الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب الکیش کمار شرما نے اسمارٹ اینرجی میٹر اور الیکٹرک گاڑیوں میں چارجر سے متعلق ٹیکنالوجی کی منتقلی کامشاہدہ کیا


وزیر اعظم کا میک ان انڈیا – میک فار دی ورلڈ وژن کو ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ گھریلوبنانے کے عمل کی مدد سے حاصل کیا جاسکتا ہے

Posted On: 21 FEB 2023 7:40PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی(ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الیکش کمار شرما نے آج یہاں اسمارٹ اینرجی میٹر اور صنعتی شراکتداروں کے لئے الیکٹرنک وہیکل چارجر سے متعلق گھریلو ٹیکنالوجی کی منتقلی کا مشاہدہ کیا۔الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ایڈشنل سکریٹری جناب بھونیش کمار ،ایم ای آئی ٹی وائی  کی گروپ کوآرڈینیٹر محترمہ سنیتا ورما ، سی – ڈی اے سی کے افسران اور دیگر معزز شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MQ41.jpg

ٹیکنالوجی  کی منتقلی سے متعلق تقریب میں جناب الکیش کمار شرما

جناب الکیش کمار شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میک ان انڈیا – میک فار دی ورلڈ کے وزیر اعظم کے وژن کو زیادہ سے زیادہ ترقی اور زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کو گھریلو بنانے اور صنعت کو آگے بڑھاکر کے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے آگے کہا کہ ہندوستان درآمداتی ملک سے برآمداتی ملک کی طرف  آگے بڑھا ہے اور صنعتی شراکتداروں کے طور پر آپ تمام اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے بڑے شراکتدار بن گئے ہیں اور اسی تال میل کی بدولت ہندوستان کو خود کفیل بھارت بنانے میں مدد ملے گی ۔نئے اور اختراعی آلات کے لئے بڑی منڈیاں ہیں اور اس ٹیکنالوجی کا مکمل فائدہ اس کی کارکردگی پر مبنی ہے جو ٹیکنالوجی اور صنعت کے ڈیولپر دونوں کے لئے ہر طرح سے مفید ثابت ہوگا اور آخر کار اس سے ہندوستان کا فائدہ ہوگا ۔

جناب بھونیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمارٹ اینرجی میٹرس اور الیکٹر ک وہیکل چارجر کے لئے ٹیکنالوجی کی ترقی ایک اچھی پہل ہے ۔ایسے حالات میں جب ملک اپنی اشیا کو بیرون ملک بھیج رہا ہے ان دو ایپلی کیشنز کی ضروریات آئندہ سالوں میں کئی گنا بڑھے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00262Q9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FT40.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SU75.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00575LN.jpg

اس سے پہلے پاور الیکٹرانک گروپ سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ جناب رینجی وی چاکو ، سی – ڈی اے سی تھرو آنند پورم میں صنعتی شراکتداروں کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی

اسمارٹ اینرجی میٹر

 پاور الیکٹرانکس ٹیکنالوجی سے متعلق  قومی مشن(این اے ایم پی ای ٹی) پروگرام کے تحت سی ڈی اے سی ، تھرواننت پورم نےہندوستانی معیارات اور جدید ترین میٹرنگ بنیاد ی ڈھانچہ (اے ایم آئی)کے لئے موافق  پر مبنی اسمارٹ  اینرجی میٹر تیار کیا ہے ۔

اس اسمارٹ میٹر کی ٹیکنالوجی کو چیئر مین جناب انل مہاشو اور پرگتی الیکٹراکم پرائیویٹ لیمٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کو ٹرانسفر کیا گیا۔

الیکٹرک وہیکل چارجر

 بھارت ای وی اے سی چارجر ( بی ای وی سی- اے سی 100) خصوصیات اور اے آئی  سی 138 معیارات کے مطابق ۔چارجر مختلف گاہک کی ضروریات کو پورا کرنے کے اہل ہے ۔

اس ٹیکنالوجی کومیسرز الیکٹرانک سسٹم کے ڈائریکٹر جناب نمش سوادیا  اور میسرز ویلور الیکٹرانک  اور سسٹم پرائیویٹ لیمٹڈ ،ویلور،تمل ناڈو کے بانی اور مینجنگ ڈائریکٹر   ناگ ارجن کو ٹرانسفر کیا گیا۔

 

***********

 

ش ح ۔  ع ح  ۔ م ش

U. No.1930

 



(Release ID: 1901231) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi