وزارت دفاع

آپریشن دوست نے زلزلہ سے متاثر ترکی میں درجنوں لوگوں کی جانیں بچائیں


انڈین آرمی فیلڈ ہاسپیٹل نے ہاتیہ صوبے میں زلزلہ کے 3600 سے زیادہ متاثرین کا علاج کیا

Posted On: 20 FEB 2023 10:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم، جو انڈین آرمی فیلڈ ہاسپیٹل  اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے 99 اہلکاروں پر مشتمل ہے، آج 20 فروری 2023 کو ترکی کے صوبہ ہاتیہ میں زلزلے سے متاثر ہونے والے آفت زدگان کو طبی امداد فراہم کرنے کی شاندار کوشش کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ اس کاوش کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انڈین آرمی فیلڈہاسپیٹل نے 3604 زخمیوں کا علاج کیا، ہنگامی طبی دیکھ بھال فراہم کی اور 04x بڑی سرجری، 63 x چھوٹی سرجری، 343 معمولی طریقہ کار بشمول فریکچر کو ٹھیک کرنے کے لئے 87 پی او پی ایپلی کیشنز کا استعمال کیا۔

انڈین آرمی فیلڈ ہاسپیٹل جس میں مختلف اسپیشلسٹ میڈیکل آفیسرز اور پیرا میڈیکس سمیت 99 اہلکاروں پر مشتمل ہے، نے 08 فروری 2023 کو ترکی کے صوبہ ہاتے کے اسکیندیرون میں اپنا ہاسپیٹل قائم کیا، جس میں ایک مکمل طور پر فعال آپریشن تھیٹر اور ٹراما کیئر سنٹر شامل تھا۔ ماہرین میں میڈیکل اسپیشلسٹ، جراحی کے ماہرین، اینستھیٹسٹ، آرتھوپیڈیشن، میکسیلو فیشل سرجن اور کمیونٹی میڈیسن اسپیشلسٹ شامل تھے، جنہوں نے زلزلہ  متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔ اس کے علاوہ خواتین مریضوں/مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک لیڈی میڈیکل آفیسر  بھی بھیجی گئی تھی۔

اس کے علاوہ، انڈین آرمی فیلڈ ہاسپیٹل نے 242 مریضوں کو دانتوں کا علاج فراہم کیا، صدمے کے متاثرین کے 283 احتیاطی ایکسرے کیے گئے۔ 14 x مریضوں کو داخل کیا گیا اور 97 x مریضوں کا اسپتال میں رکھ کر  علاج کیا گیا۔ علاج کے لیے رپورٹ کیے گئےمعاملوں میں 1159 معاملوں کی لیب میں تحقیقات کی گئیں۔ فیلڈ ہاسپیٹل کو دوبارہ بھرنے کے لیے ہندوستانی فوج نے میڈیکل اور سرجیکل اینٹوں کے ساتھ ساتھ آرتھوپیڈک آلات بھی فراہم کیے ہیں۔

ٹیم نے عطیات وصول کرنے اور ضرورت مندوں میں تقسیم کے لیے ایک استقبالیہ ڈیسک بھی قائم کیا ہے۔

******

ش ح ۔ ق ت۔ ت ع

U. No. 1908

 



(Release ID: 1901001) Visitor Counter : 132


Read this release in: English