زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

باغبانی کو فروغ دینے کے لیے، گرین ہاؤس ڈھانچے سمیت محفوظ کاشت کے تحت، آٹھ سالوں میں 2.51 لاکھ ہیکٹر کا اضافی رقبہ کا احاطہ کیا گیا: جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 10 FEB 2023 7:04PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج کہا کہ 2.51 لاکھ ہیکٹر کا اضافی رقبہ ہے۔ ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک یعنی15-2014 سے22-2021تک, باغبانی کو فروغ دینے کے لیے، گرین ہاؤس ڈھانچے سمیت محفوظ کاشت کے تحت، 2.51 لاکھ ہیکٹر کا اضافی رقبہ کا احاطہ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمن میں ریاستوں نے 2963.91 کروڑ روپے کے اخراجات کی رپورٹ دی ہے۔

جناب تومر نے کہا، چونکہ باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ) کی اسکیم کو ریاستی حکومتیں نافذ کررہی ہیں، اس لیے مستفید ہونے والوں کا ڈیٹا ریاستوں کے پاس دستیاب ہے۔

جناب تومر نے گرین ہاؤس فارمنگ کو فروغ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، راجیہ سبھا میں، ایک بیان پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم آئی ڈی ایچ، مرکزکی سرپرستی والی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے تاکہ ملک میں باغبانی کی ہمہ گیر ترقی ہو۔ ایم آئی ڈی ایچ کے تحت مختلف مداخلتوں کے ذریعے گرین ہاؤس سمیت محفوظ کاشت کے فروغ کے لیے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اجزاء کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اجزاء کا نام

طرزامداد

فی استفادہ کنندہ زیادہ سے زیادہ رقبہ

گرین ہاؤس کا ڈھانچہ

زیادہ سے زیادہ قابل اجازت لاگت کا 50فیصد

4000 مربع میٹر

شیڈ نیٹ ہاؤس

واک ان ٹنلز

پلاسٹک کی سرنگیں

زیادہ سے زیادہ قابل اجازت لاگت کا 50 فیصد

1000 مربع میٹر

اینٹی برڈ/اینٹی ہیل نیٹ

زیادہ سے زیادہ قابل اجازت لاگت کا 50 فیصد

5000 مربع میٹر

پلاسٹک ملچنگ

زیادہ سے زیادہ قابل اجازت لاگت کا 50 فیصد

2 ایچ اے

*****

U.No.1778

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1900359) Visitor Counter : 134


Read this release in: English