کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسپائسز بورڈ نے اپنی  36ویں سالگرہ منائی


برآمدات کی منڈیوں میں توسیع اورتنوع اور برانڈانڈیا  تیارکرنے سے ، پورا  ویلیو نظام مستحکم بنے گا :تجارت کی وزارت  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیش اگروال، آئی اے ایس

Posted On: 01 MAR 2023 4:11PM by PIB Delhi

 

حکومت ہند کی تجارت اورصنعتوں کی وزارت کے ایڈیشنل  سکریٹری جناب راجیش اگروال –آئی اےایس  نے کوچی میں اسپائز (مسالوں ) بورڈ کی 36ویں سالگرہ کی تقریبات کاافتتاح کیا۔ اس دوران  انھوں نے کہا:‘‘برآمدات کے لئے منڈیوں میں تنوع اورتوسیع کرنے اور برانڈ انڈیا تیارکرنے کی بدولت ، مسالوں کا شعبہ ، بھارت کو مسالوں کی برآمدات  میں زیادہ ہمہ گیر اورلچکدار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سے پورا ویلیو نظام مستحکم بنے گا۔’’

مسالوں  کی صنعت  کے ممتاز کاروبار افراد اور برآمد کنندگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ، ایڈیشنل سکریٹری نے رائے ظاہر کی کہ اگر ملک کے اندر اورزیادہ ویلیو  ایڈیشن یاقدرمیں اضافے  کا عمل ہوتاہے تو اس سے مسالوں کا شعبہ زیادہ لچکدار بنے گا۔’’انھوں نے مسالوں  کے شعبے کی مزید ترقی اوراضافے کی غرض سے ٹیکنولوجی اورسرکاری –نجی ساجھیداری کو بروئے کارلانے پربھی زوردیا۔ ’’

تقریب  میں برآمدکنندگان اور دیگرشراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں سے خطاب کرتے ہوئے ، اسپائز بورڈ کے سکریٹری جناب ڈی ساتھیان-اے ایف ایس نے مطلع کیاکہ بورڈ ، سال 2030تک مسالوں کی دس ارب ڈالرز کے بقدر برآمدات کے نشانے کو حاصل کرنے کی غرض سے اپنی حکمت عملی مرتب کررہاہے ۔انھوں نے متعلقہ فریقوں سے درخواست کہ کہ وہ کلیدی امکانات اورابھرتی ہوئی منڈیوں اور اجماعی کارروائی کے لئے مسالوں کی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کے بارے میں مطلع کریں ۔

اپنی 36ویں سالگرہ کی تقریبات کے حصے کے طورپر، برآمدات کے حجم کو دوگناکرنے کے مقصد سے مسالوں کی صعنت کے ممتاز کاروباری افراد اور برآمدات کنندگان کے ساتھ ایک پینل مباحثہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔ جناب راجیش اگروال –آئی اے ایس کی صدارت  میں ہوئے اس پینل مباحثہ  میں ، مسالوں  سے متعلق  صنعت کے مختلف النوع شعبوں سے وابستہ ماہرین اور مسالوں کے برآمدکنندگان کی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس پینل مباحثہ  سے الگ ، ایڈیشنل سکریٹری جناب اگروال آئی اے ایس نے یس بینک اور اسپائسز بورڈ  کے ذریعہ مرتب اور تیارکردہ ایک کتابچہ  بھی جاری کیا۔ اس کتابچہ میں مسالوں کے برآمد کنندگان کے لئے کلیدی اسکیموں سے مطلع کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ  متعلقہ فریقوں مسالوں کی برآمدات کے لئے اسپائسز بورڈ کے معیا ر کے بندوبست سے متعلق نظام میں تیارکئے گئے ، اپیل کے طریق کار سے متعارف کرایاگیا۔

اپنے 36ویں یوم تاسیس کے موقع پر ، اسپائسز بورڈ نے ‘‘صاف ستھرے اور محفوظ مسالوں ’’ کے بارے میں ملک گیر مہم کا بھی اہتمام کیا۔ جس کے دوران 20سے زیادہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کا احاطہ کیاگیا۔ اس مہم کا مقصد اضافی معیار ی  مسالے پیداکرنے کی غرض سے ، مسالوں کے معیاراور استعمال میں محفوظ بنانے سے متعلق پیغام کی تشہیر کرنا اوراس کے بارے میں بیداری پیداکرناہے ۔اسپائسز بورڈ (حکومت ہند کی تجارت اور صنعت کی وزارت ) ، بھارتی مسالوں کی ترقی اور دنیا بھر میں اس کو فروغ  دینے والی ایک اہم تنظیم ہے ۔ یہ اسپائسز بورڈسابقہ  چھوٹی الائچی بورڈ اورمسالوں  کی برآمدات کے فروغ کی کاؤنسل  کو آپس میں ضم کرکے 26فروری 1987کو قائم کیاگیاتھا۔ یہ بورڈ ، بھارت کے برآمدکنندگان اوربیرون ملک درآمد کنندگان کے درمیان ایک بین الاقوامی رابطے  کے طورپر کام کرتاہے اوریہ مسالوں سے متعلق شعبے کے ہرحصے پراثرانداز ہونے والی سرگرمیوں میں شامل ہوتاہے ۔

*************

 (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2226

 



(Release ID: 1903573) Visitor Counter : 95


Read this release in: English