الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو آئی ڈی اے آئی نے آدھار کی تصدیق کے لیے فنگر پرنٹ پر مبنی نیا مضبوط سکیورٹی  طریقہ کار متعارف کرایا

Posted On: 27 FEB 2023 6:09PM by PIB Delhi

الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنولوجی  کی وزارت کے تحت ہندوستان کی منفرد شناخت اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے آدھار پر مبنی فنگر پرنٹ کی تصدیق اور دھوکہ دہی کی کوششوں کا تیزی سے پتہ لگانے کے لئے ایک نیا سکیورٹی  طریقہ کار کامیابی کے ساتھ  شروع کیا ہے۔

اندرون ملک تیار کردہ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ (اے آئی /ایم ایل ) پر مبنی سکیورٹی  طریقہ کار  اب کیپچر کئے  گئے فنگر پرنٹ کی تصدیق کے لیے انگلیوں کا چھوٹا سا حصہ  اور انگلیوں کی تصاویر دونوں کے امتزاج کا استعمال کر رہا ہے۔ یہ آدھار تصدیقی لین دین کو مزید مضبوط اور محفوظ بنا رہا ہے۔

اس میں نیا ٹو فیکٹر /لیئر  آتھینٹی کیشن  ایڈ –آن چیک  جوڑ رہا ہے تاکہ فنگر پرنٹ کی توثیق (لائو نیس) کی تصدیق  کی جا سکے تاکہ دھوکہ دہی کی کوششوں کے امکانات کو مزید کم کیا جا سکے۔

یہ اقدام بینکنگ اور مالیاتی، ٹیلی کام اور سرکاری شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ اس سے معاشرے کے آخری طبقے کو بھی فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ آدھار سے چلنے والے ادائیگی کے نظام کو مزید مضبوط کرے گا اور سماج دشمن عناصر کی بد نیتی پر مبنی کوششوں کو روکے گا۔

آدھار پر مبنی فنگر پرنٹ کی تصدیق کا نیا سکیورٹی  طریقہ کار اب پوری طرح سے کام کر رہا ہے۔ اسے یو آئی ڈی اے آئی  نے اپنے شراکت داروں اور صارف ایجنسیوں کے ساتھ کئی مہینوں کی بات چیت اور تعاون کے بعد شروع کیا ہے۔

نئے طورطریقوں کے فائدوں کے بارے میں اے یو اے /سب اے یو اے صارفین  کی تصدیق کرنے والی ایجنسیوں (اے یو اے)  کےساتھ یو آئی ڈے اے آئی  کی مسلسل شراکت  اورمناسب کوششیں کی گئی ہیں ۔اے یو اے ایک اکائی ہے جو تصدیق کرنے والی ایجنسی  کے ذریعہ سہولت کے مطابق صارفین کی تصدیق کا استعمال کرکے  آدھار رکھنے والوں  کو بہتر خدمات مہیا کرنے کے کام میں  مصروف عمل ہے۔سب اے یو اے  وہ ایجنسیاں ہیں جو موجودہ درخواست کرنے والے ادارے کے ذریعے اپنی خدمات کو فعال کرنے کے لیے آدھار کی تصدیق کا استعمال کرتی ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی   نے تمام اے یو ایز /سب اے یو ایز  کا ان کی حمایت اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا  ہے۔

نئے طریقہ  کار سے انگلی کی شبیہ  یا صرف انگلی  کے چھوٹے سے حصے پر مبنی آدھار تصدیق سے دو طرح سے  توثیق ہوگی اور اس سے سبھی آدھار ہولڈروں کو فائدہ ہوگا۔

یو آئی ڈی آئی کا ہیڈ آفس اور اس کے علاقائی دفاتر تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی صارف ایجنسی (جو ابھی تک منتقل نہیں ہوئی ہے) کو جلد از جلد نئے محفوظ تصدیقی موڈ پر سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کریں۔

آدھار پر مبنی توثیق کے لین دین کو اپنانے کا عمل بڑھ رہا ہے۔ یہ معاشرے میں بہت سے فلاحی فوائد اور خدمات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔ دسمبر 2022 کے آخر تک، آدھار تصدیقی لین دین کی کل تعداد اوسطاً 70 ملین لین دین روزانہ کے ساتھ 88.29 بلین کو عبور کر چکی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر فنگر پرنٹ پر مبنی توثیق ہیں جو روزمرہ کی زندگی میں اس کے استعمال اور افادیت کی نشاندہی کرتی ہیں۔

*********

ش ح۔ا م۔

2150 U. No


(Release ID: 1902980) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi