قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون  کی تعلیم فراہم کرنے والی یونیورسٹیوں کا نیشنلائزیشن


قانون کے طلباء کو ’میرٹ کم مینس ‘ اسکالرشپ، مالی امداد، مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے

Posted On: 10 FEB 2023 6:00PM by PIB Delhi

قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل لاء یونیورسٹیاں (این ایل یوز)متعلقہ ریاستی قوانین کے ذریعے قائم کی گئی ہیں اور اس معاملے میں مرکزی حکومت کا  کوئی رول نہیں ہے۔

’میرٹ کم مینس‘ اسکالرشپ کے علاوہ، قانون کے طلباء کو مالی امداد، ان کی تعلیم میں مدد کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے ۔پسماندہ طبقوں اور پسماندہ قبائل ،  ایس سی/ایس ٹی نیز جسمانی طور پر معذور طلبہ سمیت مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یہ اسکالرشپ دی جاتی ہے۔

طلبا کوتعلیمی قرضے بھی نہایت آسان شرائط پر ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ فراہم کئے جاتے ہیں جنہیں  مرکزی/ریاستی حکومت کی طرف سے منظورکیا گیا ہے۔ قانون کے مطالعہ کے کورسز کے لیے کوئی نئی اسکالرشپ متعارف کرانے کے لیے مرکزی حکومت کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

قانون کی یونیورسٹیوں کا نصاب ان کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔جس میں مختلف قوانین اور فقہ کی نظریاتی کلاسوں کے علاوہ نصاب کی نوعیت اور شکل میں بین الضابطہ تحقیق، کلینیکل کورسز، انٹرنشپ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال کا ڈھانچہ اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ طلباء کو تحقیق اور انٹرن شپ کرنے کی اجازت دی جائے۔ پیشہ ورانہ عملی تجربہ حاصل کرنے کا مقصد، اس طرح طلباء میں قانون کی مکمل سمجھ پیدا کرناہے۔ اس کے علاوہ، انٹرن شپ کا جزو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ طلباء کو ججوں، سینئر وکلاء، قانون ساز اداروں، بین الاقوامی تنظیموں، این جی اوز، سرکاری سیکٹر کے اداروں  کارپوریٹ اداروں، کمیشنوں، وزارتیں، ریاستی محکمے وغیرہ  کے ساتھ انٹرنشپ لینے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے کام کی جگہ کے بارے میں بصیرت حاصل ہو، اور انہیں کام کی جگہ پر زیادہ سے زیادہ اپنے ہنر کو دکھانے کا موقع فراہم ہو ۔ مرکزی حکومت قانون کے طالب علموں کے لیے انٹرنشپ پروگرام کا بھی اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد انھیں واقف کرانا اور حکومت کے کام میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا، تحقیق اور حوالہ دینے کے کام کے شعبہ میں، قانون کے مختلف مخصوص شعبوں میں قانونی مشورہ دیناہے۔ جس میں آئینی اور انتظامی قانون، مالیاتی شعبے کے قوانین، اقتصادی قوانین، مزدوری کے قوانین، نقل و حمل، ثالثی اور معاہدہ قانون وغیرہ شامل ہیں۔

 

**********

 

ش ح ۔  ش م  ۔ م ش

U. No.1862



(Release ID: 1900727) Visitor Counter : 122


Read this release in: English