، ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار  اداکررہی ہیں اور خواتین کی ملکیت والے کاروبار اب تیزی سے ترقی کررہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EQF5.jpg

جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورمانے کہاکہ ‘‘بہت سے کاروباری اداروں کا کنٹرول اب بھارتی خواتین سنبھال رہی ہیں جو اب آزاد ہیں اوروہ خود اپناکاروبار  شروع کرنے کی زبردست ترغیب حاصل کررہی ہیں ۔خواتین کی قیادت والے کاروباری ادارے ، معیشت  کو بہت مہمیز کررہے ہیں اور تقویت بہم پہنچارہے ہیں ۔ ’’

محترمہ لارالین نے بین الاقوامی مہمان کے طورپراپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں بھارتی حکومت کی جانب سے خواتین کو اقتصادی لحاظ سے بااختیار بنانے سے متعلق اس کے عزم سے حوصلہ ملتاہے ، کیونکہ جب خواتین پھلتی پھولتی ہیں توانسانیت پھلتی پھولتی ہے ۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FCH3.jpg

امیزون کے مارکیٹنگ اینڈ ایکسپورٹس انیبلمنٹ  کی سربراہ ، محترمہ چاند مجمدار نے ای –کامرس برآمدات  کی اہمیت پرزوردیا اورکہاکہ ‘‘آج  ان لائن خریداری کرنے والے گاہکوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوگیاہے اور امیزون گلوبل سیلنگ جیسے پروگرام  کی بدولت ، جو2015میں  100فروخت کاروں کو سہولت فراہم ہوتی ہیں ۔

اس پروگرام کے ذریعہ ، وزارت خاتون صنعتکاروں کی کوششوں کا اعتراف  کرتی ہے اورزیادہ سے زیادہ  خواتین کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ خود اپنی صنعت کاری شروع کریں ۔ وزارت  ان خواتین کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھی مدد کرتی ہے ۔

*************

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2236


(रिलीज़ आईडी: 1903614) आगंतुक पटल : 100
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English