کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سکم میں نامیاتی پیداوار  کو فروغ دینے کی غرض سے نامیاتی جانچ سے  متعلق ایک اعلیٰ  معیارکی  جدید ترین لیباریٹری قائم کی جائے گی :جناب پیوش گوئل


آیئے  ہم سکم میں دس لاکھ ڈالر ز کے بقدر موجودہ  نامیاتی پیداوار  کوبڑھاکر، سال 2030تک ایک ارب  ڈالرز تک نامیاتی پیداوار کو برآمد کرنے کا نشانہ مقررکریں :جناب گوئل

 اگرریاستی سرکار زمین فراہم کردیتی ہے تو مرکز، سکم میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف پیکیجنگ  کیمپس قائم کرنے کے لئے تیارہے :جناب پیوش گوئل

Posted On: 17 FEB 2023 9:26PM by PIB Delhi

سکم کے ایک مکمل طورپرنامیاتی ریاست ہونے کے سبب ، مرکز نے ریاست  میں نامیاتی پیداوار کو فروغ دینے کے مقصد سے ، سکم  میں پیداوار کی جانچ سے متعلق ایک اعلیٰ معیار کی جدیدترین لیباریٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کامرس اورصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے یہ بات کہی ہے ۔ انھوں نے آج گنگٹوک میں فکی کے زیراہتمام منعقدہ ، سکم چیمبرآف  کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان  کے ساتھ گفتگو کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انھوں نے سکم میں دس لاکھ ڈالرز کے بقدر  نامیاتی پیداورارکوبڑھاکر ، سال 2030تک ایک ارب ڈالرز تک نامیاتی پیداوار کو برآمد کرنے کا ہدف مقررکرنے پربھی زوردیا۔وزیر موصوف   نے نامیاتی ، دیرپا اورصاف ستھرا آلودگی سے مبراقابل تجدیدتوانائی کے لئے بھی تجویز پیش کی ۔ انھو ں نے ریاست میں نامیاتی پیداوار کی  جانچ  کی غرض سے ایک لیبارٹری قائم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ۔ انھوں نے ریاست  میں اقتصادی ومعاشی  سرگرمیوں  میں اضافہ کرنے کی  خاطر، موجودہ بنیادی ڈھانچہ کے استعمال  پربھی زوردیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PG50FT.jpg

انھوں نے کہاکہ سکم میں ایک ہمہ گیرریاست اورایک نامیاتی  ریاست  بننے کی صلاحیت ہے ۔ انھوں بتایاکہ ان حصولیابیوں کی بدولت ریاست میں سیاست  کو فروغ  دینے کے لئے  مزید  قدراور بروئے کار لانے کی صلاحیت  فراہم ہوگی ۔ انھوں نے مقامی نوجوانوں  پرزوردیاکہ وہ ڈیزائن اورپیکیجنگ  سہولتوں کے لئے بھی کام کریں ۔ انھوں نے مطلع کیاکہ اگرریاستی زمین فراہم کردیتی ہے تو مرکز ، سکم میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف ڈیزائن اورنیشنل  انسٹی ٹیوٹ  آف پیکیجنگ  کیمپس  قائم کرنے کے لئے تیارہے ۔

سہ پہرکو ، جناب پیوش گوئل نے گنگٹوک میں تاشی لنگ سکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں سرکاری عہدیداروں اورافسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت  کی ۔ اس میٹنگ  میں دیگر کے علاوہ ، سکّم سرکارکے چیف سکریٹری  جناب وجے بھوشن پاٹھک  اورگنگٹوک کے ڈپٹی کلکٹر جناب تشار  نکھارے اورکئی دیگرعہدیداروں  نے شرکت کی ۔

جناب پیوش گوئل نے آج مرکزی وزارتوں  ک ےپروگراموں اورپالیسیوں  پرعمل درآمد جیسے پی ایم گتی شکتی پرپیش رفت ، نیشنل آئل پام مشن ، ایم او سی آئی ، سی اے ایف پی ڈی پراخراجات اورجی بی ڈی کے تحت ٹیکسٹائلز پراخراجات جیسے امورکے بارے میں مختلف متعلقہ محکموں کے سربراہان  اور افسران ک ےساتھ ایک گفتگو پرمبنی میٹنگ  کی ۔

انھوں نے زراعت اورکسانوں  کی بہبود کے لئے ربرکی کاشت اورپیداوار اور جانچ کی سہولت  ، بلاک چین اوربرآمداتی سہولت  جیسے نامیاتی  ریاست کے طریق کارکابھی جائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ انھوں نے  کہاکہ چھوٹی الائچی ، مصالحہ جات ، مویشیوں کے باڑے  کے نزدیک کسان کے مکانات  اور نامیاتی کاشتکاری  سے متعلق امورپرنوجوانوں کی مدد پر توجہ  مرکوز کی جانی چاہئے تاکہ نوجوانوں  کو خود کا اپنا روزگار فراہم ہوسکے ۔

وزیرموصوف  سکم کے تین دن کے دورے پرہیں اور وہ کامرس  اورصنعت  سے متعلق  فریقوں اورشراکت  داروں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے ۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1848



(Release ID: 1900685) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi