ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

این ایس ڈی سی نے مہماں نوازی اور سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ہندوستان میں زیر تربیت ملازم   کو  مزید تربیت   فراہم کرنے کے لئے  ایچ ڈی ایم آئی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے


شراکت داری کے تحت  مینڈیٹس کی فراہمی کے لئے تقریب کے دوران  دو مفاہمت ناموں  پر دستخط کئے گئے

Posted On: 28 FEB 2023 7:00PM by PIB Delhi

مہماں نوازی کے شعبے میں ہنر مندی کی ترقی  کے اقدامات  کوفروغ دینے اور زیرتربیت ملازمین کو پیشہ ور  بنانے کے لئے ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کار ی کی وزارت کی ماتحتی میں  مہارت کی ترقی سے متعلق  قومی کارپوریشن  (این ایس ڈی سی ) میں سیاحت کی وزارت کی مدد سے  سوئٹزر لینڈ کی  ہوٹل اور  سیاحتی بندوبست سے متعلق ادارہ  ( ایچ ٹی ایم آئی ) کے ساتھ آ ج ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے  تاکہ  امیدوار  طلبا کو مہماں نوازی کے کاروبار میں   مشترکہ طورپر سرٹیفکیٹ  ، ڈپلومیہ ، ایڈوانس ڈپلومہ اور سرٹیفکیشن کے کورسز    کی خدمات  فراہم کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ   این ایس  ڈی سی  ،  ایچ ٹی ایم آئی  اور  لامرن   ٹیک اسکل یونیورسٹی   (ایل ٹی ایس یو) کے ذریعہ   ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر بھی دستخط کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014RCZ.jpg

این ایس ڈی سی  اور ایس ٹی ایم آئی کے درمیان  جس  پہلے مفاہمت نامے  پر دستخط کئے گئے ہیں ، اس کی شراکت داری کے وسیع خاکے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ   این ایس ڈی سی ،ایچ ٹی ایم آئی اور ایل ٹی ایس یو کے درمیان   دوسرے سہ فریقی معاہدے  پر بھی  اسی طرح کی توجہ دی گئی ہے ۔اس شراکت داری کے  پہلے  مرحلے کے لئے    نفاذ کے ایک شراکت دار کے طور پر ایل ٹی ایس یو کے ساتھ  این ایس ڈی سی اور ایچ  ٹی ایم آئی نے   اسی طرح کی شراکت داری کا تصور کیا ہے تاکہ پروگرام  کو  مزید آگے بڑھایا جائے ۔

این ایس ڈی سی اور ایچ  ٹی ایم آئی کے درمیان  تعاون کا مقصد طلبا ء  کو کلاس روم   اور کام  پر مبنی   تعلیم کے ایک منفرد امتزاج  کے  ذریعہ   مہماں نوازی کی صنعت سے متعلق  مہارتو ں سے آراستہ کرنا ہے۔این ایس ڈی سی کے سی ای او   اور این ایس ڈی سی  انٹرنیشنل  کے  ایم ڈی  جناب وید منی تیواری اور  ہوٹل اور سیاحتی بندوبست سے متعلق ادارے کے سی ای او  ایان روبرٹ جیمس   لارمور  کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ  این ایس ڈی سی کے سی او او  ( آفسیٹنگ سی ای او ) اور  این ایس ڈی سی انٹر نیشنل کے ایم ڈی    جناب وید منی تیواری   ، ہوٹل اور سیاحتی بندوبست سے متعلق ادارے  کے سی ای او روبرٹ جیمس   لارمور اور    پنجاب کی  لامرن ٹیک  اسکلس  یونیورسٹی   اور پنجاب حکومت میں  مشیر ڈاکٹر سندیپ سنگھ کورا کے ذریعہ  سہ فریقی معاہدے پر  دستخط کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026KEJ.jpg

اس شعبے میں کیرئیر بنانے والے امیدوار  طلباء اس پروگرام سے مستفید ہوں گے  اور  ڈگری  اور پوسٹ گریجویشن    ،  سوئس  یوروپی   فن طباخی کے ساتھ ساتھ  پیشہ ورانہ  سرٹیفکیشن سمیت   مختلف  پروگراموں میں مہارت حاصل  کریں گے۔کل وقتی چھ  مہینے کے سرٹیفکیشن پروگرام  پیشہ ور افراد کی بنیاد کو مضبوط  بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے جبکہ انہیں  مہماں نوازی  کے متنوع شعبوں  میں   ملازمت کی تربیت   فراہم کرتے ہوئے   طلبا کو ملکی اور غیر ملکی مارکیٹوں  میں مسابقتی برتری فراہم کرنے تربیت دی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SQZ1.jpg

اس شراکت داری کے تحت  طلباء  چھ مہینے کے  کورس  کے تحت  تین موڈیولس میں تربیت حاصل کریں گے ۔ جس میں  مہماں نوازی کے کا م کاج کے لئے انگریزی  ،  فرنٹ آفس آپریشنز  اور ایڈ منسٹریشن   ، ہاؤس  کیپنگ آپریشن  ، خوراک  اور کھانے  پینے کی اشیا کی تیاری  اور خدمات ، مہمانوں کی خدمات  سمیت  دوسرے امور  پر  موضوعات شامل ہوں گے ۔ اس پروگرام کو ہندوستان میں  تربیتی شراکت  داری کے تعاون  سے نافذ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WKUB.jpg

مجمع سے خطاب کرتے  ہوئے جناب دھرمیند ر پردھان نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ سرمائے کے اخراجات  اور عوام کو  بااختیار بنانے کے لئے  مدوّر معیشت   بنانے   پر زور دے کر دنیا کی عالمی معیشتوں میں  ہندوستان کو کھڑا کرنے  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس سے ملک میں  اخراجات کی گنجائش   میں اضافہ ہوگا اور  سیاحت کے شعبے  کا ارتقا ء ہوگا۔ ہندوستان میں  اتتھی دیو بھوا کا کلچر ہے  اور مہماں نوازی کی جڑیں    ہندوستان کی   شاندار روایت میں   جڑی  ہوئی ہیں  اور اس شعبے میں صلاحیت سازی سے ہندوستان کی  معاشی قوت    کومزید تقویت  حاصل ہوگی اور نوجوان زیادہ سے زیادہ  بااختیار بنیں گے۔ حالیہ دنوں  وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی جانب سے  بجٹ کے نفاذ سے  متعلق ویبنار   سے خطاب کے دوران    ہنرمندی اور تعلیم  پر زور دیا گیا  کیونکہ اس سے  ہندوستان کی کامیابی کی راہ ہموار ہوگی۔ لہٰذا یہ لازمی ہے کہ ہمارے نوجوان   مطلوبہ مہارتوں اور   درکار  معلومات سے  آراستہ ہوں۔ نئے مواقع حاصل کرنے کے لئے تیار ہمارے نوجوان صلاحیت اور  توانائی سے بھرپور ہیں۔ایچ ٹی ایم آئی اور این ایس ڈی سی  کے درمیان اس تعاون سے   ہمارے نوجوان  کی ہنرمندی میں مزید اضافہ ہوگا  اورمہماں نوازی  کے شعبے  میں مزید بہتری آئے گی۔  تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لانے کے لئے این  ای  پی  2020  کی شروعات کی گئی ہے  اور عمودی  اور افقی   موبلٹی  فراہم کرنے  کے لئے   متعدد  خدما ت فراہم کی گئی ہیں۔

ہوٹل اور سیاحتی بندوبست کے ادارے کے سی ای او   ایان روبرٹ جیمس   لارمور   نے کہا کہ  پروگرام کا مقصد  ہندوستان کے لئے  سوئس کی سرٹیفائڈ  مہماں نوازی سے متعلق  پیشہ ور افراد  تیار کرنا   اور  ہندوستانی طلبا کے لئے  سوئس  مہماں نوازی    کی مہارتوں    کی تربیت  اور تعلیم  تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ان  طلبا کے لئے ہندوستان کے اندر مہماں نوازی کے شعبے میں ملازمت کے مواقع  پیدا کرنے اور سوئس  مہماں نوازی   کی تربیت   کے مواقع  فراہم کرنے پر  توجہ  ہے ۔

پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے این ایس  ڈی سی کے  سی اواو   ( آفسیٹنگ  سی ای او) اور  این ایس ڈی سی انٹر نیشنل کے ایم ڈی  نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی دوراندیش قیادت میں تعلیم اور مہارتوں کے شعبوں میں  یہ سنہرا  دور ہے۔آج بیرون  ملک کے  طلبا ، ہندوستان آکر   تعلیم حاصل کررہے ہیں۔آج بیرون ممالک آئی آئی ٹیز قائم کئے جارہے ہیں۔ تعلیم  اور ہنر مندی   کی ترقی  اور صنعت کاری کے   ہمارے وزیر  کی  نئی قومی تعلیمی  پالیسی  2020  کے ذریعہ  ہمارے تعلیمی نصاب کے ساتھ  پیشہ ورانہ تربیت  متعارف کرانے پر خصوصی توجہ  ہے۔

ایچ ٹی ایم آئی   ، مہماں نوازی کے شعبے میں سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے اور   کیو ایس  عالمی یونیورسٹی کی رینکنگ میں چوتھے نمبر  پر ہے۔ انہو ں  نے مزید کہا کہ اس تعاون سے  چھ  مہینے کی  مدت کے دوران   ہندوستان کے ہمارے نوجوان معیاری تعلیم  حاصل کریں گے   اور تعاون کے تحت   تعلیم کی لاگت  کم  ہوگی اور  دنیا بھر میں  ملازمت   حاصل کرنے کو  یقینی بنایا جاسکے گا اور ہندوستان کے لئے آجروں کی شراکت داری    ہوگی ۔  اس شراکتداری  کے تحت  زیر تربیت  ملازموں  پر خصوصی  توجہ دی جائے گی۔ طلباء شاندار تجربہ حاصل کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QFWJ.jpg

اس تعاون کے تحت  ایس  ٹی ایم آئی اور دنیا بھر کے شراکت دار اداروں  کے لئے اعلیٰ  ہنر مندی کے پروگراموں    کے تعلق  سے لیٹرل  انٹری  کی  بھی  پیش کش کی جائے گی تاکہ   بین الاقوامی کورسز   کی تعلیم حاصل  کررہے  ہندوستانی  طلباء  کی اعلیٰ  ہنر مندی میں  اضافہ اور ازسرنو  ہنر مندی میں تربیت فراہم کی  جاسکے  ۔یہ  تربیت کاروں  کے ارتقاء ، نصاب میں بہتری اور  طلبا ء کے درمیان تربیتی تعاون میں  بھی  معاون  ثابت  ہوگا۔ نوٹس  ،  ہینڈ آؤٹ ، پی پی  ٹیز  اور دیگر  ویڈیوز کی ایک سیریز کا استعمال کرتے ہوئے نصابی  خاکہ اور  صنعت کے بارے میں   وسیع معلومات   کی فراہمی کے ذریعہ  اندراج   کئے گئے طلباء کو ہر موڈیول کے تحت   تربیت فراہم کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ایس ٹی ایم آئی کے بین الاقوامی اہلیت کے پروگرام کو  بہت ہی پر کشش اور  مناسب قیمت  پر  دستیاب کرایا جائے گا۔ہندوستان اور بیرون  ممالک میں کام کرنے   اور زیر تربیت ملازم کے لئے   یہ مواقع دستیاب ہوناپروگرام کی  اہم کامیابی ہے۔

ایس  ٹی ایم آئی نہ صرف  اس بات کو یقینی بنائے  گاکہ طلبا کو پروگرام کی تکمیل سے  پہلے انٹرشپ کے مواقع فراہم کئے جائیں  بلکہ    مختلف شعبوں میں  سرکرد ہ مہماں نوازی کے آجروں کے ساتھ  گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوںمیں  طلبا کی ملازمت کی سہولت فراہم کی جائے۔ طلبا کو  مہارت  ،خوراک  اور کھانے  پینے کی اشیا کے ڈویژن    اور  کورس کی تکمیل سے متعلق مینجمنٹ کے شعبے میں  تصدیق شدہ  مہماں  نوازی سے متعلق  پیشہ ور افراد  کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس تعاون کے  تحت  این ایس ڈی سی  طلبا کی تعلیمی ضروریات    اور صنعت کی مانگ   کے مطابق   موڈیولز کو تیار کرنے اور اس کا تصور کرنے  ، اس کی تشخیص   کے ذریعہ   پروگرام  کی رسائی   تعمیر میں  ایس  ٹی ایم آئی کی مدد کرے گی۔اس سے  پروگرام کے نفاذ  اور تربیتی  ڈھانچے کے لئے تربیت کار وں  کی تعیناتی میں مدد ملے گی اور اس  سے شعبوں میں  جامع  اور بلارکاوٹ   سیکھنے کے تجربے   فراہم ہوں گے۔

ہنر مند اہلکاروں  کی عالمگیریت  : آگے کی راہ ہموار کرنے  کے لئے  خلاء اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہماری دخل اندازیوں کے موضوع  ایک پینل مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-2185



(Release ID: 1903279) Visitor Counter : 81


Read this release in: English