ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

اُبھرتی ٹیکنالوجی کی منتقلی کو باسہولت بنانے اور ہندوستان میں غیر ملکی پونجی جٹانے کے لئے دفعہ6.2 میکانزم کے تحت کاربن کریڈٹ کے کاروبار کے لئے غور شدہ کاموں کو حتمی شکل دی گئی

Posted On: 17 FEB 2023 5:50PM by PIB Delhi

پیرس معاہدے کے نفاذ کے لئے ہندوستان نےگزٹ نوٹیفکیشن بتاریخ 30؍مئی 2022کے ذریعے قومی نامزد اتھارٹی (این ڈی اے آئی اے پی اے)کو نوٹیفائی کیا ہے۔اتھارٹی کو دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ان پروجیکٹو ں کی نوعیت کے سلسلے میں فیصلہ لینا لازمی ہے، جو دفعہ 6میکانزم کے تحت بین الاقوامی کاربن بازار میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ دفعہ 6کے سلسلے میں پیرس معاہدے کے ضابطہ کتابچے کو حتمی شکل دیئے جانے کے پس منظر میں ہے،جو دوفریقی ؍کوآپریٹیو نظریے  اور بین الاقوامی بازار سسٹم کے توسط سے کاربن ٹریڈنگ پر مرکوز ہے۔ہندوستان  نے میزبان فریق ؍ملک پر لازمی قدم اٹھائیں۔

دفعہ 6.2میکانزم کے تحت دو فریقی ؍کوآپریٹیو نظریے کے تحت کاربن کریڈٹ کے کاروبار کے لئے درج ذیل سرگرمیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔

.Iجی ایچ جی میٹی گیشن سرگرمیاں:

  1. اسٹوریج کے ساتھ قابل تجدید توانائی(صرف جمع شدہ اِکائی)
  2. سولر تھرمل پاور
  3. ذیلی ساحلی ہوائیں
  4. سبز ہائیڈرون
  5. کمپریسڈ بایو گیس
  6. ایندھن سیل جیسے اُبھرتے ہوئے رفتاری حل
  7. توانائی اہلیت کے لئے اعلیٰ سطحی ٹیکنالوجی
  8. پائیدار شہری ہوابازی ایندھن
  9. مشکل علاقوں میں عمل میں اصلاح کے لئے اعلیٰ ترین دستیاب ٹیکنالوجی
  10. ٹائیڈل اِنرجی ، اوشین تھرمل اِنرجی، اوشین سالٹ گریڈیئنٹ اِنرجی، اوشین ویو اِنرجی اور اوشن کرنٹ اِنرجی
  11. قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کے انجام سے اعلیٰ وولٹیج ڈاریکٹ کرنٹ ٹرانس میشن

.IIمتبادل اشیاء:

  1. بز امونیا

.IIIہٹانے کی  سرگرمیاں:

  1. کاربن کیپچر یوٹی لائزیشن اور اسٹوریج

یہ کام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو اپنانے ؍منتقل کرنے کی سہولت فراہم کریں گےاور ہندوستان میں عالمی پونجی جٹانے کے لئے اِن کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ سرگرمیاں ابتداء میں پہلے 03سالوں کے لئے ہو ں گی اور این اے ڈی اے آئی پی اے کے ذریعے اَپ ڈیٹ؍ترمیم کی جاسکتی ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1790)



(Release ID: 1900254) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi