کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مصالحہ جات کےبورڈ نےملک بھر میں آٹھ فصلوں کے مخصوص اسپائسز پارکس قائم کئے


مصالحہ جات کے پارک، مقامی کسانوں، تاجروں، برآمد کنندگان اور دیگر شراکت داروں کے استعمال کے لیے مشترکہ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی سہولیات قائم کرتے ہیں۔ براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح سے ملازمت کے مواقع فراہم کرتے ہیں

Posted On: 10 FEB 2023 6:04PM by PIB Delhi

اسپائسز بورڈ نے، ملک بھر میں آٹھ فصلوں کے مخصوص اسپائسز پارکس قائم کیے ہیں، وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔

مصالحہ جات کے پارکوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

 

مصالحہ جات کے پارک کا نام

ریاست

احاطہ کردہ مصالحہ جات

چھندواڑہ

مدھیہ پردیش

لہسن اور مرچ

گونا

مدھیہ پردیش

دھنیا

گنٹور

آندھرا پردیش

مرچیں

جودھ پور

راجستھان

زیرہ

رام گنجمنڈی

راجستھان

دھنیا

پٹادی

کیرالہ

الائچی اور کالی مرچ

رائے بریلی

اتر پردیش

پودینہ

سیواگنگا

تمل ناڈو

مرچ اور ہلدی

مصالحہ جات پارک کا مقصد مقامی کسانوں، تاجروں، برآمد کنندگان اور دیگر شراکت داروں کے استعمال کے لیے مصالحہ جات کی صفائی، چھانٹی، درجہ بندی، پیسنے، تیل نکالنے اور مصالحہ جات کی پیکیجنگ سمیت مشترکہ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی سہولیات قائم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، گنا، جودھ پور، رام گنجمنڈی، گنٹور، رائے بریلی اور شیوا گنگا کے اسپائسز پارکس میں بھی برآمد کنندگان، تاجروں اور کسانوں کی پروڈیوسر تنظیم کو اپنے مصالحہ جات کے پروسیسنگ یونٹس کے قیام کے لیے پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔ مصالحہ جات کے پارک براہ راست اور بالواسطہ، دونوں طرح سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ مصالحہ جات کے پارکوں میں دستیاب پروسیسنگ سہولیات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

اسپائسز پارک کا نام

سہولیات کی تفصیلات

چھندواڑہ

لہسن خشک کرنا / پانی خشککرنا اور مرچ نکالنا

گونا

بیجوں کے مصالحے خاص طور پر دھنیا کے لیے صفائی، درجہ بندی، رنگ چھانٹنا، پیسنے، پیکیجنگ کی سہولیات

گنٹور

مرچوں کی صفائی، چھانٹنے، پیسنے اور پیکنگ کی سہولیات

جودھ پور

بیجوں کے مصالحے خصوصاً زیرہ کے لیے صفائی، درجہ بندی، رنگ چھانٹنا، پیسنا، پیکیجنگ کی سہولیات

رام گنجمنڈی

بیجوں کے مصالحے خاص طور پر دھنیا کے لیے صفائی، درجہ بندی، رنگ چھانٹنا، پیسنے، پیکیجنگ کی سہولیات

پٹادی

الائچی اور کالی مرچ کی صفائی، درجہ بندی، پیسنے، پیکیجنگ کی سہولیات

رائے بریلی

پودینہ اور دیگر جڑی بوٹیوں کے لیے تیل نکالنے کی سہولیات

سیواگنگا

مرچوں اور ہلدی کی صفائی، درجہ بندی، رنگ چھانٹنا، پیسنا، پیکیجنگ کی سہولیات

 

فی الحال، اضافی مصالحہ پارکس کے قیام کے لیے کوئی تجویز زیر التوا نہیں ہے۔

*****

U.No.1782

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1900355) Visitor Counter : 109


Read this release in: English