بھارتی چناؤ کمیشن

تریپورہ اسمبلی، 2023 کے لئے  شاندار منصوبہ بندی، مکمل جائزے اور تمام پی ایس ایس میں سی اے پی ایف کی تعیناتی سے بڑے پیمانے پر تشدد سے پاک، منصفانہ، قابل رسائی اور جامع انتخابات کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے


پارلیمنٹ کےلئے 2019 کے عام انتخابات میں 168 کے مقابلے میں اب تک دوبارہ انتخاب کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے

تریپورہ میں ضبطی کی کارروائی میں 25 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ ملحقہ ریاستوں میں بھی سخت نگرانی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہتری لائی گئی ہے

تریپورہ میں 14 ہزار سے زیادہ برو ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا

Posted On: 16 FEB 2023 8:08PM by PIB Delhi

تریپورہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ریاست میں قائم 3,337 پولنگ اسٹیشنوں پر محیط  60 اے سیز میں منعقد ہوئی۔ تقریباً 80 فیصد ووٹنگ کے عارضی اعداد و شمار بتائے گئے۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے تک پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنے والے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی۔ شام 4 بجے بھی بہت سے ووٹروں کو قطار میں کھڑے دیکھا گیا۔ فارم 17 اےکی جانچ پڑتال کے بعد حتمی اعداد و شمار 17.2.23 تک معلوم ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر  جناب راجیو کمار نے تریپورہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اور شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے  بتایا تھا کہ انتخابات سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں تشدد کے واقعات صرف چند ریاستوں میں ہوتے ہیں اور جمہوریت میں انتخابی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سی ای سی جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنرز جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے پڑوسی ریاستوں کے چیف سکریٹریز/ڈی جیز آف پولیس اور قانون کا نفاذ  کرنےوالی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ محتاط منصوبہ بندی، مستقل جائزوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا۔ تریپورہ میں بڑے پیمانے پر تشدد سے پاک، منصفانہ، جامع اور قابل رسائی طریقے سے انتخابات ہوئے۔ امیدواروں یا ایجنٹوں پر کسی بڑے تشدد/حملے، ووٹروں کو دھمکانے، بم پھینکنے، دوبارہ انتخاب کرنے، ای وی ایم کو نقصان پہنچانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ریاست میں  2019  میں جی ای سے لوک سبھا کے لئے ہونے والے 168 ری پولز کے مقابلے میں، تریپورہ میں 60 اے سی میں آج کے انتخابات بڑے پیمانے پر پرامن رہے ہیں اور اب تک کسی  جگہ دوبارہ انتخاب کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تشدد کے معمولی واقعات پیش آئے لیکن مقامی ٹیموں کی مستعدی سے حل کرلیا گیا ۔

وقتاً فوقتاً ہونے والی جائزہ میٹنگوں، تاثرات اور ماضی کے تجربے کی بنیاد پر، کمیشن نے وسیع حفاظتی انتظامات وضع کئے تھے ۔ اس کے علاوہ  عوامی  دخل اندازیو ں کو روکنےمیں ماہر  اور بے عیب ٹریک ریکارڈ کے ساتھ تین خصوصی مشاہدین کو تعینات کیا تاکہ قانون کی عمل آوری کے لیے فیلڈ کے کارکنان کی رہنمائی کی جا سکے اور ریاست میں پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کی جاسکیں۔ ریاست میں اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے سی اے پی ایف کی کافی کمپنیاں پہلے سے ریاست میں تعینات کی گئی تھیں۔ کمیشن کی رہنمائی میں اٹھائے گئے مخصوص اقدامات ا س طرح ہیں:

(i)   سی اےپی ایف 3337پولنگ اسٹیشنوں میں سے ہر ایک پر تعینات ہے۔ ریاست کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سی اے پی ایف کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا تھا جس کی نگرانی ریاستی پولیس نوڈل آفیسر کے ساتھ تال میل میں خصوصی مبصرین کرتے تھے۔

(ii) ہر سیکٹر میں، سول سیکٹر آفیسر اور پولیس سیکٹر آفیسر نے مشترکہ طور پر سیکٹر سیکورٹی پلان، اس کے محل وقوع، نقشے، حدود، پولنگ سٹیشن کے مقامات، سیاسی پارٹیوں کے بڑے دفاتر، پولنگ سٹیشنوں تک پہنچنے والی سڑکوں، غیر ترقی  یافتہ علاقوں، حساس پولنگ اسٹیشنوں وغیرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا۔

(iii) تمام 2,505 پولنگ اسٹیشنوں پر مائیکرو آبزرور تعینات کیے گئے ہیں۔

(iv) ملحقہ ریاستوں کی  قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے انتخابات کی مدت کے دوران تحریص اور سرحدوں کو سیل کرنے کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے  بین ریاستی اور بین الاقوامی سرحدوں پر سخت نگرانی بھی  کی گئی۔  قانون کا نفاذ کرنےوالی مختلف  ایجنسیوں جیسے آسام رائفلز، بی ایس ایف، این سی بی، ڈی آر آئی کی مربوط کوششوں سے ریکارڈ پچیس گنا زیادہ ضبطی کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

(v) مکمل شفافیت کے لیے بی ایس این ایل کی مدد سے تمام پی سیز پر 100 فیصد ویب کاسٹنگ۔

(vi) اسٹیٹک سرویلانس ٹیموں، فلائنگ اسکواڈ ٹیموں، سول سیکٹر کے افسروں اور پولیس سیکٹر کے افسروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نارتھ-ایسٹ اسپیس ایپلی کیشن سینٹر کے ذریعے تیار کردہ ای-اٹلس ایپلیکیشن کا استعمال۔

(vii)  تریپورہ حکومت کے آئی ٹی محکمہ کی طرف سے پول ڈے مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال جو نے تیار کیا ہے تاکہ انتخابات کے دن کے اہم واقعات پر نظر رکھی جاسکے۔

(viii) شکایات کو درج کرنے اور 100 منٹ کے جوابی وقت میں حل کرنے کے لیے سی ویجل  ایپ کا وسیع پیمانے پراستعمال۔ موصول ہونے والی 3098 شکایات میں سے آج تک 3073 کو نمٹا دیا گیا ہے۔

(ix) خواتین رائےدہندگان کو آرام دہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کمیشن کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، خواتین کی دیکھ بھال میں 97 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں خواتین سیکیورٹی اہلکار سمیت  پولنگ عملے  میں تمام خواتین تھیں۔

(x) پہلی بار، انتہائی  معذورافراد ،عمر رسیدہ اور پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کے لیے ہوم ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔ فارم 12 ڈی کو  6226ایسے عمر دراز  افراد نے بھرا جن کی عمر   80 سال سے زیادہ تھی  جبکہ  1277 پی ڈبلیو ڈیز اور 488 ضروری خدمات کے اہلکار تھے۔ ان میں سے کل 7788  افرادنے اپنےگھر پر ووٹ ڈالا۔ مخنس رائےدہندگان نے بھی جوش و خروش سے اپنا ووٹ ڈالا۔

پولنگ اسٹیشنوں پر ریمپ ، پینے کاپانی، بیت الخلا، رضاکاروں اور وہیل چیئر جیسی کم از کم سہولیات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ جدید پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئےتھے۔

تریپورہ میں آج مشترکہ کوششوں کی وجہ سے آزاد ، منصفانہ،قابل رسائی،جامع ، تشدد سے پاک اور تحریص سےپاک انتخابات کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے ۔

   

تریپورہ کے ضلع ڈھلائی میں ریما ا سمبلی حلقے کے رائے دہندگان نے اپنا ووٹ ڈالنے کےلئےدمبورجھیل میں کشتی کے ذریعہ سفر کرتےہوئے

کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ  برو مہاجر رائےدہندگان نےووٹ ڈالاہے ۔ برو برادری کی طرف سے رائے دہندگان کو ووٹ دینےکی سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی کوششیں کی گئی تھیں ۔ 14055 بالغ ممبران نے ریاست کے  12 مقامات پر ووٹ ڈالے ۔ برو رائے دہندگان نے4 اضلاع کے متعدد مقامات پر اپنے ووٹ ڈالے ۔

ڈھلائی ضلع میں 47 امباسااسمبلی حلقہ میں برو مہاجر ہدوکلاؤپاڑہ میں ووٹ ڈالنے کےلئےقطار میں کھڑے ہوئے

ریاست میں انتخابات کی نگرانی کے لئے مستقل کوششوں سے تحریص سے پاک انتخابات کے ہدف کو پوراکرنے میں مدد ملی ۔ ضبطی کی کارروائی میں 25 گنا اضافہ ہواہے، اوراس کارروائی کے دوران 44.67 کروڑ روپئے کی رقم کے حساب سے اشیاء ضبط کی گئی ہیں  جبکہ 2018 کے اسمبلی انتخابا ت میں 1.679 کروڑ روپئے کی اشیا ضبط کی گئی تھیں۔ ضبطی کی کارروائی کے دوران نقد رقم، شراب منشیات ، قیمتی دھات  اور مدکھیوں کےباکسز برآمد کئے گئے ۔

**********

ش ح۔ ع ح۔ ف ر

U. No.1760



(Release ID: 1900079) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi