کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان ڈیجیٹل شعبے میں کافی آگے بڑھ چکا ہے:پیوش گوئل


اگر پائیداری کے ساتھ ساتھ کوالٹی اس ملک کا منتر بن جاتی ہے تو ہم اپنے ملک میں یکسر تبدیلی لاسکتے ہیں: پیوش گوئل

ہندوستانیوں کے لئے صفر اثرات اور صفر نقص ہر عمل کی کسوٹی ہونی چاہئے:پیوش گوئل

Posted On: 21 FEB 2023 9:26PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت اور صارفین کے امور، خوراک، عوامی نظام تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ہندوستان ڈیجیٹل کے شعبے میں کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ وہ آج نئی دہلی میں ہندوستان ڈیجیٹل سربراہ میٹنگ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک غیرمعمولی عنصر ہوگا، جو ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کردے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے ہمیشہ ٹیکنالوجی کے شعبےمیں آگے بڑھنے پر توجہ دی ہے اور اس مضبوط عقیدے سے تحریک لے کر کہ ٹیکنالوجی ایک ایسا عنصر ہوگا ، جو کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کو آگے لے کر جائے گا۔

وزیرموصوف نے واضح کیا کہ ہندوستان کی خدمات سے متعلق برآمدات میں ، جو بڑی حدتک آئی ٹی کے ذریعے شروع کی گئی ہیں۔ 2021 اور 2022 کے دوران 20فیصد تک کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل شعبے میں ہندوستان کی طاقت کا ایک مظہر ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ 2030 تک ایک کھری امریکی ڈالر کے بقدر تجارتی اشیاء اور خدمات کی برآمدات کی حصولیابی کے ساتھ آئی ٹی صنعت آخر کار دو اہم وقوع پر احاطہ کرتے ہوئے تجارتی اشیا ء کی برآمدات پر اپنا غلبہ قائم کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آئی ٹی صنعت کی کامیابی کافی حد تک حکومت کی جانب سے کم مداخلت کی وجہ سے ممکن ہوپائی  ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کی صنعت کے لئے ایک فعال اور مثبت رول ادا کیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ برآمدات میں یہ ترقی، جب اسٹارٹ اَپ انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائے گی تو ڈیجیٹل سیکٹر میں ترقی کے لئے ہندوستان کی اصل صلاحیت کی ایک مکمل تصویر فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں ڈیجیٹل انڈیا مشن کے ابتدائی آغاز نے تکنیکی اعتبار سے تیزی سے تبدیلی کے لئے راہ ہموار کی ہے، جو کہ ہندوستان آج دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی نتائج حاصل کرنے کی خواہش ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو آگے لے جارہی ہے ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج ہندوستان کئی ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کے لحاظ سے کافی بہتر حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے دور دراز کے حصوں میں 4جی خدمات، براڈ بینڈ اور آپٹیکل فائبر کو تیزی سے پھیلانے میں کامیاب ہوپائی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ 5جی جو اکتوبر میں ہندوستان میں شروع کی گئی تھی، اس سال کے آخر تک 100 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرلے گی۔

 جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اَپ ایکو نظام انسانی  بقاء کے چیلنجوں سے  نمٹ رہا ہے اور عام آدمی کے لئے زندگی کو آسان بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ کی سب سے بڑی طاقت  زیادہ اور اصل جوش حاصل کرنے کی دائمی خواہش پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک آج یہ چاہتا ہے کہ ہندوستان میں ہمارے اسٹارٹ اَپ کی وجہ سے سرمایہ کاری کی جائے  اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمیں اسٹارٹ اَپ میں کافی زیادہ صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت  کی توجہ ہندوستان میں معتبریت اور اعتماد کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے اس بات کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے کہ ہندوستانی پاسپورٹ کی آج دنیا بھر میں قدر کی جائے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ترقی کے جو پروگرام ہندوستان نے مستقبل کےلئے پیش کئے ہیں، وہ دنیا کی کسی بھی ملک سے کہیں بھی زیادہ ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران ہماری اس  مضبوط بنیادی پالیسی فریم ورک کو دیکھتے ہوئےکہ ہمیں عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے پاس فیصلہ کن قیادت ہے، ہمارےپاس ہونہار اور ذہین لوگوں   کا گروپ ہے اور بڑی تعداد میں غیر مقیم ہندوستانیوں کا بھی گروپ ہے۔ ہندوستان کے پاس اپنی مہارت دکھانے کا ایک بڑا موقع بھی حاصل ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ جس طرح ہندوستان نے کام کیا ہے، اس کی وجہ سے سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری بیداری آج ایک اہم عنصر ہے، جس نے اپنے آپ میں ایک زبردست ذہنی تبدیلی پیدا کی ہے۔اگر کوالٹی  پائیداری کے ساتھ ساتھ اس ملک کا منتر بنتی ہے تو ہم اپنے ملک میں یکسر تبدیلی لاسکتے ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانیوں کے لئے صفر اثرات اور صفر نقص ہر عمل کی کسوٹی ہونی چاہئے اور  میں یہ سمجھتا ہوں کہ آج ملک کوالٹی کو قبل کرنے کا خواہاں ہیں اور ہماری حکومت نے مختلف صنعتوں میں سخت معیاری پیرامیٹر وضح کئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج 1.4ارب ہندوستانی انٹر نیٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ، یوپی آئی، او این ڈی سی اور اسٹارٹ اَپ انڈیا جیسے اقدامات 2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے مکمل بنیاد قائم کررہے ہیں۔

جناب گوئل نے ہندوستانی صنعت سے کہا کہ وہ اہم تبدیلیوں کا فائدہ اٹھائیں، جو کہ ٹیکنالوجی ، سپلائی چین اور توانائی کے شعبے میں رونما ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امرت کال  پائیدار ترقی کے لئے توانائی والی دنیا میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کا ایک دور ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  لچک دار سپلائی چین  مستقبل کے عالمی نظام طے کرے گا۔

*************

ش ح-ح ا–ن ع

U. No.1929


(Release ID: 1901236) Visitor Counter : 112


Read this release in: English