ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں بہتری کے پیش نظر جی آر اے پی  کا مرحلہ-II واپس  لیا گیا

Posted On: 01 MAR 2023 7:06PM by PIB Delhi

دہلی کے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) میں خاطر خواہ بہتری درج کی گئی ہے۔ دہلی کا اے کیو آئی  لیول جو 26.02.2023 کو 291 ('خراب' زمرہ کی چوٹی کی سطح ) پر دیکھا گیا تھا، جو  27.02.2023 کو 260 (' خراب' زمرہ) سے 28.02.2023 کو 218 (' خراب' زمرہ کی نچلی سطح ) رہا،  اور آج  اسے  کافی بہتری کے ساتھ 178 (’معتدل ‘ زمرہ ) پر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ کچھ  روز سے دہلی کے مجموعی اے کیو آئی میں  بہتری اور آئی آئی ٹی ایم/ آئی ایم ڈی کے ذریعہ   ظاہر کی گئی  موسمیاتی عناصر/موسمیاتی پیشین گوئیوں کو دیکھتے ہوئے، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان ( جی آر اے پی)  کے  تحت کارروائی کرنے والی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ آج ہوا کے معیار کے موجودہ منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے ہوئی۔ دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے  معیارات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے کہا  کہ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ  ظاہر کی گئی پیشین گوئیاں آنے والے دنوں میں دہلی کے مجموعی اے کیو آئی کے 'انتہائی خراب' زمرے میں جانے کا اشارہ نہیں دے رہی ہیں اور اس کے 'معمول' زمرے  میں رہنے کا امکان ہے۔  اس لئے جی آر اے پی کےمرحلہ -II کے تحت جاری پابندیوں میں نرمی دینا اور پورے این سی آر میں فوری اثر کے ساتھ ان کو واپس  لینا مناسب سمجھا گیا ہے۔

جی آر اے پی کے تحت کارروائی شروع کرنے کے لیے ذیلی کمیٹی کے پہلے فیصلوں کی بنیاد پر، رمحلہ-II کے تحت کارروائی سے متعلق 19 اکتوبر 2022 کے حکم کو 01.02.2023 کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی آئی ٹی ایم/ آئی ایم ڈی کے ذریعہ  ظاہر کئے گئے 17.02.2023 سے دہلی کے مجموعی اے کیو آئی  کے خراب ہونے  کی پیشین گوئی کے پیش نظر 16.02.2023 کو پھر سے جی آر اے پی کے مرحلہ- II کے تحت کارروائیاں  نافذ کی گئی تھیں۔

اب، چونکہ  آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ   کی گئی ہوا کے معیار کی پیشن گوئی میں ہوا کی اچھی رفتار اور ہائی وینٹیلیشن انڈیکس کی وجہ سے آلودگی پھیلانے کے لیے انتہائی سازگار حالات کے ساتھ  آنے والے دنوں میں دہلی کی ہوا کے معیار میں کوئی اہم  گراوٹ   کا اشارہ نہیں دیا ہے  ، اسی مناسبت سے ذیلی کمیٹی نے  جی آر اے پی کے مرحلہ -II کے تحت کارروائی کرنے  سے متعلق   16 فروری 2023 کے حکم کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، جی آر اے پی کے مرحلہ-I کے تحت تمام کارروائیاں نافذ رہیں گی اور پورے  این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے ان پر عمل درآمد، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے دنوں میں دہلی-این سی آر کی مجموعی ہوا کا معیار مزید خراب نہ ہو۔

اس کے علاوہ ،  کمیشن نے این سی آر کے شہریوں سے جی آر پی کو نافذ کرنے میں تعاون کرنے اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں  قابل ذکر اقدامات پر عمل  کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ  دیا جاتا ہے کہ :

  • اپنی گاڑیوں کے انجن یعنی کار/بائیک/سکوٹر وغیرہ کو مناسب طریقے سے ٹیون رکھیں۔
  • گاڑیوں کے ٹائروں میں ہوا کا مناسب دباؤ برقرار رکھیں۔
  • اپنی گاڑیوں کے پی یو سی سرٹیفکیٹس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔
  • کھڑی گاڑیوں کے انجن کو نہ چلائیں، انجن کو لال بتی پر بھی بند کردیں
  • کھلی جگہوں پر فضلہ/کچرا  نہ پھینکیں۔
  • فضائی آلودگی سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع  311 ایپ، گرین دہلی ایپ، سمیر ایپ وغیرہ کے ذریعہ سے دیں۔

جی آر اے پی   کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے ذمہ دار مختلف ایجسنیوں اور این سی آر کے پالیوشن کنٹرول بورڈز (پی سی بی) اور ڈی پی سی سی کو بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ پورے این سی آر میں جی آر اے پی مرحلہ -I کے تحت تمام کارروائیوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

آنے والے دنوں میں، کمیشن ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گا اور اس کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے گا۔ جی آر اے پی  کا نظر ثانی شدہ شیڈول کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور caqm.nic.inکے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

************

ش ح۔ ک ا    ۔ م  ص

 (U: 2229)



(Release ID: 1903604) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi