خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کل سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں شروع ہونے والے دو روزہ خواتین -20کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے رکن ممالک، مہمان ممالک اور خصوصی طور پرمدعو ممالک کی تقریباً 150 معزز خواتین شرکت کریں گی


ڈبلیو - 20میں بھارت کا وژن مساوات اور برابری کی دنیا قائم کرنا ہے جہاں ہر عورت وقار کے ساتھ زندگی بسر کرے:ڈبلیو-20 کی چیئر مین ڈاکٹر سندھیا پوریچا

باہمی اشتراک ،باہمی  تعاون، مواصلات اور اتفاق رائے اور کارروائی کی اپیل ڈبلیو - 20 کی4-سی حکمت عملی ہیں

Posted On: 26 FEB 2023 7:45PM by PIB Delhi

خواتین-20 (ڈبلیو- 20) کی دو روزہ ابتدائی میٹنگ میں مختلف موضوعات مثلاً نینو، مائیکرو اور اسٹارٹ اپ انٹرپرائزز میں خواتین کو بااختیار بنانا، آب وہوا کی تبدیلی کے استحکام کےعمل میں خواتین کا کردار، خواتین رہنماؤں کے لیے ایک سرگرم  ماحولیاتی نظام کی تشکیل ،نچلی سطح پر صنفی اعتبار سے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے اور ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے رسائی کو بہتر بنانا، تعلیم اور ہنر مندی کے ذریعے خواتین کے لیے راہیں بنانا، خواتین کے زیر قیادت ترقیاتی پالیسی اور قانونی ڈھانچے کااحاطہ کیا جائیگا۔ بھارت میں خواتین کی زیر قیادت ترقی پر ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا۔

آج اورنگ آباد میں اس سے متعلق ایک تعارفی کانفرنس سے ڈبلیو-20 کی چیئر مین  ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے ڈبلیو -20 کی چیف کوآرڈینیٹر محترمہ دھریتری پٹنائک کی موجودگی میں خطاب کیا۔ ڈاکٹر پوریچا نے بتایا کہ بھارت کی جی20 صدارت میں ڈبلیو 20 پانچ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو درج ذیل ہیں:

  • زمینی سطح پر خواتین کی قیادت
  • خواتین کے ذریعے صنعت کاری
  • صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا
  • آب وہوا کی تبدیلی میں تبدیلی لانے والے کے  طور پر خواتین اور لڑکیاں
  • تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے راستے بنانا

ڈاکٹر پوریچا نے یہ مزید کہا کہ ڈبلیو- 20میں بھارت  کا وِژن مساوات اور برابری کی دنیا بنانا ہے جہاں ہر عورت وقار کے ساتھ زندگی بسر کرے اور اس کا مشن خواتین کی قیادت میں ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا اور خواتین کے فروغ کے لیے ایک  اہل  ماحول اور ماحولیاتی نظام کو یقینی بنانا ہےتاکہ دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگیوں کو بھی تبدیل کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو20 مختلف علمی پروڈکٹس ،وائٹ پیپرز، پالیسی بریف، ویڈیو دستاویزی فلمیں، افکار وخیالات، ہینڈ بک اور اعلامیہ سامنے لائیگا جس کا مقصد جی20 ممالک اور رہنماؤں کو متاثر کرنا ہے تاکہ جی- 20 کے مباحثوں میں کلیدی مقام پرخواتین کا ایجنڈالایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G20-1ZAJK.jpg

ڈبلیو-20 کی چیف کوآرڈینیٹر دھریتری پٹنائک نے مطلع کیا کہ کل سے ہونے والے پروگرام میں رکن ممالک، مہمان ممالک اور خصوصی طور پر مدعو ممالک کے تقریباً 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ڈبلیو20 کا زور جی 20 رہنماؤں کے اعلامیے اور جی20 اعلامیہ کو متاثر کرنے اور خواتین کاروباریوں کے ساتھ سرگرم شراکت داری کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے اور صنفی مساوات کو آگے بڑھانے والی پالیسیوں کے لیے وابستگیوں پر مرکوز ہوگا، انہوں نے یہ بات شراکتی گروپ کے کام کرنے کے طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G20-225Q0.jpg

آج شہر میں ایک جن بھاگیداری (عوام کی شرکت) تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 1000 خواتین نے شرکت کی، جن میں آنگن واڑی کارکنان، مختلف این جی اوز کی خواتین اور دیگر زمینی  سطح پر کام کرنے والی خواتین کارکنان شامل تھیں۔ انڈونیشیا کے وفد کی رہنما ڈاکٹر فرحدیبا ٹینریلیمبا، روسی وفد کی ایلینا میاکوٹنیکووا، جنوبی کوریا کی نمائندہ محترمہ انجیلا جو ہیون کانگ، جنوبی افریقہ کی نمائندہ محترمہ سیبولے پوسوایو اور جاپانی نمائندہ محترمہ ساتوکو کونو نے بات چیت کے  سیشن میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G20-3L28G.jpg

اس پروگرام کا آغاز مہاگامی کی ایک مسحور کن  ثقافتی پرفارمنس سے ہوا، جس میں بھارت کے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے پر زور دیا گیا اور اس کا اختتام سوال و جواب کے دور کے ساتھ ہوا جہاں ہندوستانی خواتین نے ڈبلیو20 کے مندوبین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس پروگرام کا موضوع ‘‘بااختیار بنانے کا سفر’’ تھا ۔ڈبلیو- 20 کا مقصد بہتر حکمرانی کو فروغ دینے ، پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں اسٹیک ہولڈر کی شرکت بڑھانے کے لیے شہریوں کے ساتھ منسلک ہونے کے اپنے وژن کو پیش کرنا ہے۔ ڈبلیو- 20 کی چیئر مین ڈاکٹر سندھیا پوریچا کے ساتھ غیر ملکی مندوبین اور ملک بھر کی مختلف برادریوں اور عمر گروپ کی خواتین اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر پوریچا نے وضاحت کی کہ بھارت کی جی20 کی صدارت جی-20 کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا کیونکہ یہ سبھی کی فلاح وبہبود کیلئے عملی طور پر حل تلاش کرکے  ایک اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے ‘واسودھائیو کٹمبکم’ یعنی ‘دنیا ایک کنبہ ہے’ کی حقیقی روح کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G20-48GVZ.jpg

ڈاکٹر پوریچا نے اس کی شمولیت کے وژن کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام  کے ذریعےڈبلیو20 کا مقصد بھارت کے جی20 اور ڈبلیو20 کی صدارت  میں عالمی شہریوں کی نچلی سطح پر شمولیت کو بڑھانا ہے۔ اس موقع پراورنگ آباد کے سرپرست وزیر ڈاکٹر سندیپن راؤ بھومرے اور ایم جی ایم یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر آشیش گاڈیکربھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/G20-54DBJ.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2098)



(Release ID: 1902646) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Marathi