الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب الکیش کمار شرما این آئی سی ای – ڈی ٹی کے تحت ڈیجیٹل اسکلنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا کل افتتاح کریں گے


کانفرنس میں نامور ماہرین تعلیم، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں  کی طرف سے  کئی پینل مباحثے، بات چیت اور بصیرت کے پروگرام ہوں گے

Posted On: 10 FEB 2023 7:32PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما کل یہاں این آئی سی ای –  ڈی ٹی(این  آئی ای ایل آئی ٹی کی  کمیونکیشن ، الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر  بین الاقوامی کانفرنس)   کے تحت ڈیجیٹل اسکلنگ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی ) کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے، جو حکومت ہند  کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔

بین الاقوامی کانفرنس ڈیجیٹل ہنر مندی کے میدان میں شراکت داروں کے درمیان تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دے گی اور عالمی سطح پر محنت کشوں کو اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی تاکہ "عالمی مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت" کی تشکیل کے لیے بلیو پرنٹ تیار کیا جا سکے اور اس طرح ہندوستان کو ہنر مندی کی  دنیا  کے دارالحکومت کے طور پر تعمیر کرنے کی حصولیابی  میں اپنا تعاون پیش کیا جا سکے ۔

بین الاقوامی کانفرنس میں ہندستان اور دنیا بھر کے نامور ماہرین تعلیم، صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں کے پینل مباحثوں، بات چیت اور بصیرت کا ایک سلسلہ ہوگا۔ کانفرنس کے دوران ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے پہلے بین الاقوامی جریدے کی بھی نقاب کشائی کی جائے گی۔

افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی، آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، چیئرمین، این سی وی ای ٹی، جناب بھونیش کمار، آئی اے ایس، ایڈیشنل سکریٹری، ایم ای آئی ٹی  وائی، ڈاکٹر ایم اسکویسرینی، ڈائریکٹر اے آئی، ایس ایچ ایس یونیسکو ، ڈاکٹر انیل سہسرابدھے، چیئرمین، نیشنل ایجوکیشن ٹکنالوجی فورم، ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی، ڈی جی، ایم آئی ای ایل آئی ٹی  جیسے اہم لوگوں کے کلیدی خطاب ہوں گے۔  اور اس کے بعد ہندوستان اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے پینل میں شامل ممتاز  افراد  کے ذریعہ آنے والے عمودی مسائل پر پینل مباحثےہوں گے :

پینل-1: مہارتوں کی باہمی پہچان کے لیے فریم ورک

پینل میں شامل افراد 

  1. ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی، آئی اے ایس (ریٹائرڈ)، چیئرمین این سی وی ای ٹی
  2. ڈاکٹر ایم اسکویسرینی ، ڈائریکٹر اے آئی ، ایس ایچ ایس یونیسکو
  3. ڈاکٹر انیل سہسرابدھے، چیئرمین، نیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی فورم
  4. لیفٹیننٹ جنرل روین کھوسلہ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، ایس ایم، وی ایس ایم،نائب چیف آف آرمی سٹاف، آرمی ایجوکیشنل کورپ
  5. ڈاکٹر یحییٰ المرزوقی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایڈوائزری یونٹ، توازون کونسل، متحدہ عرب امارات
  6. ڈاکٹر ڈینس ہو، صدر، ایف سی سی آئی، تائیوان

پینل-2: ڈیجیٹل ہنر سب کے لیے

پینل میں شامل افراد

  1. جناب ابھیشیک سنگھ، آئی اے ایس، سی ای او، این ای جی ڈی
  2. ڈاکٹر نینا پاہوجا، ایگزیکٹوممبر، این سی وی ای ٹی
  3. محترمہ کیرتی سیٹھ، سی ای او، آئی ٹی/آئی ٹی ای ایس سیکٹرا سکل کونسل، این اے ایس ایس سی او ایم
  4. ڈاکٹر ابھیلاشا گوڑ، سی او او، الیکٹرانکس سیکٹرا سکل کونسل آف انڈیا
  5. جناب سمیت منجال، جی ایم، ٹیلی کام سیکٹر اسکل کونسل
  6. محترمہ نندنی سنگھ، پارٹنر پبلک پرائیویٹ سیکٹر آئی بی ایم

پینل -3: اعلی درجے کی اور ابھرتی ہوئی مہارتیں۔

پینل میں شامل افراد

 

  1. جناب اراکلی کھوڈیلی، پروگرام اسپیشلسٹ، یونیسکو
  2. جناب پرساد رامداسی، گلوبل پریکٹس ڈیلیوری ہیڈ انڈسٹری 4.0، وپرو
  3. جناب سبیمل بھٹاچارجی، سی ای او، کوڈوٹی ایڈوائزری لمیٹڈ
  4. جناب جیت وجے ورگیہ، سی ای او،ایم ای آئی ٹی وائی  اسٹارٹ اپ  ہب
  5. جناب سوہاس دتہ، سی ای او اور بانی، 3 نین ٹیکنالوجیز
  6. جناب انکور مہتا، منیجر، اڈانی ڈیجیٹل

مزید معلومات کے لیے https://conf.nielit.edu.in  ملاحظہ کریں۔

 

*************

 ( ش ح ۔ اک  ۔ ر ب(

U. No.1993



(Release ID: 1901651) Visitor Counter : 122


Read this release in: English