ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی این سی آر میں ہواکے معیار کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی غرض سے جی آراے پی کے دوسر ے مرحلہ کانفاذ

Posted On: 16 FEB 2023 7:34PM by PIB Delhi

آج شام چاربجے ، دہلی کے ہوا کے مجموعی معیار کا اشاریہ (اے کیوآئی ) 270 تک پہنچ گیا۔ یہ بات آلودگی پرکنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ ( سی پی سی بی ) کے یومیہ اے کیوآئی بلیٹن میں بتائی گئی ہے ۔ این سی آراور آس پاس کے علاقوں میں ہواکے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیوایم) کے درجہ بندی پرمبنی تدارکی منصوبہ عمل کو کارروائی جاتی بنانے سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آج ایک اہم میٹنگ منعقد کی ۔ جس میں دہلی –این سی آر میں ہواکے معیار  کے موجودہ منظرنامہ کا جائزہ لیا گیا اور آئی آئی ٹی ایم /آئی ایم ڈی  کے ذریعہ  فراہم کی گئی ہواکی کوالٹی سے متعلق  پیش گوئی  کابھی جائزہ لیاگیا۔ متحرک ماڈل اورموسمیاتی پیش گوئی کی بنیادپر ، جس میں آنے والے  دنوں میں دہلی کی مجموعی اے کیو آئی کے ‘‘بہت خراب ’’زمرے میں پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ ضروری سمجھا گیاہے کہ پورے این سی آر خطے میں فوری طورپر جی آراے پی کےدوسرے مرحلے کو ازسرنو  نافذ کیاجائے ، تاکہ خطے میں ہواکی کوالٹی کو مزید خراب ہونے سے بچایاجاسکے ۔

ذیلی کمیٹی نے خطے میں ہواکے معیار کی موجودہ صورتحال  کا جامع جائزہ لیا اور اس بات کو اجاگر کیاکہ آئی آئی ٹی ایم /آئی ایم ڈی  کے ذریعہ فراہم کئے گئے  اے کیوآئی کی پیش گوئی کے ڈیٹا کے مطابق ، خطے میں کل سے ہوا کے معیار سے متعلق پیمانوں کے ، آنے والے دنوں میں ‘‘بہت خراب ’’ زمرے میں پہنچنے کااندیشہ ہے ۔خطے میں ہوا کے معیار  کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی غرض سے ، ذیلی کمیٹی نے آج پورے این سی آر خطے میں فوری طورپر جی آراےپی کے دوسرے مرحلے (بہت خراب ، ہوائی معیار –دہلی اے کیو آئی 301تا 400) اس کے علاوہ خطے  میں ہوا کے معیاراور آلودگی سے نمٹنے سے متعلق بورڈس کو بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان اقدامات کے فوری اورموثر نفاذ کو یقینی بنائیں ۔

اس کے علاوہ ذیلی کمیتی نے این سی آر کے شہریوں سےبھی اپیل کی ہے کہ وہ جی آراے پی کے نفاذ میں تعاون کریں اورجی آراے پی کے دوسرے مرحلے کے سٹیزن چارٹر میں درج اقدامات پرعمل کریں ۔

  • سرکاری ٹرانسپورٹ  کااستعمال  کریں اور ذاتی موٹرگاڑیوں کا کم سے کم استعما ل کریں ۔
  • طے شدہ وقفوں کے بعد ایئر فلٹرس کو باضابطہ طورپر تبدیل کرتے ہیں ۔
  • دھول پیداکرنے والے تعمیر اتی سرگرمیوں سے اجتناب کریں ۔

اس کے مطابق جی آراے پی  کے دوسرے مرحلے کے مطابق  ، پہلے مرحلے کے ساتھ ساتھ ایک 12.نکاتی عملی منصوبہ آج سے پورے این سی آر خطے میں فور ی طورپر نافذہوگیاہے ۔ ان 12-نکاتی عملی منصوبے میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں ۔

  1. سڑکوں کی یومیہ بنیاد  پرمشینوں /ویکیوم پرمبنی صفائی ستھرائی ۔
  2. سڑکوں پردھول بھرے ذرات  کوختم کرنے کی غرض سے پانی کا چھڑکاؤ(کم از کم ہردوسرے دن)
  3. سی اینڈ ڈی مقامات پردھول کو کنٹرول  کرنے سے متعلق اقدامات کاسختی سے نفاذاور  ان کا باضابطہ  طورپر معائنہ۔
  4. ہوٹلوں میں تندوروں  ، ریستوراں اور کھے مقام پرکھانے پینے کی اشیاء تیارکرنے والوں سمیت سبھی مقامات پرکوئلہ /جلانے کی لکڑی کے استعمال کی بالکل بھی اجازت نہ دینا۔
  5. اس بات  کو یقینی بناناکہ ہوٹلوں ، ریستواں اور کھلے مقام پر کھانے پینے کی اشیاء تیارکرنے والے ادارے ، صرف بجلی /صاف ستھری توانائی والے ایندھن گیس پرمبنی آلات او ر سزوسامان کااستعمال کریں ۔تعمیراتی مقامات پردھند اور دھول ختم کرنے والے آلات  کااستعما ل سے متعلق رہنما خطوط کانفاذ ۔
  6. جنریٹرس کے استعمال پرروک ، لازمی اور ہنگامی خدمات کو چھوڑ کر ۔

کمیشن صورت حال  پرنزدیکی نظررکھے ہوئے ہیں اوروہ اسی کے مطابق ہواکی کوالٹی سے متعلق صورتحال کاجائزہ لیتارہے  گا اس کے علاوہ جنریٹرسیٹس استعمال کرنے والے شہریوں اوربجلی کی ترسیلی کمپنیوں –ڈسکام کو ایک بار پھرصلاح دی جاتی ہے کہ وہ کمیشن کی ضوابط پرمبنی ہدایات کی تعمیل کریں اوردوسرے مرحلے  میں بتائے گئے اقدامات کی پابندی کریں ۔ جی  آراے پی کا نظرثانی شدہ پروگرام ، کمیشن کے سرکاری ویب سائٹ  پردستیاب ہے اور  caqm.nic.inکے ذریعہ اسے ملاحظہ کیاجاسکتاہے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1853



(Release ID: 1900705) Visitor Counter : 93


Read this release in: English