قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ہندوستان میں پائیدار ترقی: ارتقاء اور قانونی تناظر‘‘ پر دو روزہ کانفرنس  کا کل ادے پور میں آغاز

प्रविष्टि तिथि: 24 FEB 2023 5:57PM by PIB Delhi

لا کمیشن آف انڈیا، وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند کے، یونیورسٹی کالج آف لاء، موہن لال سکھاڑیہ یونیورسٹی (ایم ایل ایس  یو) ادے پور کے تعاون سے 25 اور 26 فروری، 2023 کو ایم ایل ایس یو، ادے پور میں ’’ ہندوستان میں پائیدار ترقی: ارتقاء اور قانونی تناظر‘‘ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس خیالات کے تبادلے  اور پائیدار ترقی کے تصور کی ابتدا اور ترقی سے متعلق  معاملات ، خاص طور پر عصری منظر نامے کے حوالے سے غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم  فراہم کرے گی  ۔اس  کانفرنس کا آغاز 25 فروری 2023 کو عزت مآب  جسٹس ریتو راج اوستھی، چیئرپرسن، لاء کمیشن آف انڈیا اور پروفیسر آئی وی  ترویدی ، وائس چانسلر، ایم ایل ایس یو، ادے پور کے استقبالیہ خطاب سے ہوگا۔ اس موقع پر عزت مآب وزیر قانون و انصاف جناب  کرن رجیجو جی، عزت مآب وزیر مملکت برائے قانون و انصاف پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل جی، راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس ایم ایم سریواستو ، راجستھان ہائی کورٹ کے دیگر جج صاحبان، پروفیسرز اور قانونی ماہرین موجود رہیں گے ۔

یہ کانفرنس اس موضوع پر تین موضوعاتی اجلاس پر مشتمل ہے، یعنی موضوعاتی  اجلاس 1-ارتقائی پہلو،موضوعاتی اجلاس   -IIماحویاتی پہلو، موضوعاتی اجلاس  -IIIسماجی –قانونی  پہلو۔ موضوعاتی  اجلاس 1میں اہم مقررین  میں ڈاکٹر راج شری چودھری (ڈین، یونیورسٹی کالج آف لاء، ایم ایل ایس یو)، پروفیسر جیون کمار اور عزت مآب ڈاکٹر جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی شامل ہیں ۔ موضوعاتی اجلاس   IIمیں اہم  مقررین ہیں ڈاکٹر شلپا سیٹھ، پروفیسر ایم کے رمیش، پروفیسر ٹی ٹی سری کمار، عزت مآب  جناب  جسٹس وجے بشنوئی اور عزت مآب  جناب  جسٹس کے ٹی سنکرن، ممبر، لاء کمیشن آف انڈیا۔ موضوعاتی اجلاس  III –میں اہم  مقررین جناب  آر ایل بھٹ، (ریٹائرڈ ڈین، فیکلٹی آف لاء، ایم ایل ایس یو)، پروفیسر ڈی پی ورما، ممبر، لاء کمیشن آف انڈیا، عزت مآب مسٹر جسٹس  ونیت ماتھر اور ڈاکٹر راکا آریہ ہیں ۔

کانفرنس کا اختتام 26 فروری 2023 کو منعقد ہونے والے اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوگا۔ پروفیسر آنند پالیوال، ممبر، لاء کمیشن آف انڈیا اظہار تشکر کریں گے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 2050)


(रिलीज़ आईडी: 1902177) आगंतुक पटल : 129
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , Punjabi , English