زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

زراعت اور کسانوں کی بہبود کےسکریٹری (اے اینڈ ایف ڈبلیو) اور دیہی ترقی کےسکریٹری (ڈی او آر ڈی) نے ریاستوں/مرکز کےزیر انتطام علاقوں کے ساتھ ایک ہائبرڈ میٹنگ کی تاکہ دونوں محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے ایس ایچ جی ارکین کو زراعت کی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے

Posted On: 10 FEB 2023 6:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارتوں نے ذاتی مدد کےگروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی سرگرمیوں اور پروگراموں میں ہم آہنگی کے لیے، مرکزی سطح پر ٹھوس کوششیں کی ہیں۔ ملک بھر میں ہم آہنگی کے اس اقدام کو تحریک دینے کے لیے، سیکریٹری (آر ڈی) اور سیکریٹری (اے اینڈ ایف ڈبلیو) کی مشترکہ صدارت میں، آج یہاں ہائبرڈ موڈ (ورچوئل اور فزیکل) میں ایک میٹنگ ہوئی۔ حکومت ہند کے دونوں محکموں کے ایڈیشنل سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کی شخصی موجودگی کے علاوہ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے دونوں محکموں کے پرنسپل سکریٹری/ کمشنروں کی سطح کے تقریباً 80 افسران نے ورچول طور پر حصہ لیا۔

دونوں سیکرٹریوں نے ملک میں ریاستی، ضلع، بلاک اور پنچایت کی سطح پر، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارت کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ یہ بھی تجویز کیا گیا کہ یونین اور ریاستیں، دونوں متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور نگرانی کرنے کے لیے، سہ ماہی میٹنگوں کا اہتمام کریں۔ کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پی) کی خدمات کا بطور توسیعی کارکنان اور سالانہ ایکشن پلانز میں ہم آہنگی، وہ دیگر شعبے تھے جن پر چیئرس نے زور دیا۔ گاؤں کی سطح پر مؤثر اتحاد کے لیے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) کو مقامی ضروریات کے مطابق مضبوط کیا جانا چاہیے۔

مدھیہ پردیش، کرناٹک، تمل ناڈو، اڈیشہ، بہار، مغربی بنگال، اتر پردیش، میزورم اور منی پور جیسی ریاستوں نے مختلف پروگراموں جیسےکہ آر کے وی وائی، بیج کی پیداوار، کسٹم ہائرنگ سینٹرز، باغبانی، اورتبدیلی کی کوششوں کے ذریعے نچلی سطح پر ایس ا یچ جیز اورایف پی اوز کی مدد سے، مؤثر نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو شراکت کیا۔

یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ہند کے افسران کی ایک یا دو ریاستوں کے افسران کے لائن ڈپارٹمنٹس کے تمام افسران کے ساتھ، ایک نمونہ میٹنگ منعقد کی جائے تاکہ مختلف اسکیموں کے نفاذ کے لیے ’’پورے حکومت کے نقطہ نظر‘‘ کے ساتھ بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزارتوں کے افسران کو تمل ناڈو کے کنورجنسی ماڈل کا مطالعہ کرنے کے لیے تمل ناڈو کا دورہ کرنا چاہیے جہاں اس کی مؤثر طریقے سے نگرانی، ضلع کلکٹروں کے ذریعے متواتر میٹنگوں کے ذریعے کی جاتی ہے اور اسے نقل کے لیے دوسری ریاستوں میں بھی پھیلایا جانا چاہیے۔

*****

U.No.1781

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1900363) Visitor Counter : 89


Read this release in: English