اسٹیل کی وزارت

آر آئی این ایل  کے  ڈبلیو آئی پی ایس ونگ نے، قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا


پبلک سیکٹر میں خواتین کے فورم ڈبلیو  آئی پی ایس  - آر آئی این ایل نے  نورتن زمرے کے تحت قومی سطح پر بہترین انٹرپرائز ایوارڈ (تیسرا مقام) جیتا

Posted On: 10 FEB 2023 6:19PM by PIB Delhi

آر آئی این ایل کے فورم آف وومن ان پبلک سیکٹر (ڈبلیو آئی پی ایس) کو بہترین انٹرپرائز ایوارڈ کے لیے تیسرا مقام دیا گیا ہے، جو کہ تنظیم میں خواتین کی ترقی کے لیے آر آئی این ایل  کی طرف سے کیے گئے قابل ستائش کام کے اعتراف میں پبلک انٹرپرائز مینجمنٹ (نورتن زمرے کے تحت) میں بہترین کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ باوقار ایوارڈ، اسکوپ کے ڈائریکٹر جنرل جناب اتل سوبتی، اور مغربی بنگال کے آئی پی ایس، ڈی جی اور سی جی ہوم گارڈ جناب ایم کے سنگھ، نے آج کولکاتا میں منعقدہ عوامی شعبے میں خواتین کے فورم (ڈبلیو  آئی پی ایس) کے 33ویں قومی اجلاس میں پیش کیا۔ ڈبلیو آئی  پی ایس کی کوارڈینیٹر محترمہ کماری ایس چندراوتی، اور آر آئی این ایل  اور ڈبلیو آئی پی ایس کے دیگر سینئر حکام نے آر آئی این ایل  کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017U5F.jpg

آر آئی این ایل -  ڈبلیو آئی پی ایس کو مذکورہ بالا اعزازی ایوارڈ کے علاوہ، آر آئی این ایل میں  آر اینڈ ڈی محکمے میں  سینئر منیجر کے طور پر کام کرنے والی  محترمہ وارانسی سوگونا سومیا کو ایگزیکٹو زمرے میں "بہترین خواتین ملازم ایوارڈ" (پہلا مقام) اور  آر آئی این ایل  میں انتظامی معاون/ راج بھاشا کے طور پر کام کرنے والی ڈاکٹر کے این ایل وی کرشناوینی، کو غیر ایگزیکٹو زمرہ میں "بہترین خاتون ملازم ایوارڈ" (تیسرا مقام ) سے نوازا گیا۔

محترمہ این بھانو، جی ایم (ٹریننگ)، آر آئی این ایل، محترمہ کے سرلا، ڈی جی ایم (ٹیلی کام)، آر آئی این ایل؛ اور آر آئی این ایل – وی ایس پی کی نمائندگی کرنے والے جنوبی خطہ ڈبلیو آئی پی ایس  کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران نے اس موقع پر جنوبی خطہ  ڈبلیو آئی ایس پی کے لیے بہترین نیوز لیٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل، نے خواتین ملازمین کے پورے گروپ کو قومی سطح پرڈبلیو آئی پی ایس – آر آئی این ایل پر دیئے جانے والے  ایوارڈز کے لیے مبارکباد دی۔

آر آئی این ایل میں ڈبلیو  آئی پی ایس 1997 میں اپنے قیام کے بعد سے آر آئی این ایل  میں کام کرنے والی خواتین کے فائدے کے لیے کئی سرگرمیاں اور اقدامات کرتا  رہا ہے۔

"فورم آف ویمن ان پبلک سیکٹر (ڈبلیو آئی ایس پی)" کو  ایس سی او پی ای  کے زیر اہتمام 12 فروری 1990 کو بنایا گیا تھا اور یہ منظم شعبے میں پیشہ ور خواتین کے ایک واحد، متحد گروپ کے طور پر ابھرا ہے، جس میں 91 مرکزی پی ایس یوز اور نیشنلائزڈ بینک ڈبلیو آئی پی ایس  کے کارپوریٹ لائف ممبر کے طور پر ہیں، اور ملک بھر میں پی ایس یوز کی تقریباً 15,000 خواتین ملازمین بطور انفرادی ممبر ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

(22-02-2023)

U-1940



(Release ID: 1901303) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi