اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے گورنینس ناؤ کی 9ویں پی ایس یو ایوارڈس تقریب میں پانچ ایوارڈس جیتے
Posted On:
17 FEB 2023 5:38PM by PIB Delhi
بھارت میں سب سے زیادہ خام لوہا پیدا کرنے والے ادارے این ایم ڈی سی نے 16 فروری 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ گورنینس ناؤ کی 9ویں پی ایس یو ایوارڈس تقریب میں پانچ ایوارڈس جیتے۔ اس تقریب کے دوران فاتحین کی عزت افزائی کے لیے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس جناب دیپک مشرا نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ گورنینس ناؤ ایوارڈس ملک کے لیے سماجی- اقتصادی قدرو قیمت پیدا کرنے کی غرض سے عوامی شعبے میں معیار کو اوپر اٹھانے کے لیے سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں کی عہد بندگی کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کا جشن مناتے ہیں۔
سی ایم ڈی جناب سومیت دیب کو مقتدر پی ایس یو لیڈرشپ ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا اور این ایم ڈی سی نے بھی سی ایس آر قیادت، سی ایس آر عہد بندگی (مجموعی)، ایچ آر عمدگی (مجموعی) اور تعمیر قوم کے لیے ایوارڈس حاصل کیے۔ یہ تمام ایوارڈس این ایم ڈی سی کی جانب سے ڈائرکٹر (پروڈکشن) جناب ڈی کے موہانتی نے حاصل کیے۔
جناب سومیت دیب، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی، نے کہا، ’’اب جبکہ ہم مل کر نیو انڈیا کی تعمیر کے لیے مستعد ہیں، ایسے میں این ایم ڈی سی ملک کی بہتر طور پر خدمت کرنے کی غرض سے تکنالوجی کی قوت کے لیے اپنے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کو ازسر نو تیار کرنے میں پوری طرح سے مصروف عمل ہے۔ ہم عوام کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لاتے ہوئے ملک کو فخر کا احساس کرانے کی غرض سے ہماری سنجیدہ کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے گورنینس ناؤ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1785
(Release ID: 1900239)
Visitor Counter : 139