سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

روایتی  علم ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) جو کہ ہندوستانی روایتی علم کا ایک قدیم آرٹ ڈیٹا بیس ہے، تک رسائی کے لئے  ماسکو کے یوریشین پیٹنٹ آرگنائزیشن (ای اے پی او) اور  سائنسی اور صنعتی تحقیق (سی ایس آئی آر) کے درمیان تعاون

Posted On: 21 FEB 2023 6:08PM by PIB Delhi

یوریشین پیٹنٹ آرگنائزیشن (ای اے پی او)،جو کہ  ماسکو کی یوریشین پیٹنٹ کنونشن کا ایک بین الاقوامی اور بین حکومتی  تنظیم ہے، اور کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) نے ایک غیر انکشافی معاہدے کے ذریعے روایتی علم ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی کے لئے  تعاون  پر  اتفاق کیا ہے۔

اس معاہدے کا تبادلہ ماسکو  کے یوریشین پیٹنٹ آرگنائزیشن کے  یوریشین پیٹنٹ آفس کے صدر جناب گریگوری آئیولیو، اور سائنٹسٹ -  ایچ   اور  سی  ایس آئی آر  -   ٹی کے ڈی ایل یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ویسوجننی جے ستیگیری کے درمیان گوا میں جمعہ کو، دونوں طرف کے سینئر حکام کی موجودگی میں، گلوبل انٹلیکچوئل پراپرٹی کنونشن (جی آئی پی سی) 2023 کے موقع پر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012Z0R.jpg

اس معاہدے کے ذریعے، ای اے پی او – ٹی کے ڈی ایل، ڈیٹا بیس کے مواد تک رسائی حاصل کرے گا ،تاکہ پیٹنٹ ایپلی کیشنز میں ہندوستانی روایتی علم سے متعلق  قدیم  آرٹ کی تلاش اور جانچ ، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) گرانٹ کے مقاصد کے لیے کی جاسکے۔  ای اے پی او کے ساتھ اس تعاون سے، دنیا بھر میں ٹی کے ڈی ایل  ڈیٹا بیس تک رسائی رکھنے والے پیٹنٹ دفاتر کی تعداد سولہ تک بڑھ  گئی ہے۔

یوریشین پیٹنٹ کنونشن کی معاہدہ کرنے والی ریاستوں میں، یوریشین پیٹنٹ آفس، ترکمانستان، جمہوریہ بیلاروس، جمہوریہ تاجکستان، روسی فیڈریشن، جمہوریہ قزاقستان، جمہوریہ آذربائیجان، جمہوریہ کرغیزستان، اور جمہوریہ آرمینیا شامل ہیں۔  ای اے پی او  ، ماسکو کے ساتھ ٹی کے ڈی ایل رسائی کے معاہدے پر دستخط، آئی پی آر  اور ٹی کے کے ڈومینز اور ای اے پی او  ممبر ریاستوں اور ہندوستان کے درمیان ایک نئی شراکت داری  اور   باہمی تعاون  کا  آغاز ہے۔  یوریشین پیٹنٹ آفس ای اے پی او میں اور پی سی ٹی طریقہ کار کے تحت دائر کردہ درخواستوں کی ٹھوس جانچ کے بعد یوریشین پیٹنٹ فراہم کرتا ہے، جو اس کے رکن ممالک کے علاقوں پر درست ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، یوریشین پیٹنٹ آفس کے صدر، جناب گریگوری آئیولیو نے کہا کہ یوریشیا اور ہندوستان قدیم ثقافتوں اور روایات سے گہرے  طور  پر جڑے ہوئے ہیں، جو آج بھی انمول ہیں۔ یوریشین رکن ممالک ٹی کے ڈی ایل  کے ذریعے ہندوستانی ٹی کے  کی حفاظت کے لیے کھڑے ہیں۔ اس کے علاوہ، یوریشین ٹیم ٹی کے ڈی ایل  کے تجربات سے سیکھنے کے لیے اپنے ممالک کے ٹی کے،کے لیے اسی طرح کے رجسٹر قائم کرنے کی منتظر ہے۔

ڈاکٹر وشواجننی ستیگیری نے  ٹی کے ڈی ایل  رسائی کے معاہدے پر  خاص طور پر ٹی کے ڈی ایل  کے ساتھ  روس پیٹنٹ  آفس  کے مثبت تجربے کی بنیاد پر دستخط کرنے میں  ای اے پی او کی گہری دلچسپی کو سراہا۔  روس اور ہندوستان کے درمیان کئی شعبوں میں دیرینہ تعاون رہا ہے، اور ٹی کے ڈی ایل  کے ساتھ، یہ تعلق روایتی علم میں بھی شامل ہے۔

ٹی کے ڈی ایل  روایتی علم کے دفاعی تحفظ میں ایک عالمی معیار ہے اور اس کے ورثے کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کے خلاف ہندوستان کے مفاد کا تحفظ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ حال ہی میں، حکومت ہند کی کابینہ نے، آر اینڈ ڈی  اور ہندوستانی ٹی کے پر مبنی جدت طرازی کو تحریک دینے کے لیے پیٹنٹ دفاتر سے باہر صارفین تک ٹی کے ڈی ایل کی رسائی کو وسیع کرنے کی منظوری دی ہے ۔

ٹی کے ڈی ایل کے بارے میں:

ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس، دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا، 2001 میں حکومت ہند نے  سی ایس آئی آر اور آیوش کی وزارت کے درمیان تعاون کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ ٹی کے ڈی ایل  کا کلیدی مقصد ہندوستانی روایتی علم (ٹی کے) پر پیٹنٹ کی غلط گرانٹ کو روکنا اور ملک کے روایتی علم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ فی الحال، ٹی کے ڈی ایل میں 4.4 لاکھ سے زیادہ فارمولیشنز اور انڈین سسٹم آف میڈیسن کی تکنیکوں جیسے آیوروید، یونانی، سدھا، اور سووا رِگپا کے ساتھ ساتھ یوگا کے بارے میں  روایتی متن سے معلومات موجود ہیں۔ متنوع زبانوں اور مضامین کے میدانوں  سے  ٹی کے معلومات کو جدید اصطلاحات کے ساتھ مربوط ویلیو ایڈڈ معلومات میں نقل کیا جاتا ہے۔

ٹی کے ڈی ایل کی معلومات انگریزی، جرمن، فرانسیسی، جاپانی اور ہسپانوی سمیت پانچ بین الاقوامی زبانوں میں ڈیجیٹائزڈ فارمیٹ میں، اور پیٹنٹ کے معائنہ کاروں کے لیے آسانی سے سمجھ میں آنے والی شکل میں پیش کی جاتی ہیں۔ موجودہ منظو ریوں کے مطابق، ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس صرف ٹی کے ڈی ایل رسائی کے معاہدوں کے ذریعے پیٹنٹ دفاتر کے لیے دستیاب ہے۔

ٹی کے ڈی ایل  ہندوستانی ٹی کے کو غلط استعمال سے بچانے کے لیے مؤثر رہا ہے، جس میں ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس سے پیش کیے گئے  قدیم آرٹ شواہد کی بنیاد پر، دنیا بھر میں 283 سے زیادہ پیٹنٹ درخواستیں منسوخ،  ترمیم،  واپس یا ترک کی گئی ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-1937



(Release ID: 1901247) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi