کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کاروباریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کامیابی کے لیے عالمی معیار پر توجہ دیں


سکم کو 100 فیصد نامیاتی ریاست کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے کام کرنا چاہیے:  جناب  گوئل

Posted On: 18 FEB 2023 7:12PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے تاجروں  کو اپنے کاروبار کی طویل مدتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے عالمی معیار، اپنی مصنوعات کی منفرد فروخت کی تجویز یا یو ایس پی کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے اور حکومت پر اپنا انحصار کم کرنے کی تلقین کی ہے۔

جناب گوئل آج سکم کے ماجھیتار میں سکم منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اسٹارٹ اپ کے فروغ کی رفتار تیز کرنے کے دوران  نارتھ ایسٹ صنعت کاروں سے مذاکرات کے دوران اسٹارٹ اپ کے بانیوں اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

 

 

جناب گوئل نے بغیر کسی اہم حکومتی تعاون کے ہندوستان میں آئی ٹی سیکٹر کی کامیابی کی کہانی کے ساتھ ساتھ اپنے نکات کو بڑھانےکےلئے اپنے کاروباری تجربے کو بھی مشترک کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ سبسڈی کے خاتمے کے بعد، ہندوستان میں ایل ای ڈی بلب صنعت نے 2014 سے پہلے 6 لاکھ یونٹس سالانہ فروخت  میں اضافہ کیا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 6 لاکھ یونٹ فروخت کئے جاسکیں ، اس کے علاوہ فی یونٹ لاگت میں زبردست کمی کی ہے۔ اس مثال کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے تاجروں  پر زور دیا کہ وہ پیداوار کے پیمانے پر توجہ دیں۔

وزیر موصوف  نے تمام حاضرین پر زور دیا کہ وہ سکم کی 100 فیصد نامیاتی ریاست کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں، اور ریاست کی نامیاتی مصنوعات کی برآمدات کو1 ملین امریکی ڈالر سے بڑھا کر1 بلین ا مریکی ڈالر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مرکز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکجنگ کے توسیعی کیمپس قائم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ کاروباریوں کی مدد کی جا سکے۔ سکم میں تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرتے ہوئے، انہوں نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ ہوائی اور سڑک کے رابطے سے متعلق چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے شمال مشرقی خطہ میں آئی ٹی ہب قائم کرنے کے خیال کی بھی تعریف کی، جو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مقامی ٹیلنٹ بیس کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

قبل ازیں، جناب گوئل نے سکم منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اٹل انکیوبیشن سنٹر، ایس ایم یو ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیشن فاؤنڈیشن میں شمال مشرقی خطے کے اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کرنے والے اسٹالوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکم کے توانائی کے وزیر جناب ایم این شیرپا، سورینگ ایم ایل اے  جناب  آدتیہ گولے اور سکم منی پال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر (لیفٹیننٹ جنرل) راجن ایس گریوال بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

**********

 

 

ش ح۔ س ک۔ ف ر

 

U. No.1846



(Release ID: 1900668) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi