الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے بی ٹیک الیکٹرانکس وی ایل ایس آئی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اور آئی سی مینوفیکچرنگ میں ڈپلومہ کے لیے ڈیزائن کردہ نصاب کا آغاز کیا


یہ کورس طالب علموں کے لیے غیر معمولی تنخواہ کے حامل روزگار کے مختلف مواقع  فراہم کرے گا

وی ایل ایس آئی سیکٹر ایک اعلی معاوضہ دینے والی صنعت ہے اور آٹومیشن کے تئیں  محفوظ ہے

یہ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم  کی سیٹنگ اور اسکیلنگ اپ کے لیے ایک ماحول بنائے گا

Posted On: 18 FEB 2023 7:15PM by PIB Delhi

 

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے آج یہاں بی ٹیک الیکٹرانکس وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی اور آئی سی مینوفیکچرنگ میں ڈپلومہ کے لیے ڈیزائن کردہ نصاب کا آغاز کیا ۔ یہ کورس عالمی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کمپنیوں میں ہندوستانی طلباء کے لئے غیر معمولی  تنخواہ کے حامل روزگار کے مختلف مواقع  فراہم کرے گا۔ وی ایل ایس آئی سیکٹر ایک اعلیٰ معاوضہ دینے والی صنعت ہے اور آٹومیشن کے تعلق سے  محفوظ ہے اور یہ سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی سیٹنگ اور اسکیلنگ اپ  کے لیے ایک ماحول پیدا کرے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بقول ’’سیمی کنڈکٹرز دنیا میں اس سے کہیں زیادہ طریقوں سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کا ہم تصور نہیں کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارا اجتماعی مقصد ہے کہ ہندوستان کو عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چینز میں کلیدی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا جائے‘‘۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا  ہے کہ ''ہم 21ویں صدی کی ضروریات کے لیے نوجوان ہندوستانیوں کو ہنر اور تربیت دینے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ایک غیر معمولی سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ٹیلنٹ پول ہے جو دنیا کے 20 فیصد تک سیمی کنڈکٹر ڈیزائن انجینئرز تیار کرتا ہے ۔ تقریباً تمام سرفہرست 25 سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کمپنیوں کے پاس ہمارے ملک میں اپنے ڈیزائن یا آر اینڈ ڈی مراکز ہیں''۔

سیمیکون انڈیا پروگرام (کل 76,000 کروڑ کی لاگت کے ساتھ) کا مقصد ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی ہے۔

یہ پروگرام سیمی کنڈکٹرز، ڈسپلے مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔

سیمیکون انڈیا پروگرام کے مطابق، چپس  ٹو اسٹارٹ اپ (سی ٹو ایس) پروگرام کا مقصد 85,000 انجینئرز (بیچلرز، ماسٹرز اور ریسرچ لیول مشترکہ) کو 5 سال کی مدت میں ای ایس ڈی ایم مضامین میں کوالیفائی کرنا ہے۔ 82 ٹیکنیکل ایجوکیشن اداروں کے ساتھ ضروری معاہدہ کیا گیا ہے۔

آئی آئی ٹی حیدرآباد نے گزشتہ سال آئی سی ڈیزائن اور ٹکنالوجی میں بی ٹیک (الیکٹرانکس انجینئرنگ)  تخصص کا آغاز کیا تھا۔

آئی سی اور وی ایل ایس آئی کے بارے میں

یہ ایک انٹیگریٹڈ سرکٹ (جسے آئی سی، ایک چپ، یا مائیکرو چپ بھی کہا جاتا ہے) ایک چھوٹے فلیٹ  (چپٹے) ٹکڑے (یا چپ) پر الیکٹرانک سرکٹس کا ایک سیٹ ہوتا ہے۔یہ  ایک آئی سی تمام جدید الیکٹرانک آلات کا بنیادی تعمیراتی بلاک ہے۔ یہ  بہت بڑے پیمانے پر انٹیگریشن (وی ایل ایس آئی) بہت سے دھاتی آکسائیڈ سیلیکون  ٹرانجسٹروں کو ایک چپ پر ملا کر ایک مربوط سرکٹ (آئی سی) بنانے کا عمل ہے۔

 

اے آئی سی ٹی ای کا اعلان

 

اے آئی سی ٹی ای جو کہ ایک  تکنیکی تعلیم کا  قانونی ادارہ ہے،نے یہ  نصاب شروع کیا ہے جو (i)  بی ٹیک الیکٹرانکس انجینئرنگ (وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی) اور (ii)ڈپلومہ  ان  آئی سی مینوفیکچرنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کورسز کو اے آئی سی ٹی ای پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ اے آئی سی ٹی ای سے منسلک کالجوں/یونیورسٹیوں/تکنیکی اداروں کی کوئی بھی تعداد ان کورسز کو پیش کرنے کا انتخاب کر سکتی ہے۔ وی ایل ایس آئی کمپنی میں نئے کردار کے لیے معمول کی ابتدائی تنخواہیں 10 لاکھ روپے سالانہ سے  20 لاکھ سالانہ کے درمیان ہوتی ہیں ۔یہ کمپنی پر منحصر ہے ،جبکہ اوسط سالانہ تنخواہ 14 لاکھ روپے سالانہ ہے۔ مبتدیوں کے لیے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اوسط سالانہ تنخواہ 30 - 80 لاکھ سالانہ ہے۔

https://www.glassdoor.com/Salary/Google-VLSI-Design-Engineer-India-Salaries-EJI_IE9079.0,6_KO7,27_IL.28,33_IN115.htm

https://www.glassdoor.com/Salaries/vlsi-design-engineer-salary-SRCH_KO0,20.htm

فوائد

یہ کورس عالمی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کمپنیوں میں ہندوستانی طلباء کے لئے غیر معمولی تنخواہ  پر مشتمل روزگار کے مختلف  مواقع فراہم کرے گا۔ وی ایل ایس آئی سیکٹر ایک اعلی معاوضہ دلانے  والی صنعت ہے اور آٹومیشن کے تعلق سے  محفوظ ہے۔ یہ سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی سیٹنگ اور اسکیلنگ اپ  کے لیے ایک ماحول بنائے گا۔

 

اے آئی سی ٹی ای نصاب

• الیکٹرانکس میں بی ٹیک (وی ایل ایس آئی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی)

• آئی سی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا تعارف

• ڈیجیٹل سسٹم لیبز

• سیمی کنڈکٹر ڈیوائس کے بنیادی اصول

• اینالاگ الیکٹرانکس

• سی ایم او ایس پروسیسنگ کا تعارف

وی ایل ایس آئی ڈیزائن کا تعارف

•اینالگ آئی سی ڈیزائن

• اسٹیٹس ٹائمنگ انالیسس

• فیبریکیشن اینڈ  کیریکٹرائزیشن لیب

• فزکس آف الیکٹریکل انجینئرنگ مٹیریل

 

آئی سی مینوفیکچرنگ میں ڈپلومہ:

وی ایل ایس آئی فیبریکیشن کا تعارف

• سیمی کنڈکٹر فیب سے واقفیت

• الیکٹرانک آلات اور سرکٹس

• کلین روم ٹیکنالوجیز

• سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی

ایکوئپمنٹ مینٹی ننس

• فاؤنڈری کے لیے اتحادی سرگرمیاں جیسے فاؤنڈری کے لیے حفاظتی پروٹوکول، ویکیوم ٹیکنالوجی،

 

صنعتی آٹومیشن

• سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ اور ٹیسٹنگ، الیکٹرانکس سسٹم اسمبلی یا پروڈکٹ ڈیزائن

• قابل تجدید توانائی  ٹیکنالوجیز

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1812

 


(Release ID: 1900416) Visitor Counter : 182


Read this release in: English