بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیاست ایک بہتر سماج کی تعمیر کے لیے لوگوں کو متحد کرے: جناب سربانند سونووال


جناب سونووال نے برہمپترا پر ماجولی-جورہاٹ پل کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پل کے ذیلی ڈھانچے کی تعمیر کی تیز تر کارروائی کا مطالبہ

Posted On: 18 FEB 2023 8:06PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ایک سے زیادہ پروگراموں  میں شرکت کے لئے آسام کے ماجولی کا دورہ کیا۔ جناب سونووال نے جورہاٹ کے نیماتی گھاٹ سے ایک رو- پیکس فیری میں سوار ہوئے تاکہ ماجولی کے اپھالا مُکھ پہنچے جہاں ماجولی کے عام لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا - اسی حلقے کی وہ آسام قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں۔

جناب سونووال نے برہم پترا پر تعمیر ہونے والے  جورہاٹ ماجولی پل کے پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے عہدیداروں اور ٹیم پر زور دیا کہ وہ تیزی سے ذیلی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں ماجولی کی لوگوں کی خواہش آخر کار تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے کیونکہ برہم پترا پر پل پر کام شروع ہو رہا ہے۔ ٹھیک، دو سال پہلے وزیر اعظم نے اس پل کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس سے ماجولی کے لوگوں کا طویل انتظار ختم ہونے کا امکان ہے۔ مودی جی کے شمال مشرق کے خطہ کو بااختیار بنانے اور نقل و حمل کے ذریعہ معیشت کو تبدیل کرنے کے وژن کی وجہ سے اس طرح کے بڑے منصوبوں پر عمل ہو رہا ہے۔ مجھے مرکزی وزیر نتن گڈکری جی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کے مضبوط انتظام کو چوبیسوں گھنٹے جاری رکھا۔

اس پل کا سنگ بنیاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹھیک دو سال قبل اسی دن یعنی 18 فروری 2021 کو رکھا تھا۔ 925.47 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہ راہ-715 کے پر ماجولی (کملاباڑی) اور جورہاٹ (نیماتی گھاٹ) (6.8 کلومیٹر) کے درمیان دریائے برہم پترا پر اپروچ سمیت 2 لین والا بڑا پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ پل باقی آسام کے ساتھ ماجولی قصبے میں رہنے والے لوگوں کو ان کی صحت، تعلیم اور روزمرہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کو پورا کرنے کے لیے آسان اور ہمہ وقت رسائی فراہم کرے گا۔ ماجولی جزیرے کے لوگوں کی ماجولی کو جورہاٹ سے جوڑنے کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کے لیے 17-11-2020 کو جورہاٹ سے کملاباڑی (مجولی) کو جوڑنے والے ایک نئئ قومی شاہ راہ-715 کے کا اعلان کیا گیا۔ اس پل کی کل لمبائی 6.8 کلومیٹر ہے۔ ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کی ضرورت کے مطابق برہم پترا ندی میں پانی کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کرنے  کے لئے اونچی سیلابی سطح پر 10 میٹر عمودی کلیئرنس کے ساتھ 125 میٹر طویل (5 کلومیٹر) کے 40 پھیلاو فراہم کئے گئے ہیں۔

 

 

جناب سونووال نے بنگشی گوپال ناتیہ مندر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مجھ پر محبت اور اعتماد نے میری ذمہ داری کو بڑھا دیا ہے۔ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی کی خاطر پرعزم ہوں۔ میں ماجولی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے خاندان کے ایک فرد کے طور پر پہچانا ہے۔ سیاست ایسی ہی ہونی چاہیے۔ سیاست پر لازم ہے کہ ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے لوگوں کو متحد کرے۔ میں اس محبت اور اعتماد کے لئےعوام کا مقروض ہوں۔

*****

U.No:1826

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1900522) Visitor Counter : 118
Read this release in: English , Assamese