بھارتی چناؤ کمیشن
تریپورہ میں آج 60اسمبلی حلقوں میں پرجوش ووٹنگ جاری
الیکش والی ریاستوں تریپورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں خرچ کی نگرانی پر توجہ مرکوز کئے جانے کے سبب برآمدگی میں 20 گنا کا اضافہ
اب تینوں ریاستوں میں 147کروڑ روپے سے زیادہ کی برآمدگی درج کی گئی
ناجائز نشیلی ادویہ پر کنٹرول کے لئے خصوصی بین-ایجنسی ٹیم کی تشکیل؛اس کے نتیجے میں تریپورہ میں 14.12کروڑروپے مالیت کی گانجے کی کھیتی ضائع کی گئی
تینوں ریاستوں میں سخت چوکسی اور نگرانی کے لئے 64اخراجاتی مشاہد مقرر؛اخراجات کے تناظر میں 80اسمبلی حلقوں کو حساس اسمبلی حلقوں کی شکل میں نشان زد کیا گیا ہے
Posted On:
16 FEB 2023 1:57PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے ’’لالچ سے پاک‘‘انتخابات پر زور دینے کے سبب تریپورہ ، ناگالینڈ اور میگھالیہ جیسی انتخاب والی ریاستوں میں انتخابی اخراجات کی نگرانی کے لئے مسلسل کوششیں کی گئیں۔2018 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں تینوں ریاستوں میں درج کی گئی برآمدگی میں 20گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔انتخاب والی ریاستوں میں اب تک (15.02.2023)برآمدگی کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔
ریاست
|
نقد
|
شراب
|
منشیات
|
قیمتی دھاتیں
|
تحائف
|
کل برآمدگی 15.02.2023 تک
|
اسمبلی انتخابات (2018) میں کل برآمدگی
|
|
(روپے کروڑ میں)
|
مقدار (لیٹرمیں)
|
قیمت (روپے میں)
|
قیمت (روپے میں)
|
قیمت (روپے میں)
|
قیمت (روپے میں)
|
(روپے کروڑ میں)
|
روپے کروڑ میں)
|
تریپورہ
|
3.44
|
140693
|
2.58
|
26.77
|
3.41
|
8.47
|
44.67
|
1.79
|
ناگالینڈ
|
3.25
|
68879
|
4.41
|
27.78
|
-
|
3.74
|
39.19
|
4.30
|
میگھالیہ
|
7.36
|
100299
|
2.31
|
31.21
|
0.91
|
22.19
|
63.98
|
1.15
|
میزان
|
14.05
|
309817
|
9.31
|
85.76
|
4.32
|
34.39
|
147.84
|
7.24
|
جنوری میں اِن انتخاب والے ریاستوں کے دورے کے دوران الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخوں کے اعلان کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے انتخابی عمل کے دوران لالچ والی تقسیم پر سخت نگرانی اور زیرو ٹولرینس پر زور دیا تھا۔
اب انفورسمنٹ ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں ، وسیع نگرانی، اخراجات کے نقطہ نظر سے حساس انتخابی حلقوں کے تجزیے اور فیلڈ ٹیموں کی مناسب تعیناتی کے سبب اِن تین ریاستوں میں انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کے بعد 147.84کروڑ روپے کی ضبطی کا نتیجہ حوصلہ بخش ہے، جو اسمبلی انتخابات 2018 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد پوری مدت کے دوران برآمدگی سے کہیں زیادہ ہے۔واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں 7.24کروڑ روپے کی برآمدگی ہوئی۔
بڑ ے آپریشن سے ڈھلائی ضلع میں 10.58کروڑ روپے مالیت کی 3.52کلوگرام ہیروئن کی پولس کے ذریعے ضبطی شامل ہے۔ ڈی آر آئی کے ذریعے میگھالیہ کے مشرقی خاصی ہلز ضلع (2.447گرام)اور ناگالینڈ کے چوموکیدیما ضلع (2.27کلوگرام)سے بھی ہیروئن کی برآمدگی کی اطلاع ہے۔
تریپورہ میں جہاں آج سردست پرجوش ووٹنگ چل رہی ہے، نشیلی ادویہ اور گانجے کی غیر قانونی کھیتی کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انتخابات کے اعلان کے بعد سپاہی جھالااور مغربی تریپورہ ضلع میں ضلعی پولس ، جنگلاتی افسران ، بی ایس ایف، منشیات مخالف اور دیگر ایجنسیوں کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ خصوصی اخراجات مشاہد کی دیکھ ریکھ میں سپاہی جھالا میں گانجے کی کل تباہی اور خشک گانجے کی ضبطی کی رقم 9.27کروڑ روپے ہے اور مغربی تریپورہ ضلع میں گانجے کی برآمدگی کے اعدادو شمار 3.75کروڑ روپے ہے۔شمالی تریپورہ میں بھی 529کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا، جس کی قیمت 1.10کروڑ روپے ہے۔ اسی طر ح کی کارروائیاں تمام تینوں انتخاب والی ریاستوں میں کی جارہی ہیں اور ان تینوں انتخاب والی ریاستوں سے منشیات اور نفسیاتی اشیا ء کی ضبطی کل برآمدگی کا 58فیصد ہے۔ نقد، شراب، نشیلی ادویہ، قیمتی دھاتوں اور تحائف سمیت تمام مدوں میں برآمدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گجریا علاقے (مغربی تریپورہ)میں گانجے کی کھیتی کو تباہ کرنے کا کام چل رہا ہے، جس میں سی اے پی ایف کے جوان اور جنگلات کے ملازمین شامل ہیں۔
چونکہ یہ تینوں انتخاب والی ریاستیں قومی اور بین الاقوامی دونوں سرحدوں کو ساجھا کرتی ہیں،اس لئے ووٹروں کو لبھانے کے مقصد سے منشیات، شراب کی آمد الیکشن کمیشن کے لئے ایک اور بڑی تشویش کا موضوع رہا ہے۔کمیشن نے شراب کی آمد پر روک لگانے کے لئے اسٹریٹیجک مقامات اور سرحدی چوکیوں پر ایکسائز کے ناکوں کو شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ان کوششوں کے سبب تینوں ریاستوں بالخصوص میگھالیہ اور ناگالینڈ ، جہاں انتخابات کے پورنے ہونے میں ووٹنگ کے دن باقی ہیں، تین لاکھ لیٹر سے زیادہ شراب کی ضبطی ہوئی ہے۔
ناگالینڈ کے دیما پور ضلع میں گاڑی سمیت شرا ب ضبط
ایکسائز محکمہ جنوبی تریپورہ نے 53.28 بی کے ایل آئی ایم ایف ایل برآمد کئے
اور ایک غیرقانونی اسٹوریج سے 1248.0بی کے ایل بیئر کی برآمدگی ہوئی
آن لائن رشوت خوری اور نقد تقسیم پر کڑی نظر رکھنے کے کمیشن کی ہدایت پر سخت نگرانی کے سبب 14.05 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی گئی۔مفت تحائف کی ضبطی میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ساخت کے سگریٹ (17.09لاکھ اسٹکس)کی ضبطی کا ایک معاملہ میگھالیہ ریاست میں سامنے آیا ہے، جس کی مالیت 3.67کروڑ روپے ہے۔
مغربی گارو ہلز، میگھالیہ میں گورا مارا ناکا میں نقدی کی ضبطی
متعلقہ ایجنسیوں کو آپریشنل ہوائی اڈوں پر مستقل جانچ کے علاوہ ہیلی پیڈ اور غیر مستقل ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں اور ہیلی کاپٹروں کی جانچ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ایف ایس ٹی ٹیم 26اے سی موکوک چُنگ ضلع میں ہیلی کاپٹر مسافرو ں کی جانچ کرتی ہوئی
الیکشن کمیشن نے تریپورہ میں 19، میگھالیہ میں 21اور ناگالینڈ میں 24اخراجاتی مشاہدوں کے ساتھ ساتھ دو خصوصی اخراجاتی مشاہد بھی تعینات کئے ہیں۔ 80 اسمبلی حلقوں کو اخراجات کے تناظر میں حساس کے طورپر نشان زدہ کیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 1743)
(Release ID: 1899968)