کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے نے آئزول میزورم میں ’’امرت کال میں مالیاتی خواندگی –سرمایہ کاروں کو تفویض اختیارات ‘‘کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد کیا


آئزول میں  سرمایہ کار بیداری وین ’’نیویشک سارتھی‘‘ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا

سرمایہ کار بیداری بائیک ریلی میں پچا س سے زیادہ بائیکرس نے شرکت کی

ریاست میزورم کے لئے ’’75 ڈیڈی کیٹیڈ  سرمایہ کار بیداری پروگراموں (آئی اے پیز) کا اعلان کیا گیا

سرمایہ کار بیداری سے متعلق خصوصی پروگرام چلانے کے لئے میزورم کی تین خاتون  گرامین ڈاک سیوکوں کو’’ نیویشک دیدی‘‘ بنایا گیا

Posted On: 16 FEB 2023 10:00PM by PIB Delhi

میزورم ٹورزم کے تعاون سے کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والی  انویسٹر ایجوکیشن اینڈ  پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے آج آئیزول ،میزورم میں  ریاستی سطح کی ایک سرمایہ کار بیداری  اور مالیاتی خواندگی کانفرنس  ’’ ’’امرت کال میں مالیاتی خواندگی –سرمایہ کاروں کو تفویض اختیارات ‘‘کا انعقاد کیا۔

کانفرنس کا افتتاح حکومت میزورم کے سیاحت ، کھیل کوداور نوجوانوں کی خدمات  کے وزیر  جناب رابرٹ  روماویہ روئٹے  نے کیا۔ اس موقع پر حکومت میزورم کے چیف سکریٹری  ڈاکٹر رینو  شرما ، حکومت میزورم کے ڈی جی پی جناب دبیش چندر شریواستو  نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ آئی ای پی ایف کی سی ای او  اور کارپوریٹ امور کی  وزارت کی جوائنٹ سکریٹری  محترمہ انیتا شاہ اکیلا میزورم ٹورزم کی پرنسپل سکریٹری محترمہ منیشا سکسینا  اور آئی ای پی ایف  اتھارٹی کے رکن  جناب گوپال وی کمار بھی دیگر معززین کے ساتھ  اس موقع پر موجود تھے۔

 اس موقع پر اپنے  خطاب میں مہمان خصوصی  جناب رابرٹ  روماویہ روئٹے نے  میزورم میں مالیاتی خواندگی کے بارے میں ایک ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کرنے کے لئے آئی ای پی ایف اے کی کوششوں کی ستائش کی اور  اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ریاست کے تمام حصوں میں اس کا پیغام اسی جوش و خروش کے ساتھ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DSP6.jpg

ڈاکٹر رینو شرما نے آئی ای پی ایف اے اتھارٹی کے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے  کے لئے حکومت میزورم کی کوششو  ں کا بھی ذکر کیا ۔ اپنے خطاب میں دیبیش چندر شریواستو نے کہا کہ  میزورم میں پولیس محکمے نے سائبر اور ڈیجیٹل فراڈ کے معاملے میں  عام شہریوں کی مدد کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

اس سے قبل اپنے استقبالیہ  خطاب میں محترمہ اکیلا نے میزورم میں نافذ کئے جانےکے لئےتیار کئے جانے والے  مالیاتی خواندگی  اور سرمایہ کار بیداری کو فروغ دینے کے پروگراموں میں آئی ای پی ایف اے کے رول  کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی ای پی ایف اے کےرکن جناب گوپال وی کمار نے مالیاتی خوشحالی کے ایک آلہ کار کے طو رپر مالیاتی خواندگی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ محترمہ منیشا سکیسنہ نے میزورم ریاست کے لئے پائیدار ٹورزم کو مالیاتی ترقی  کا پیش رو قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023T78.jpg

کانفرنس کےدوران،سرمایہ کار بیداری کو فروغ دینے کےلئے درج ذیل اہم اعلانات کئےگئے۔

  • نیویشک سارتھی- آئزول میں ایک سرمایہ کار بیداری وین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا جومیزورم میں اہم  مقامات پر جائے گی۔ دور دراز کے علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے درمیان مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کے لئے آئی ای پی ایف اے کی یہ ایک پہل ہے ۔ خصوصی طور پر ڈیزائن کی اس وین میں ایک ٹی وی ڈسپلے ،پبلک اناؤنسمنٹ سسٹم ،انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی موجود ہےجس کے ذریعہ وہ  ڈیڈیکیٹڈ آڈیو ویزوئل اور پرنٹ میٹریل کے ذریعہ معلومات کی تشہیر کرے گی۔
  • سرمایہ کاربیداری پروگراموں کے ذریعہ سرمایہ کار  بیداری کے کارواں میں معاشرے کے مختلف طبقوں کے متعلقین کو شامل کرنے کے لئے حکومت میزورم نے  75 ڈیڈیکیٹیڈ  آئی اے پیز کا اعلان کیا۔ میزورم کے مختلف اپنے  اضلاع میں آئی اے پیز کی ضرورت کے لئے  جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
  • ’’نیویشک دیدی‘‘ -خواتین کے لئے  خصوصی پروگرام چلانے  کے مقصد سے کانفرنس کی افتتاح اجلاس میں میزورم کی تین گرامین خاتون ڈاک سیوکوں کو سرٹی فکیٹ  دیئے گئے۔اس پہل پر خواتین کے لئے خواتین  کے ذریعہ مالیاتی تعلیم کے موضوع  کے ساتھ انڈیا پوسٹ  پیمنٹ بینک کے تعاون سے عمل کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UA42.jpg

پچاس  سے زیادہ بائیکروں والی ایک سرمایہ کار بیداری ریلی کو بھی جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا۔ جو اپنےساتھ مالیاتی  بیداری کا پیغا م لے کر چلی۔ اس کانفرنس میں آئی ای پی ایف اتھارٹی ، سیاحت کےمحکمے ، حکومت میزورم  ، ڈپارٹمنٹ  آف  آئی سی آئی سی اینڈ ٹی  ،حکومت میزورم کے ماہرین کے ذریعہ مختلف تکنیکی اجلاسوں   کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں ماہرین نے مالیاتی بجٹنگ ،مالیاتی خوشحالی ،سائبر اور ڈیجیٹل سیکورٹی اور پائیدار سیاحت سے متعلق مختلف   موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کانفرنس کا اختتام مختلف ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ہوا جن میں نکڑ ناٹک ،فنانشل کوئز ، مالیاتی خواندگی پر میوزیکل ڈرامہ ، لوک گیت اور لوک رقص ، شامل ہیں جن میں میزورم کی مقامی ثقافت  کے ساتھ سرمایہ  کار بیداری پیغاموں کو شامل کرکے پیش کیاگیا ۔

اس پروگرام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے 1200 سے زیادہ افراد نے شرکت کی جن میں طلبا ، پولیس اہلکار، گرامین ڈاک سیوک، اپنی مدد آپ گروپ ، کالج کے طلبا ، پروفیشنلز، ماہرین، ٹورسٹ آپریٹرز اور ریاست میزورم کے دیگر شہری شامل ہیں۔

*****

ش  ح۔ ا گ۔ ج

UNO-1775


(Release ID: 1900145) Visitor Counter : 120


Read this release in: English