قبائیلی امور کی وزارت

آدی مہوتسو-دستکاروں کے ذریعہ تیار کردہ سازو سامان کی تین کروڑ سے زیادہ  مالیت کی فروخت کے ساتھ آج قومی قبائلی فیسٹیول اختتام پذیر ہوا


آدی مہوتسو-دستکاروں کے ذریعہ تیار کردہ سازو سامان کی تین کروڑ سے زیادہ  مالیت کی فروخت کے ساتھ آج قومی قبائلی فیسٹیول اختتام پذیر ہوا

xیہ تقریب ایک یاد دہانی تھی کہ ہندوستان کے قبائلی لوگوں کے ذریعہ اپنایا گیا طرز زندگی پائیدار طرز زندگی میں دنیا کے لیے ایک سبق ہے : جناب  بھوپیندر یادو

Posted On: 27 FEB 2023 9:25PM by PIB Delhi

آدی مہوتسو - قومی قبائلی فیسٹیول  آج 3.0 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں 16 سے 27 فروری 2023 تک "آدی مہوتسو" کا انعقاد کیا گیا۔

آج شام کی اختتامی تقریب میں،مرکزی وزیر برائے قبائلی امور ، جناب  ارجن منڈا،محنت اور روزگار  اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے کابینی وزیر بھوپیندر یادو  اور  ٹرائیفیڈ ٹرائبس انڈیا ،  کی برانڈ امبیسڈر محترمہ ایم سی میری کوم نے شرکت کی،جہاں شرکاء کو غیر معمولی ہنر کا مظاہرہ کرنے، روایتی فن کی نمائش کے لیے اعزاز سے نوازا گیا جن  پر قوم کو فخر ہے۔

اس موقع پر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ قبائلی قدیم زمانے سے  قدرتی وسائل کا تحفظ کرتے رہے ہیں۔ وہ ماحول کے محافظ ہیں جو ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں، قبائلیوں کو اپنی فطرت اور ماحول دوست طرز زندگی کے ساتھ ادا کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

جناب  ارجن منڈا نے کہا کہ یہ قبائلیوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا، ان کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ آدی  مہوتسو خاص ہے کیونکہ یہ جنگل اور زمین  سے حاصل کردہ مصنوعات فروخت کرتا ہے، جو قدرتی اور نامیاتی ہیں۔

جناب  ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ 9 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 29 پی وی ٹی جیز نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ون دھن مصنوعات کی فروخت اور نمائش کے لیے ایک خصوصی پویلین بھی لگایا گیا تھا اور 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 39 ون دھن وکاس کیندروں نے بھی اس مہوتسو میں حصہ لیا۔

جناب  ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ آدی مہوتسو میں فروخت کا زیادہ حجم قبائلیوں کے ذریعہ قدرتی طور پر تیار کردہ اور اچھے معیار والی اشیاء کے لئے لوگوں کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن اور قبائلیوں کے کھانے کی عادات کے مطابق باجرے کے اسٹال لگائے گئے اور ان اسٹالوں سے باجرے اور باجرے پر مبنی کھانے کی اچھی فروخت درج کی گئی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد دور دراز کے علاقوں میں پیدا ہونے والے ایس ایچ جی  کو مارکیٹ فراہم کرنا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو برقرار رکھنا ہے۔

اس موقع پر جناب  بھوپیندر یادو نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کہا، یہ تقریب ایک یاد دہانی تھی کہ ہندوستان کے قبائلی لوگوں کی طرف سے اختیار کردہ طرز زندگی، پائیدار طرز زندگی میں دنیا کے لیے ایک سبق ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی طرز زندگی پائیداری میں معاون ہے کیونکہ یہ طرز زندگی ہے جو ماحول، انسانیت اور پورے کرہ ارض کے لیے سازگار ہے۔ یہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی کوشش ہے کہ وہ قبائلی امور کی وزارت اور ٹرائیفیڈ کے ساتھ مل کر جنگلات کے حقوق اور قبائلیوں کے لیے روزی روٹی کے شعبے میں کام کرے۔

اختتامی تقریب میں آدی مہوتسو کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دستکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

آدی مہوتسو میں ایم او ٹی اے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی دعوت پر دھیان چند اسٹیڈیم میں 22 فروری 2023 سے کینوپی لگائی گئی۔ ان چھ دنوں کے دوران 4 ہزار سے زائد زائرین نے این ایچ اے کے اسٹال کا دورہ کیا اور این ایچ اے کی دونوں اسکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس عرصے کے دوران مختلف ریاستوں کے دستکاروں  اور زائرین کے لیے 600 سے زائد آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) کارڈز اور مختلف علاقوں کے کاریگروں کے لیے 16 آیوشمان بھارت کارڈبنائے گئے۔

فیسٹیول کا موضوع  "قبائلی کاروبار، دستکاری، ثقافت، کھانے اور تجارت کے جذبے کا جشن" تھا، جو قبائلی زندگی کے بنیادی اخلاق کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس میلے میں 234 اسٹالز کے ذریعے قبائلی دستکاری، ہینڈلوم، پینٹنگز، زیورات، کین اور بانس، مٹی کے برتن، خوراک اور قدرتی مصنوعات، تحائف اور  قبائلی کھانوں اور بہت سی اشیا  نمائش کے ساتھ فروخت کی گئی تھیں۔

سب سے بڑی کامیابی وی ڈی وی کیز  کے "فرسٹ ٹائمرز" تھے جنہیں اپنے فن کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم دیا گیا تھا۔ ٹرائیفیڈنئی شروعات کرنے والوں کی اپنی صلاحیتوں  کو سامنے لانے  کےلئے  حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آدی مہوتسو میں تقریباً 1011 قبائلی کاریگروں، فنکاروں، علاج کرنے  والوں، باورچیوں اور ثقافتی گروہوں نے حصہ لیا۔

جوار کے بین الاقوامی سال کو منانے اور بیداری پیدا کرنے اور باجرے کی پیداوار اور کھپت میں اضافہ کرنے کے لیے، 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قبائلی کاریگروں/ باورچیوں کے ذریعہ 38 اسٹال لگائے گئے اور باجرے کی مصنوعات اور کھانوں کو فروخت کیا گیا۔

آڈی مہوتسو قبائلی کاریگروں کے لیے ایک نعمت  ثابت ہوا ہے جس میں تقریباً  50,000 افراد  کی موجودگی  کے ساتھ بڑے بازاروں تک براہ راست رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ہم آہنگی:

قبائلی فریڈم فائٹرز گیلری

قومی کمیشن برائے شیڈولڈ ٹرائب (این سی ایس ٹی ) کے ذریعے قبائلی آزادی کے جنگجوؤں کی کہانیاں اور این سی زیڈ سی سی  کے ذریعے ان کی کہانیوں کا بیان۔

ای ایم آر ایس

مختلف شعبوں اور ای ایم آر ایس  اسکولوں میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے سابق طلباء کے بارے میں نیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی کی طرف سے تعلیمی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی اسکیموں کے بارے میں معلومات کی ترسیل۔

این ایس ٹی ایف ڈی سی

این ایس ٹی ایف ڈی سی کی طرف سے مختلف اسکیموں اور قبائلیوں کے لیے فراہم کی جانے والی مالی مدد بشمول قبائلی کاروباریوں اور قبائلی اسٹارٹ اپس کے بارے میں معلومات کی ترسیل۔

ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری  کی وزارت

حصہ لینے والے150 قبائلی دستکاروں  کے لیے مارکیٹنگ لنکیجز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آن لائن قرض وغیرہ پر 3 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ ڈاک

دور دراز کے علاقوں میں اپنی اسکیم کی نمائش کرنا بشمول قبائلی ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ اور مطالعہ کی نمائش۔ اس کے علاوہ پوسٹل لائف انشورنس، رورل پوسٹل لائف انشورنس، پوسٹ آفس سیونگ اسکیم اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے بارے میں شرکاء کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب  کے دوران، انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک مرچنٹ اکاؤنٹ، سیونگ اکاؤنٹ، سنکنیا اکاؤنٹ، حادثاتی بیمہ اور انڈیا پوسٹ لائف انشورنس اور شرکاء کے آدھار کی اپڈیشن پر موقع پر ہی کارروائی کی گئی۔

آیوش کی وزارت

صحت کی دیکھ بھال اور علاج  کے روایتی اور غیر روایتی نظاموں بشمول آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا-رگپا اور ہومیوپیتھی وغیرہ میں اپنی اسکیم کی نمائش۔ اس کے علاوہ، حصہ لینے والے قبائلی کاریگروں کے لیے آیوشمان کارڈ کی تیاری کے لیے موقع پر کاؤنٹر کی مہم تقریب کے دوران بھی ترتیب دی گئی تھی۔ تقریب کے دوران، شرکاء کے لیے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) کے 600 سے زیادہ  آیوشمان بھارت کارڈز بنائے گئے۔

آدی مہوتسو کے دوران تمام حصہ لینے والے قبائلی کاریگروں اور زائرین کے لیے دن میں دو بار یوگا بریک کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی، وزارت تجارت اور صنعت

او ڈی او پی  نے جاری آدی مہوتسو میں ٹرائبس  انڈیا اسٹور پر اوور لیپنگ 21 قبائلی مصنوعات کو میپ اور ٹیگ کیا۔

**************

ش ح۔ا م۔

2143 U. No.



(Release ID: 1902971) Visitor Counter : 73


Read this release in: English