صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے لمفیٹک فلیریاسس (ایل ایف) کو ختم کرنے کے لیے ملک بھر میں سروا دوا سیون یا ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) مہم کا آغاز کیا
عالمی ہدف سے تین سال قبل 2027 تک لمفیٹک فلیریاسس کو ختم کرنے کا ہدف
طبی کارکنان فلیریا سے متاثرہ 10ریاستوں میں اینٹی فلیریادوا دینے کے لیے گھر گھر جائیں گے
بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اتر پردیش، مغربی بنگال، کرناٹک، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، اور آندھرا پردیش میں زیادہ معاملے والے اضلاع پر توجہ مرکوز کریں
بلاک سطح پر سخت نگرانی، کوریج کے روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کے ساتھ ہی حکومت کے تمام سطحوں پر رپورٹ کی نگرانی کی جائے گی
Posted On:
10 FEB 2023 8:02PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے فلیریا پر قابو پانے کے مقصد سے ایک ملک گیر ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے)مہم کا آغاز کیا۔ اس کے تحت فائلریا سے متاثرہ 10ریاستوں میں گھر گھر جاکر اینٹی فلیریا ادویات دی جائیں گی۔ عالمی ہدف سے تین سال قبل ہی 2027 تک فلیریا ختم کرنے کے اس مشن کو ایک ماہ قبل وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اپنا تعاون دیا تھا۔
بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اتر پردیش، مغربی بنگال، کرناٹک، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش کے زیادہ معاملے والے اضلاع نے آج مشترکہ طور پر مہم کا آغاز کیا۔ ہندوستان نے کیولیکس مچھروں سے پیدا ہونے والی ویکٹرکوجنم دینے والی بیماری لیمفیٹک فلیریاسس کو ختم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں جو کمیونٹیوں کو معذوری، سماجی اور معاشی عدم تحفظ سے بچانے کے عالمی اہداف سے پہلے ہی معذوری کا باعث بنتی ہے۔ حکومت ہند نے پہلے ہی ایل ایف کے خاتمے کے لیے ایک نئی پانچ جہتی حکمت عملی کی شروعات کی ہے جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
مہم کا آغاز کرتے ہوئے، جناب راجیش بھوشن نے کہا کہ ’’ایل ایف سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے تمام ریاستوں کو ہدایت کی کہ وہ ادویات کی تقسیم کے بجائے براہ راست دیکھ بھال سے متعلق تھیراپی پر توجہ دیں۔ انہوں نے بلاک سطح پر سخت نگرانی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے معیار کے ڈیٹا کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹروں کی نگرانی کے علاوہ تمام سطحوں پر کوریج اور مانیٹرنگ رپورٹس کے روزانہ تجزیوں کی ضرورت کی بھی نشاندہی کی۔ انہوں نے صلاح دی ہے کہ ریاستوں کے اچھے طورطریقوں کو دوسری ریاستیں بھی اپنا سکتی ہیں،اس سے ایل ایف سے موثر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان 2027 تک فلیریا کو ختم کرنے کے اقدامات کررہا ہے۔ اس مقصد کو پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے بالکل موزوں وقت ہے۔ایس ڈی جی کا مقصد بھوک اور معذوری / بیماری کی تمام اقسام کو ختم کرنا ہے۔
اس تقریب میں ریاستوں کے ذریعہ درج ذیل اختراعی طریقوں اور ایکشن پلان کا اشتراک کیا گیا۔
- اتر پردیش نے بتایا کہ ڈی 2 سی (ڈائریکٹ ٹو کنزیومر)مہم کے ذریعے سوشل میڈیا کااستعمال کرتے ہوئے ایل ایف پیغامات اور ایم ڈی اے ادویات کی اہمیت کے بارے میں معلومات 80 لاکھ خاندانوں تک پہنچ رہی ہے۔
- جھارکھنڈ 81 مقامات پر مہم چلائے گا، جس سے تقریبا 12,032 گاؤوں کااحاطہ ہوسکے گا۔
- اڈیشہ کا مقصد کیمپوں، اسکولوں اور کالجوں میں کوششوں کے ساتھ ساتھ پولیو مہم جیسے گاؤں کی سطح کے مائیکرو پلان کی تیاری کے ذریعے 1.36 کروڑ مستفیدین کا احاطہ کرنا ہے۔
- مغربی بنگال تقریباً 60 لاکھ کی آبادی کا احاطہ کرتےہوئے 7 اضلاع میں یہ مہم چلائی جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے موبائل ہیلتھ ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔
- چھتیس گڑھ دو مقامی اضلاع پر خاص توجہ دے رہا ہے اوروہ تیزی سے رسپانس ٹیمیں بھی تعینات کرے گا۔
آندھرا پردیش نے صحت کے رضاکاروں کو بھی ا پنے ساتھ شامل کیا ہے جو ایک ضلع میں ان ادویات کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے گھر گھر جائیں گے۔
- مہاراشٹرا 4 اضلاع اور 16 بلاکس کا احاطہ کرے گا اور اس نے جاگرُک بالک پروگرام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طبی کارکنوں کے تعاون سےدواؤں کے استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش تیز کردی ہیں ۔
- مدھیہ پردیش 8 اضلاع کا احاطہ کرے گا جس میں آئی ای سی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اورعلاقائی تعاون کے ذریعے متحرک کیا جائے گا۔ یہ ترقیاتی سفر2023 کی سرگرمیوں کو ایم ڈی اے کے ساتھ جوڑے گی، تاکہ بوتھوں پر ادویات کی تقسیم آسانی سے کی جاسکے۔ ریاست میں تارکین وطن کی آبادی تک پہنچنے کے لیے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
- کرناٹک، مقامی ضلع اور 2 بلاکوں کا احاطہ کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کلکٹر معائنہ کر تے رہیں اور زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنائیں ۔
- بہار نے کمیونٹی اور استفادہ کنندگان سے آگے آنے اور پروگرام میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک کامیاب ایم ڈی اے کی طرف کوششیں تیز کر دی ہیں۔اس مہم کے لئے مشہور شخصیت منوج باجپئی اور خان سر کوبھی جوڑا گیا ہے جن کی سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر(این ایچ ایم)،محترمہ رولی سنگھ نے کہا کہ ’’ہم نے دو مرحلوں میں ایم ڈی اے مہم کے ساتھ ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنایا ہے، جہاں دس ریاستوں کے 90 اضلاع کے 1113 بلاکوں میں ایک مہم شروع کی جائے گی۔ فائلیریاسس کے خلاف بتایا گیا کہ ماضی میں 10-15 ایم ڈی اے راؤنڈز کے باوجود سب سے بہترین کوریج کی وجہ سے ایل ایف کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے مہینے کے دوران، ریاستوں نے کمیونٹیز تک پہنچنے کے لیے کچھ اختراعی طریقہ کار اپنایا ہے جیسے کہ بہار نے ایم ڈی اے کے لیے 120 کالجوں میں شمولیت اختیار کی ہے، پنچایتی راج ادارے (پی آر آئی)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) اور دیگر متعلقہ محکموں نے ایم ڈی اے ریاستوں میں کمیونٹیز کو ا یم ڈی اے کے بارے میں حساس بنانے کے لیے تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کی اس مہم کے دوران مشترکہ کوششوں سے ایم ڈی اے کے نتائج بہت بہتر ہونے کی امید ہے۔
جناب راجیو مانجھی، جوائنٹ سکریٹری، ڈاکٹر اتل گوئل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ا یس) کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
**********
ش ح۔ س ک۔ ف ر
U. No.1886
(Release ID: 1900952)
Visitor Counter : 185