سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اقتصادی ترقی کے لیے عمیق سائنس کے لیے میٹاورس کا اطلاق ضروری ہے: ڈاکٹر سرسوات

Posted On: 10 FEB 2023 7:03PM by PIB Delhi

آج ٹی آئی ایف اے سی کے 36 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں ڈاکٹر وی کے سرسوات ، ممبر، سائنس اور ٹیکنالوجی، نیتی آیوگ اور ٹی آئی ایف اے سی گورننگ کونسل کے سابق چیئرمین نے گہری سائنس کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر سرسوات نے ٹی آئی ایف اے سی پروگرام میں کہا’’روزگار کے نقصان کی وجہ بننے کے بجائے، نئی ٹیکنالوجیز یا میٹاورس اقتصادی ترقی میں مدد کر سکتی ہیں بشرطیکہ اسے گہری سائنس اور زرعی پیشین گوئی، بیماریوں کی پیشن گوئی، وغیرہ کے لیے استعمال کیا جائے۔ ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، وغیرہ کو زراعت، صحت وغیرہ کے بارے میں بہتر پیشن گوئی کرنے کے لیے اعداد و شمار کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مناسب منصوبہ بندی بروقت کی جا سکے ‘‘۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم پائیدار ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اختراع کی 6 ویں لہر میں داخل ہو رہے ہیں، ہمیں مدور معیشت،  ماحول دوست ٹکنالوجی  پر توجہ مرکوز کرنے اور ہندوستان کی مینوفیکچرنگ  کے دائرہ ٔ کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ٹی جی سیتارام، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای ، جنہوں نے ٹی آئی ایف اے سی ڈے لیکچر دیا، نے تعلیم میں اصلاحات اور امتحان کے نمونوں پر دوبارہ غور کرنے کے بارے میں بات کی جو نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی )  2020   میں متعین کردہ کثیر الشعبہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔

ٹیکنالوجی وژن 2047، ٹیکنالوجی کی تشخیص اور اسٹارٹ اپس (ٹی ای اے ایم ) سے ٹیکنالوجیز کی نمائش کے لیے رہنمائی، اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا جبکہ آئی پی آر میں ڈبلیو آئی ایس ای انٹرنشپ کا اعلان کیا گیا، اور ٹی آئی ایف اے سی  رپورٹ – کاربن سےنجات دلانے والا نقشہ راہ  آج پروگرام میں جاری کیا گیا۔

تقریبات میں ڈاکٹر پردیپ سریواستو، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ٹی آئی ایف اے سی ،سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ کے افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.1941



(Release ID: 1901281) Visitor Counter : 106


Read this release in: English