مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ملک بھر کے 20 مقامات پر کئے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کی
Posted On:
27 FEB 2023 3:19PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کے تعاون سے 20 مقامات اور آس پاس کے علاقوں جیسے داونگیرے، الپ پوزا، وڈودرا، پٹیالہ، کوٹہ، گنٹور، نظام آباد، اننت پور، گورکھپور، درگ-بھیلائی سٹی، گیا اور قومی شاہراہ - 22، پورولیا اور قومی شاہراہ (116بی، 18، 32 اور 314)، گوسابہ، گوہاٹی، رانچی- ڈالٹنگنج ایچ ڈبلیو اور ڈالٹن گنج سٹی، احمد آباد-وڈوڈرا یچ ڈبلیو، چنڈی گڑھ-پٹیالہ ایچ ڈبلیو، جے پور-کوٹا ایچ ڈبلیو، گورکھپور-لکھنؤ ایچ ڈبلیو اور درگ-بھیلائی سے جگدل پور ایچ ڈبلیو، ستمبر 2022 کو ختم سہ ماہی میں ڈرائیوٹیسٹ کئے ۔
یہ ڈرائیو ٹیسٹ وائس اور ڈیٹا سروسز کے لیے سیلولر موبائل ٹیلی فون سروس پروائیڈرس کے ذریعے فراہم کی گئی نیٹ ورک کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کئے گئے تھے۔ منعقد کئے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلات مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:
نمبر شمار
|
مقام
|
لائسنسڈ سروس ایریا (ایل ایس اے)
|
|
داونگیرے
|
کرناٹک
|
|
الپوزہ
|
کیرالہ
|
|
وڈودرا
|
گجرات
|
-
|
پٹیالہ
|
پنجاب
|
|
کوٹہ
|
راجستھان
|
-
|
گنٹور
|
آندھرا پردیش
|
-
|
نظام آباد
|
آندھرا پردیش
|
-
|
اننت پور
|
کرناٹک
|
-
|
گورکھپور
|
یوپی (مشرق)
|
-
|
درگ-بھلائی شہر
|
مدھیہ پردیش
|
-
|
گیا اور این ایچ – 22
|
بہار
|
-
|
پرولیا اور قومی شاہراہ (116بی، 18، 32 اور 314)،
|
مغربی بنگال
|
-
|
گوسابہ
|
مغربی بنگال
|
-
|
گوہاٹی
|
آسام
|
-
|
ڈالٹنگنج ایچ ڈبلیو اور ڈالٹن گنج شہر
|
بہار
|
|
احمد آباد - وڈودرا ایچ ڈبلیو
|
گجرات
|
|
چنڈی گڑھ-پٹیالہ ایچ ڈبلیو
|
پنجاب
|
-
|
جے پور-کوٹہ ایچ ڈبلیو
|
راجستھان
|
-
|
گورکھپور – لکھنؤ ایچ ڈبلیو
|
یوپی (مشرق)
|
|
درگ-بھلائی سے جگدل پور ایچ ڈبلیو
|
مدھیہ پردیش
|
علاقہ میں کام کرنے والے تمام ٹیلی کام سروس پروائیڈر ز کے نیٹ ورکس کے لیے اہم کارکردگی کے اشاریہ (کے پی آئی) کا جائزہ لیا گیا۔ وائس سروس کے لیے کے پی آئی- کوریج ؛ کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس ایس آر)؛ ڈراپ کال ریٹ ، بلاک کال ریٹ ، ہینڈ اوور سکسیس ریٹ ،آرایکس کوالٹی ہیں۔ ڈیٹا سروسز کے لیے کے پی آئی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ، ویب براؤزنگ میں تاخیر، ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر اور لیٹنسی شامل ہیں۔
مکمل رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.analytics.trai.gov.in. پر دستیاب ہے۔ کسی وضاحت کے لئے برائے مہربانی، جناب تیج پال سنگھ ، صلاح کار (کیو او ایس-I )، ٹرائی سے ای میل آئی ڈی ـ adv-qos1@trai.gov.in اور ٹیل فون نمبر +91-11-2323-3602. پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 2126)
(Release ID: 1902890)
Visitor Counter : 112