وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
پرشوتم روپالا نے ساگر پریکرما مرحلہ III-پروگرام کے تیسرے دن کے پروگرام کو یادگاری بنایا
Posted On:
21 FEB 2023 10:04PM by PIB Delhi
1. جناب پرشوتم روپالا نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماہی پروری اور سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے ایسے طور طریقوں کو اپنائیں ، جس سے زیادہ سے زیادہ مچھلی کو پکڑا جاسکے اور اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لئے اچھے طریقے اپنا سکتے ہیں
2. مرکزی وزیر نے ماہی گیروں کو کسان کریڈٹ کارڈ اور ای-شرم کارڈ تقسیم کئے
3. ترقی کرنے والے کسانوں کو پردھان منتری متسیہ سمپدا اسکیم سے متعلق سرٹیفکیٹ ؍منظوریاں ، کے سی سی اور ریاستی اسکیم پیش کی گئیں
4. ماہی گیروں کو ہنرمندی پر مبنی تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ ایک پائیدار طریقے سے اپنی زندگیوں کے معیار کو بہتر کرسکیں
5. ساگرپریکرما کے سفر میں ملک کی خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے ماہی گیری کے وسائل کے استعمال کے درمیان پائیدار توازن قائم کرنے پر توجہ دی گئی ہے اور ساحل پر رہنے والے ماہی گیروں کی برادریوں کی طرز زندگی اور بحری ایکو نظام کے تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر توجہ دی گئی ہے
6. تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف شخصیتوں اور 12500سے زیادہ لوگوں نے تقریب میں عملی طورپر شرکت کی
|


ورسووا میں 21فروری 2023تک جاری رہنے والی ساگرپریکرما تقریب کے تیسرے دن ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ماہی گیروں سے بات چیت کی۔ یہ پروگرام ورسووا سے بھاؤچا ڈھکا تک منعقد ہوا اور بھاؤچا ڈھکا سے سسون تک پروگرام منعقد ہوا۔ جناب پرشوتم روپالا کا کولی بینڈ اورتلک پوجن کے ساتھ خاتون ماہی گیروں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ جناب پرشوتم روپالا نے بتایا کہ وہ ساگر پریکرما پروگرام میں اس لئے شریک ہوئے تاکہ قابل احترام ماہی گیروں کے پیشے ، زندگی، ثقافت اور ان کی موجودہ حالت کو سمجھ سکیں۔ اس سے پالیسی تیار کرنے میں انہیں مدد ملے گی۔انہوں نے قیمتی وقت فراہم کرنے کے لئے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔ ورسووا میں پروگرام کا آغاز معزز شخصیتوں کی موجودگی میں شمع روشن کرکے اور کولی ڈانس سے ہوا۔
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے ممبئی کے سسون ڈاک میں ساگر پریکرما یاترا مرحلہ III-کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شنڈے ماہی گیروں اور ماہی پروروں سے خطاب کیا ۔
مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا ساگرپریکرما مرحلہIII- کے تیسرے دن کے پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے
ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ ماہی گیر اپنے مسائل کو اُجاگر کرنے کے سلسلے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے رہے ہیں اور انہیں حل بھی کیا گیا ہے۔ جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ وہ مچھلی پکڑنے سے متعلق مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مچھلی پکڑنے والوں کو مچھلی پکڑنے اور بحری مویشی پروری کے لئے لائحہ عمل اپنانے کے طور طریقے استعمال کرنے کا مشورہ دیا، تاکہ ہم پیداوار میں اضافہ کرسکیں۔ ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے بہتر طریقے استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے ایسے مختلف اثاثے ہیں، جو نوجوانوں پر اثر انداز ہوتےہیں۔ انہوں نے ارنالا کی مثال دی کہ جس سے نوجوان بہت خوش تھے۔اس جہاز کا نام ان کے گاؤں کے نام پر رکھا گیا تھا، جس نے ان کے اعتماد کو کافی تقویت دی۔ جناب پرشوتم روپالا نے پی ایم ایم ایس وائی دو اجزاء کے لئے سرٹیفکیٹ پیش کئے۔
مہاراشٹر حکومت کے ماہی پروری کے وزیر نے بتایا کہ 1.5لاکھ اسٹریٹ وینڈر کا رجسٹریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور 10ہزار روپے فی رجسٹرڈ کئے گئے اسٹریٹ وینڈر کو راست فائدے کی منتقلی کا پروگرام دیا گیا ہے۔جس کے لئے انہوں نے اس پروگرام میں شرکت کرنے کےلئے ماہی گیروں کا شکریہ ادا کیا اور فائدہ حاصل کرنے والے ماہی گیروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جناب پرشوتم روپالا کسان کریڈٹ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے حسب ذیل لوگوں کو کسان کریڈٹ کارڈ تقسیم کئے۔(i)سونیا راجیو کولی، (ii)کویتا ملٹن کولی،(iii)کملاکرکولی، (iv)ملٹن کولی، (v)کلپنا بال چند کولی۔ بینک آف انڈیا نے اس کے لئے ایک اہم رول ادا کیا ہے اور زبردست تعاون فراہم کیا ہے۔
جناب پرشوتم روپالا نے (i) سنیتا کولی،(ii) آتش منوج کولی،(iii)جان پیڈرو کولی، (iv)مدھوکر گجانن کولی کو ای-شرم کارڈ تقسیم کئے۔ ماہی گیروں اورماہی پروروں کو آر اے ایس ، انسولیٹیڈ وہیکل ، اوپن کیج کلچر، ویلیو ایڈیڈ پروڈکٹ جیسے مختلف پروجیکٹ کے لئے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا اسکیم کے متعلق معلومات کے بارے میں وضاحت کی۔اس موقع پر ماہی پروروں ، خواتین لیڈروں کی طرف سے درپیش مسائل کو پیش کیا گیا اور انہیں حل کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کو ہنرمندی پر مبنی تربیت فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ ایک ٹھوس طریقے سے اپنی زندگی کے معیار میں بہتری لاسکیں۔


تقریب کے دوران ترقی پسند ماہی گیروں ، خصوصاً ساحلی ماہی گیروں ، مچھلی پکڑنے والوں اور ماہی پروروں، ماہی پروری سے جڑے نوجوان کاروباریوں کو پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا ، کے سی سی اور ریاستی اسکیم کے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے اور منظوریا ں دی گئیں۔پی ایم ایم ایس وائی اسکیم، ریاستی اسکیموں، ای-شرم ، ایف آئی ڈی ایف اور کے سی سی وغیرہ سے متعلق لٹریچر کو پرنٹ میڈیا ، الیکٹرونک میڈیا ، ویڈیوز جنگلز کے ذریعے ڈیجیٹل مہم کو ماہی گیروں میں مقبول عام کیا گیا ہے۔اس موقع پر مراٹھی میں ساگر پریکرما پر ایک نغمہ بھی لانچ کیا گیا۔
حکومت ہند کے ماہی پروری کے محکمے کی طرف سے 16 اور 17فروری 2023 کو مہاراشٹر اور گجرات میں کے سی سی کے فروغ کے لئے ایک مہم منعقد ہوئی۔ ماہی پروری کے محکمے کے افسروں کی ایک ٹیم نے 16فروری 2023 کو وسئی میں ایک کیمپ میٹنگ منعقد کی تھی۔ مچھلی پکڑنے والوں اور ماہی پروروں کو ماہی پروری رجسٹریشن اور اس کے فائدوں کے لئے کے سی سی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
17فروری 2023 کو کیمپ میں سسون ڈاک میں ممبئی شہر اور ممبئی کے مضافاتی علاقوں کے ماہی پروروں کے لئے، کے سی سی مہم میں ماہی گیری کے محکمے کے لئے ممبئی کے افسران، حکومت ہند اور ریاستی ماہی گیری کے محکمے، مہاراشٹر حکومت، سرکردہ بینک کے نمائندوں، بینک آف انڈیا ، ممبئی ڈسٹرکٹ بینک کے نمائندوں اور زو فشر مین کے علاوہ ماہی پروروں نے شرکت کی۔سبھی نے ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ پیچھے کے نمائندوں نے ماہی گیروں اورماہی پروروں کے لیے کے سی سی کی تفصیلات اوراس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔
ساگر پریکرما کے سفر میں ملک کی خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے بحری، ماہی پروری کے وسائل کے استعمال اور ساحلی ماہی پروروں کی برادریوں کی روزی روٹی اور بحری ایکو نظام کے تحفظ کے درمیان ٹھوس توازن کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ، تاکہ ماہی پروروں کی بردریوں کے خلاء کو پُر کیا جاسکے اورآنے والے مرحلوں میں ایک ایکو نظام نکتہ نظر کے ذریعے پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کو یقینی بنانے کے لئے فشنگ ہاربرز اور لینڈنگ سینٹرز جیسے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور تجدید کاری، فشنگ گاوؤں کی ترقی اور ماہی گیروں کے توقعات کو پورا کیا جاسکے۔
ورسووا سے بھاؤچا ڈھکا اور بھاؤچا ڈھکا سے سسون ڈاک کے لئے ایک پروگرام منعقد ہوا۔ ورسووا میں پہلے نصف اجلاس میں شرکت کے بعد جناب پرشوتم روپالا نے ممبئی شہر کے ضلع نیو فیری وارف میں ایک نئے مقام پر تقریب پر شرکت کی۔جناب روپالا کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا گیا۔ نیو فیری وارف میں پروگرام کا آغاز معزز شخصیتوں کی موجودگی میں مشعل روشن کرکے ہوا۔
تقریب میں معزز شخصیتوں نے ماہی گیروں سے بات چیت کی۔ انٹریکٹیو اجلاس سے ماہی گیروں کو یہ مدد ملی کہ وہ انہوں نے اپنے مسائل پیش کئے، جو انہیں درپیش تھے اور ان مسائل کو جاننے کے لئے معزز مہمانوں نے کافی مدد کی۔ماہی پروری کو فروغ دینے سے متعلق مسائل کو حل کیا گیا۔
پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)کےتحت گاڑیوں (ٹرک)کا افتتاح بھی ہوا اور گاڑیوں کو سپرد کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ماہی پروری مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور مہاراشٹر حکومت کے ماہی پروری کے وزیر جناب سدھیر منگنٹی وار نے ماہی گیری سے متعلق سوچ سے پُر پروسیس کے ساتھ سامعین کی رہنمائی کی۔ ساتھ ہی ساتھ سامعین کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ کمیونکیشن کے کسی بھی موڈ کے ذریعے اپنے تجربے مشترک کریں۔
پروگرام کے موقع پر ماہی پروری کے محکمے کے، آئی اے ایس، سیکریٹری جناب جے این سوین نے نئی ایف ایس آئی ویب سائٹ کا آغاز کیا اور ایف ایس آئی بلیٹن نمبر 34کا اجراء کیا۔جناب جتندر ناتھ سوین نے ان حقائق پر روشنی ڈالی اور اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ہم روزگار پیدا کرنے ، غربت کو کم کرنے اور وہاں رہنے والے لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے ان علاقوں کے وسائل کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت ہند نے ملک میں سمندر سے متعلق معیشت کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ماہی پروری کے محکمے نے ایک اہم اسکیم شروع کی ہے تاکہ اس کے اہم پروگرام پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے ذریعے ماہی پروری کو فروغ دیا جاسکے۔
مہاراشٹر حکومت کے وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شنڈے اور ایڈوکیٹ جناب نرویکر نے تقریب میں شرکت کی اور ماہی گیروں ، ماہی پروں کی حوصلہ افزائی کی۔2014 کے بعد اور سمندری معیشت میں انقلاب کے لئے کافی فنڈ جمع کئے گئے۔پی ایم ایم ایس وائی کو اندرون ملک اور سمندری ماہی گیری دونوں طرح کی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ شروع کیا گیا۔ مزید یہ کہ بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی فنڈ اورآبی ذخائر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حکومت ہند نے ماہی گیروں کی ترقی، یعنی سمندری معیشت کو فروغ دینے کے لیے انقلابی فیصلہ کیا ہے اورماہی پروری کی ترقی نے غیر ملکی زرمبادلہ میں مدد کی ہے۔اس موقع پر کے سی سی کارڈز،پی ایم ایم ایس وائی سے مستفید ہونے والوں کو بھی نوازا گیا۔
یہ پروگرام بہت کامیاب رہا،جس میں 12,500 سے زائد افراد نے مختلف جگہوں سے عملی طور پر شرکت کی اور پروگرام کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، اور فیس بک پر لائیو سٹریم کیا گیا جسے تقریباً 15,000 لوگوں نے دیکھا۔
مہاراشٹر کے ماہی پروری کے وزیر جناب سدھیر منگنٹیوار، سیاحت، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب منگل پربھات لوڈھا اور ممبئی سب اربن ضلع کے گارجین وزیر جناب گجانن کیرتیکر، رکن پارلیمنٹ شمال-مغرب جناب گوپال شیٹی، رکن پارلیمنٹ شمال حکومت ہند کی ماہی پروری کے سیکریٹری جناب جے این سوین، ایم ایل سی جناب کپل پاٹل، ایم ایل سی جناب ولاس پوٹنس، ایم ایل سی جناب راج ہنس سنہا، ایم ایل سی رمیش پاٹل، ایم ایل سی جناب اسلم شیخ، ایم ایل اے ملاڈ ویسٹ ایڈوکیٹ جناب آشیش شیلر، ایم ایل اے باندرہ ویسٹ محترمہ منیشاچودھری، ایم ایل اے دہیسر محترمہ بھارتی لاویکر، ایم ایل اے ورسووا محترمہ روتوجا لٹاکے، ایم ایل اے اندھری ایسٹ محترمہ امت ستم، ایم ایل اے جوہو جناب سنیل رانے، ایم ایل اے بوریولی جناب یوگیش ساگر، ایم ایل اے چارکوپ ڈاکٹر سی سوورنا، این ایف ڈی بی کے چیت ایگزیکیٹو جناب ساگر مہرا، ماہی پروری کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر اتل پٹنے، مہاراشٹر ریاست کی ماہی پروری کی سیکریٹری محترمہ ہروتا دکشت ، مہاراشٹر ریاست کے ماہی پروری کی ڈپٹی کمشنر محترمہ ہروتا دکشت اور مہاراشٹر کے ریاست کےماہی پروری کے جوائنٹ کمشنر یووراج چوگالے نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔
*************
ش ح-ح ا–ن ع
U. No.1936
(Release ID: 1901324)