نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر نے بینگلورو میں سائی این ایس ایس سی کے مقام پر کثیرمقصدی ہال  کا افتتاح کیا

Posted On: 22 FEB 2023 8:40PM by PIB Delhi

 

نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو بینگلورو میں سائی این ایس ایس سی کے مقام پرکثیرمقصدی انڈورہال کاافتتاح کیا۔ یہ ہال 42میٹرطویل اور35میٹرچوڑاہے اوراس کا کل کورڈ علاقہ 1785مربع میٹرہے ، جبکہ اونچائی 12.5میٹرہے ۔ اس انڈور ہال کی بدولت ، والی بال ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال ، ٹیبل  ٹینس جیسے مختلف انڈور کھیلوں میں سہولت فراہم ہوگی ۔ اس کے علاوہ ہال انڈور روشنیوں کے بندوبست سے بھی آراستہ ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CNGX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BO7T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WMID.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VRU8.jpg

کثیر مقصدی انڈورہال کافرش (فلورنگ ) بین الاقوامی معیارات  کے عین مطابق تیارکیاگیاہے ۔ کھیلوانڈیا کی مد کے تحت، کل 8.87کروڑروپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے ۔

سائی کے سکریٹری جناب جتن ناروال –آئی پی ایس اورسائی ، این ایس ایس سی ، بینگلورو کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ ریتو اے پاٹھک نے روایتی طریقے سے جناب ٹھاکر کااستقبال کیا ۔ اس کے علاوہ تقریب میں ممتاز اورسرکردہ ایتھلیٹس بھی موجود تھے ۔ بعد میں انھوں نےایک والی بال میچ کی پہلی گیندکھیل کے اس کی شروعات کی اورایتھلیٹک سے متعلق اپنی کوششوں کا مظاہرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0045PK8.jpg

اپنی تقریر میں وزیرموصوف نے ماضی میں ایتھلیٹس کی شاندارفتوحات کاذکرکیااوراس کے ساتھ بین الاقوامی ٹورنامنٹوں کے لئے  کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس کو مبارکباد دی ۔

اس کے بعدانھو ں نے سائی این ایس ایس سی بینگلورو میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے بارے میں بات کی۔وزیرموصوف نے مزید کہاکہ وزیراعظم نے اس سال کے مرکزی بجٹ  میں کھیل کود سے متعلق مختص  کردہ بجٹ کے تعلق سے کھیل کود اور کھیل کود سے متعلق افراد کے تئیں بہت ہمدردی کا مظاہر کیاہے ، جوکہ گذشتہ سالوں کے بجٹ سے بہت زیادہ ہے۔ اس کے بعد وزیرموصوف نے ملک میں نوجوان ایتھلیٹس تیارکرنے میں ، کھیلوانڈیااسکیم کے زبردست اثرات کے بارے میں بات کی۔ اس کے بعد انھوں نے ان ایتھلیٹس  کاشکریہ اداکیا۔ جنھوں نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی ہدایات پراپنے مقررہ پروگراموں  میں سے وقت نکال کر بہت سے اسکولوں کادورہ کیا اورطلباء کو ترغیب فراہم کی کہ وہ ‘‘میٹ دی چیمپیئن ’’ اور‘‘فٹ انڈیا  اسکول ویک ’’ پروگرام کے حصے کے طورپر، کھیلوں  میں شرکت کریں ۔

اپنی تقریر کے بعد جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکرنے  ایتھلیٹس  اورکوچیز وغیرہ کے ساتھ بات چیت کی اور آنے والی کھیل کود تقریبات میں بہترین کارکردگی  کامظاہرہ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔

***********

 

 (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1985

 


(Release ID: 1901648) Visitor Counter : 117


Read this release in: English