سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر -سینٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر آئی ) نے آج اپنا 66 واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 26 FEB 2023 8:06PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر -سینٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر آئی ) نے 26 فروری 2023 کو اپنا 66 واں یوم تاسیس منایا۔ سی ایس آئی آر۔سی ایم ای آر آئی  کی ڈائریکٹر جنرل اور  حکومت ہند کی وزارت سائنس اور ٹکنالوجی کےسائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبے کی سکریٹری  ڈاکٹر (محترمہ) این کلیسیلوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ کولکتہ کےسی ایس آئی آر۔ سی جی سی آر آئی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر (محترمہ) سمن کماری مشرا نے  اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی ۔

معززین  کے سامنے سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز ، جیسے میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز، میکانائزڈ ڈرین کلیننگ سسٹم وغیرہ کی نمائش کی گئی ۔

سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نریش چندر مرمو نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں گزشتہ چند سالوں میں انجام دی گئی تحقیقی سرگرمیوں اور آتم نر بھر بھارت کے لیے مختلف شعبوں میں انسٹی ٹیوٹ کی کامیابیوں پر بات کی۔ ڈاکٹر مرمو نے موسمیاتی تبدیلی، پائیدار انجینئرڈ میٹریلز، مصنوعی ذہانت ، آئی او ٹی اور  زرعی، ایم ا یس ایم ای ، اسٹریٹجک اور سماجی شعبوں کے لیے 5 جی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں ادارے کے مستقبل کے تحقیق و ترقی فوکس پر بھی غور کیا۔ انہوں نے کچھ مستقبل کی ٹکنالوجیوں کا ذکر کیا جیسے ہائیڈروجن سے چلنے والے ٹریکٹر، صنعت 5.0 برائے ایم ایس ایم ا ی، تعاون کرنے والے روبوٹس (سی او بی او ٹی ) ، خودمختار بغیر پائلٹ کے گراؤنڈ وہیکل، ہیومنائیڈ ڈائیونگ روبوٹ وغیرہ۔

مہمان اعزازی ڈاکٹر (محترمہ) سمن کماری مشرا نے سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی  کو مکینیکل انجینئرنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اس کے 66 سال کے  کلی طور پروقف سفر کے لیے مبارکباد دی اور انسٹی ٹیوٹ کے لئے مزید ترقی کی خواہش ظاہر کی ۔چونکہ  مکینیکل انجینئرنگ مصنوعات کی نشوونما کا مرکز ہے، ڈاکٹر مشرا نے محسوس کیا کہ دیگر تمام لیبارٹریز بھی اپنی مصنوعات میں مزید بہتری کے لیے سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی کی طرف امید بھری نظروں سےدیکھیں گی ۔ انہوں نے ڈائریکٹر سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی  کے پیش کردہ وژن کی تعریف کی اور قابو پانے جانے والے دلچسپ چیلنجوں کی نشاندہی کی۔

مہمان خصووصی ڈاکٹر (محترمہ) این کلیسیلوی نے اپنے انمول انداز میں اجتماع سے خطاب کیا اور سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی  پر اس کی باصلاحیت افرادی قوت، بہترین بنیادی ڈھانچہ کی سہولت اور ایک بصیرت والے روڈ میپ کے لحاظ سے اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے سماجی ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور خواہش ظاہر کی کہ ہر سی  ایس آئی آر  لیبارٹری کو میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو)  مینجمنٹ سسٹم کے ماڈل کو اپنانا چاہیے جو سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی کے ذریعہ ’گرین کالونی' کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کلیسیلوی نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ حقیقی معنوں میں اپنے میکانائزڈ ڈرین کلیننگ سسٹم ا ور  لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والی  دیگر سماجی ٹیکنالوجیز کے ذریعے معاشرے کی حقیقی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے لدھیانہ مرکز میں تیار کیے گئے بائیو ڈیزل پروڈکشن سسٹم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اپنی امید ظاہر کی کہ سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی   جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے ای-موبلٹی، ہائیڈروجن انرجی، بغیر پائلٹ ہوائی اور زمینی گاڑیاں، کوبوٹکس وغیرہ میں اہم تعاون پیش  کرے گا۔ ڈاکٹر کلیسیلوی نے سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریوں سے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا جو پہلے ہی کسی دوسرے کے ذریعے حاصل کی گئی تحقیقی سطح سے شروع  ہوچکی ہے ۔ انہوں نے تلقین کی کہ ہم سب کو سی ایس آئی آر  خاندان کا رکن ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہیے اور ملک اور دنیا کی بہتری کے لیے بھی کام کرنا چاہیے۔

پروگرام کا اختتام سی ایس آئی آر ۔ سی ایم ای آر آئی  ،فاؤنڈیشن ڈے کمیٹی کے چیف سائنٹسٹ اور چیئرپرسن ڈاکٹر بسواجیت رج کے کلمات تشکر سے ہوا ۔

**********

ش ح۔ اک۔ ف ر

U. No.2107



(Release ID: 1902708) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi