وزارت دفاع
رکشامنتری نےبرطانیہ کے وزیردفاع سے ٹیلی فون پربات چیت کی ؛دفاعی صنعتی تعاون کو آگے بڑھانے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا
برطانوی کمپنیوں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ لینا چاہیئے اور ہندوستان میں ساتھ مل کر ترقی اورپیداوارمیں شریک ہوناچاہیئے:جناب راج ناتھ سنگھ
Posted On:
21 FEB 2023 6:51PM by PIB Delhi
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 21فروری 2023کو برطانیہ کے وزیردفاع جناب بین والیس کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کی ۔ یہ گفتگو دوستانہ ماحول میں ہوئی اور مثبت رہی اوردفاعی تعاون کے مستقبل پرمرکوز تھی ۔ دونوں وزراء نے دفاع اورسکیورٹی سے متعلق مختلف امورپربات چیت کی ، جس میں علاقائی ترقی اور ہند –پیسفک سے متعلق اموربھی شامل تھے ۔
دونوں وزراء نے جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ بات چیت پر طمانیت کا اظہارکیا۔ انھوں نے دفاعی صنعتی تعاون کو آگے بڑھانے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیااورتعاون چند امکانی شعبوں کی نشاندہی کی ۔ رکشامنتری نے مشورہ دیاکہ برطانوی کمپنیوں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ لینا چاہیئے اور ساتھ مل کر ہندوستان میں ترقی اورپیداوار میں شرکت کرنی چاہیئے ۔
***********
(ش ح ۔ق ت۔ ع آ)
U -1932
(Release ID: 1901232)
Visitor Counter : 146