کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زرعی اورڈبہ بند خوراک کی برآمدات  کے فروغ کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے 28ویں  گلف فوڈ-2023میں شرکت کی

Posted On: 22 FEB 2023 9:32PM by PIB Delhi

زرعی اورڈبہ بند خوراک کی برآمدات کے فروغ  کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے )، متحدہ عرب امارات –یواے ای میں جاری 28ویں گلف فوڈ- 2023 نمائش میں حصہ لے رہی ہے۔ تجارت میں اضافہ کرنے کی غرض سے بھارت ، گلف فوڈ میں شرکت کررہاہے ۔گلف فوڈ ایک پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھرکے خوراک اورمشروبات سے متعلق شعبوں کو آپس میں جوڑتاہے اور بھارتی برآمدکا روں کو اپنے کاروبار میں اضافہ کرنے کے وافرمواقع فراہم کرتاہے ۔ گذشتہ کئی سالوں  سے اے پی ای ڈی اے ، گلف فوڈ میں شرکت کررہاہے اور اس میں بھارت نژاد افراد کے سپلائرس کا ایک بڑادستہ شرکت کرتاہے ۔ لگ بھگ 600مربع میٹرسے زیادہ علاقے میں ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 50سے زیادہ برآمدکار اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں ، جن میں خواتین صنعتکار ، اسٹارٹ اپس ، زرعی  اور دودھ سے مبنی مصنوعات ، دالوں ، گوشت پرمبنی کھانے کی اشیاء جن میں موٹے اناج پرخاص طورپر توجہ مرکوز کی گئی ہے ، سے متعلق شعبوں کے مینوفیکچررس اورکاروباری افراد اپنی مصنوعات اوراشیاء کی نمائش کررہے ہیں اوراپیڈا کے پویلین کے ذریعہ ان سب اشیاء اورمصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے ۔

بھارتی پویلین کا افتتاح خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ متحدہ عرب میں بھارت کے سفیرعزت مآب سنجے سدھیر ، اپیڈا کے چیئرمین ڈاکٹرایم انگا موتھو، خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں کی وزارت  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سروج کمار جھا، زراعت اورکسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے ڈائریکٹرجناب مکت آنند اگروال ، اپیڈا کے عہدیداران ، بھارتی سفارت خانے کے اعلیٰ افسران ، سی جی آئی کے عہدیداران اورمرکز ، ریاستوں اوربرآمدکاروں کے متعلقہ فریق بھی موجودتھے ۔

اپیڈا ، اسٹارٹ اپس اوربرآمدکاروں کے درمیان بزنس  ملاقاتوں کابندوبست کرکے ، موٹے اناجوں اوربریانی کے نمونوں ، فروغ اور ذائقہ سے متعلق مہمات  کاانعقاد  کررہاہے ۔

20فروری سے 24فروری 2023کے دوران منعقد ہونے والی گلف فوڈ میں 125ملکوں کی 5000کمپنیا ں شرکت کررہی ہیں۔ موٹے اناجوں کے بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم ) 2023میں ، بھارت ، موٹے اناجوں کی برآمدات  کے فروغ اوراس کے قدرمیں اضافہ شدہ مصنوعات کی برآمدات میں فروغ  پرتوجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ گلف فوڈ میں شرکت کررہاہے ۔ بھارتی پویلین ، برآمدکاروں کے لگ بھگ 100مندوبین کو فروغ  دے رہاہے ۔ اسٹارٹ اپس اورنئے صنعتکاروں کے ذریعہ تیارکردہ موٹے اناجوں اوراس کی مصنوعات کو اجاگرکرنے کی غرض سے موٹے اناجوں کی ایک گیلری تیارکی گئی ہے ، تاکہ انھیں اپنی معیاری مصنوعات اوراشیاء کی نمائش کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم  فراہم کیاجاسکے ۔

گلف فوڈ -2023میں بھارتی پویلین ،میلے کے سب سے بڑے پویلین میں سے ایک ہے ۔ اس نمائش میں 125سے زیادہ ملکوں کے برآمدکار اپنی خوراک سے بنی مصنوعات اوراشیاء کو نمایاں کررہے ہیں ۔

اپیڈا نے اپنی نوڈل ایجنسی الدھارا ہولڈنگ ایس پی ، ایل ایل سی کے ذریعہ ، متحدہ عرب امارات –یواے ای حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخط  کئے ہیں۔ یہ مفاہمت  نامہ ، بھارت سے خوراک اورخوراک سے بنی اشیاء اورمصنوعات کی حصولیابی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی خوراک کی یقینی فراہمی سے متعلق حکمت عملی کے ایک حصہ کے طورپر متحدہ عرب امارات  میں درآمد کنندگان کو فروخت کرنے کی غرض سے کیاگیا ہے ۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس مفاہمت نامے کی بدولت ، بھارت سے یواے ای کے لئے برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اورتجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔

خلیجی تعاون کاؤنسل –جی سی سی ، بھارت سے زرعی اورڈبہ بندخوراک سے متعلق  بہت سے شعبوں  کی مصنوعات کا برآمدات کا ایک بڑا مرکز ہے ۔ ان شعبوں  میں باغبانی ، پھل فروٹ ، پھلوں اورسبزیوں کے بیج ، تازہ پیاز ، تازہ سبزیاں ، اخروٹ ، تاز ہ آم ، تازہ انگور ، اوردیگرتازہ پھلوں ، پان کے پتے  اورچھالیا ، ڈبہ بند خوراک ، جوس ، دالیں ، بھیڑ اوربکری کا گوشت ، ڈبہ بند گوشت ، دودھ سے بنی اشیااورمصنوعات  ، قدرتی شہد، مونگ پھلی ، گڑ اور مٹھائیاں ، اناج سے بنی اشیاء، پسے ہوئے غلہ  سے بنی مصنوعات ، الکحل سے بنی مشروبات ، متفرق مصنوعات اوراشیاء ، باسمتی اورغیرباسمتی چاول ، گیہوں ، کا جو وغیرہ وغیرہ شامل ہیں، جو کہ مغربی ایشیا اورخلیجی تعاون کاؤنسل –جی سی سی کے لئے اپیڈا کی زرعی برآمدات  کا لگ بھگ 42.77فیصد حصہ ہے ۔ یواے ای  مارکیٹ میں اپیڈا کی طے شدہ مصنوعات کی برآمدات  22-2021میں بڑھ کر 1604.76ملین ڈالر ز کے بقدر ہوگئی ہیں ، جبکہ سال 88-1987میں یہ برآمدات  محض 69.52ملین ڈالرز کے بقدرتھیں ۔

بھارت اورمتحدہ عرب امارات ، گذشتہ کئی دہائیوں سے تجارتی ساجھیدارہیں ۔ بھارت سب سے زیادہ مقدارمیں بہت سی زرعی مصنوعات پیداکرتاہے اوروہ متحدہ عرب امارات میں زرعی مصنوعات  کی عالمی درآمد ات سے متعلق ضروریات کو پوراکررہاہے ۔

بھارت ، دنیا بھرکے زرعی  برآمدات میں 2.33فیصد حصہ کے ساتھ آٹھویں مقام پرہے ۔ سال 22-2021میں بھارت کی کل زرعی برآمدات تقریبا 50ارب ڈالرز کےبقدرتھیں۔ جس میں اپیڈا نے زرعی اورڈبہ بند خوراک سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں 51فیصد سے زیادہ متحدہ عرب امارات  -یواے ای ، بھارت کی  برآمدات  کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے ، بھارت کی جانب سے سب  سے بڑی برآمدات میں غیرباسمتی چاول ، باسمتی چاول ، بھینس کا گوشت ، گیہوں ، مکئی، متفرق ڈبہ بندی زرعی مصنوعات ، غلے میں بنی اشیاء ، مونگ پھلی ، ڈبہ بند سبزیاں ، ڈبہ بند پھل فروٹ ، جوس اورخشک میوے اورتازہ پیازوغیرہ شامل ہیں ۔

بھارت اورمتحدہ عرب امارات –یواے ای نے 18فروری ، 2022کو جامع اقتصادی ساجھیدار ی سے متعلق ایک تاریخی  سمجھوتے پر(سی ای پی اے ) پردستخط کئے تھے ۔ اس سمجھوتے کی بدولت ، کلیدی نوعیت کی ساجھیداری مستحکم ہوئی ہے اور اس میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران ، دونوں ملکوں میں 100ارب ڈالرز سے زیادہ کی تجارت کے ہدف کی حصولیابی  کی بات کہی گئی ہے ۔

***********

(ش ح۔ ع م ۔ ع آ)

U -1983



(Release ID: 1901633) Visitor Counter : 188


Read this release in: English