اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے بھونیشور کےسی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی ، کے ساتھ تعاون اور اشتراک پر مبنی تحقیقی معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
18 FEB 2023 7:08PM by PIB Delhi
نیشنل مائنر( این ایم ڈی سی )نے آج حیدرآباد میں واقع اپنے ہیڈ آفس میں بھونیشور کے سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی ، نے ‘‘کمبرلائٹ ٹیلنگ سے فیوزڈ میگنیشیا کی تیاری کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز’’ کے ساتھ تعاون اور اشتراک پر مبنی تحقیق کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے پر جناب این ایم ڈی سی کے تحقیق و ترقی کے متعلق جی ایم، جناب ایس کے چورسیہ اور اعلی سائنس داں اور سی ایس آئی آر ۔آئی ایم ایم ٹی کے حکمت عملی منصوبہ بندی اور کاروباری ترقی کے ڈاکٹر اشوک کمار ساہو نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر(پروڈکشن)جناب دلیپ کمار موہنتی، این ایم ڈی سی کے عہدےداران اعلی سائنس داں کے علاوہ ہائیڈرو اور الیکٹرو میٹا لرجی محکمے سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ڈاکٹر کالی سنجے بھی موجود تھے۔
این ایم ڈی سی جنوب مشرقی ایشیا میں واحد میکائنزڈ ہیرے کی کان چلاتا ہے جو مدھیہ پردیش کے پناّ میں ہے۔ یہ کان تقریباً 10 قیراط ہیرے (2 جی) فی 100 ٹن کمبرلائٹ پراسیس کرتی ہے، جسے ہیروں کی ریکوری کے بعد فضلے کے طور پر پھینک دیا جاتا ہے۔ کمبرلائٹ ٹیلنگ کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی ترقی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کاسٹک میگنیشیا کا ایک اچھا ذریعہ بھی جانا جاتا ہے۔ کمبرلائٹ کے بہترین استعمال کے لیے اس تحقیقی خلا کو دور کرتے ہوئے جو کہ دستیاب ہے اور پنا ڈائمنڈ مائنز میں برسوں سے جمع ہے، این ایم ڈی سی نے فیوزڈ ایم جی او اور ٹی آئی او ٹو کی پروسیسنگ اور تیاری کا مطالعہ کرنے کے لیے تحقیقی معاہدہ شروع کیا ہے۔
اس پروجیکٹ پر بات کرتے ہوئے، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی، شری سمیت دیب نے کہا کہ این ایم ڈی سی ہماری پنا مائنز سے کمبرلائٹ ٹیلنگ کو ایک وسیلہ کے طور پر استعمال کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ زیادہ لاگت والے فیوزڈ میگنیشیا تیار کیا جا سکے۔ جناب دیب نے کہا، ‘‘ہمیں یقین ہے کہ ہماری کوششیں فضلے کو دولت میں تبدیل کرنے اور درآمدی متبادل کی طرف لے جائیں گی، جو آتم نر بھر بھارت کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوں گی۔’’
*************
( ش ح ۔ ح ا ۔ ر ض(
U. No.1845
(Release ID: 1900665)
Visitor Counter : 118