خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مانع  مائیکرو بائل مزاحمت کے زیادہ استعمال  کے تعلق سے  تازی ترین  معلومات


مرکزی حکومت کی طرف سے مانع مائیکروبائلس مزاحمت  کے تعلق سے  ریڈ لائن بیداری مہم

عام علامات میں مانع مائیکروبائل کےاستعمال کے لئے علاج سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے گئے

Posted On: 10 FEB 2023 5:14PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت مانع مائیکروبائل مزاحمت سے پیدا ہونے والے اُن چیلنجوں سے بخوبی واقف ہے، جو مانع بائیوٹکس کے زیادہ استعمال سے پیدا ہوتے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے مانع مائیکروبائلز کے منصفانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

ایم او ایچ ایف ڈبلیو  نے  مانع مائیکرو بائلس مزاحمت پر ریڈ لائن بیداری مہم کا آغاز کیا ہے اور  لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرخ عمودی لائن سے نشان زدہ ادویات بشمول اینٹی بائیوٹکس، ڈاکٹر کی تشخیص کے بغیر استعمال نہ کریں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے عام علامات میں اینٹی مائکروبائل استعمال کے  تعلق سے علاج کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جن میں وائرل برونکائٹس یعنی دمہ اور کم درجے کے بخار کے لیے اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کے لیے رہنما خطوط بھی شامل ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس کو منشیات کے ضابطے ، 1945 کے شیڈول ایچ اور ایچ 1 میں شامل کیا گیا ہے۔ ان دوائیوں پر احتیاطی لیبلنگ کے مخصوص تقاضے درج  ہوتے ہیں اور یہ صرف رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر یعنی ڈگری  یافتہ  ڈاکٹر کے نسخے کے تحت فروخت کی جاتی ہیں۔ شیڈول ایچ 1 میں بتائی گئی دوا کی سپلائی، سپلائی کے وقت ایک الگ علیحدہ رجسٹر میں درج کی جاتی ہے اور اس طرح کے ریکارڈ کو تین سال تک برقرار رکھا جاتا ہے اور یہ معائنے  کے لیے بھی  دستیاب رہتا ہے۔ سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے نوٹیفکیشن جاری کرکے شیڈول ایچ 1 کے تحت 24 ہائی اینڈ کے حامل  مانع  مائیکروبائلز  کو شا مل  کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش  م- ق ر)

U-1996


(Release ID: 1901653) Visitor Counter : 138


Read this release in: English