وزارت دفاع

ہند جاپان مشترکہ تربیتی مشق ’دھرما گارڈین‘کا جاپان کے صوبہ شیگا میں واقع کیمپ امازو میں آغاز ہوگا

Posted On: 16 FEB 2023 3:56PM by PIB Delhi

ہندوستان اور جاپان کے درمیان چوتھی مشترکہ فوجی مشق  ’’دھرما گارڈین مشق‘‘  کا اہتمام 17 فروری سے 02 مارچ 2023 تک جاپان کے شیگا صوبے کے کیمپ امازو میں کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان کی طرف سے مختلف ممالک کے ساتھ شروع کی گئی فوجی تربیتی مشقوں کے سلسلے میں دھرما گارڈین کی مشق جو کہ جاپان کے ساتھ سالانہ تربیتی پروگرام ہے موجودہ عالمی صورتحال کے پس منظر میں دونوں ممالک کو درپیش سیکورٹی چیلنجوں کے لحاظ سے ناگزیر اور اہم ہے۔ اس مشق کا دائرہِ عمل جنگل اور نیم شہری/شہری علاقوں میں آپریشنز پر پلٹنوں کی سطح کی مشترکہ تربیت پر محیط ہے۔

ہندوستانی فوج کی گڑھوال رائفلز رجمنٹ اور جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جے جی ایس ڈی ایف) کی مڈل آرمی کی ایک انفنٹری رجمنٹ کے دستے آپریشنز کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو شیئر کرنےاس سال مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔  تاکہ منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں باہمی تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہندوستانی فوج کا دستہ 12 فروری 2023 کو مشق کے مقام پر پہنچا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مشترکہ مشق دونوں افواج کو باہمی تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کےعلاوہ اقوام متحدہ کے اختیار کے تحت حکمت عملی، تکنیک اور طریقِ عمل کی کارروائیوں میں بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گی۔ تربیت بنیادی طور پر اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس اور حکمت عملی کی سطح پر مشقوں کے اشتراک پر مرکوز ہوگی۔ مشق کے دوران شرکاء مختلف مشنوں میں شامل ہوں گے جن میں مشترکہ منصوبہ بندی، مشترکہ حکمت عملی، مربوط نگرانی کے گرڈز کے قیام کی بنیادی باتیں، بشمول فضائی اثاثوں کا استعمال شامل ہے۔ مشترکہ مشق دونوں فوجوں کو ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے، اپنے وسیع تجربات شیئر کرنے اور حالات سے متعلق آگاہی کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرے گی۔

’’دھرم گارڈین مشق ‘‘ ہندوستانی فوج اور جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بھی آگے بڑھائے گی۔

******

U.No: 1744

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1899894) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi