سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ کھادی ، منفعت بخش اسٹارٹ اپس کے شعبوں کے لئے ایک نئے موقع کے طورپر  تیزی کے ساتھ ابھررہی ہے


وزیرموصوف نے شمالی خطے جموں وکشمیر ،لداخ ، ہریانہ ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، راجستھان  اور دہلی کے 3490مستفدین  کو کم از کم امداد کی شکل میں 100.55کروڑروپے کی  سبسڈی یارعایت فراہم  کی

Posted On: 11 FEB 2023 8:21PM by PIB Delhi

سائنس اورٹکنالوجی (آزادانہ چارج ) کے مرکزی وزیرمملکت ، ارضیاتی سائنسز (آزادانہ  چارج ) کے وزیرمملکت ، وزیراعظم کے دفتر، پی ایم او، ، عملے ، عوامی شکایا ت  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے شعبوں کے وزیرمملکت  ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے آج یہاں کہاہے کہ کھادی ، تیزی کے ساتھ ایک نئے موقع  اور منفعت بخش اسٹارٹ اپ کے طورپر ابھررہی ہے ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے ‘‘کھادی فارپنشن ، کھادی فارفیشن اورکھادی فارٹرانسفارمیشن ’’ کے منتر کے ساتھ پوری دنیا میں کھادی  کو مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم  جناب نریندرمودی  کے سرباندھا۔انھوں نے کہاکہ آج ، کھادی کے ملبوسات اورلباس نے ڈیزائنر کے ذریعہ تیارکئے گئے کپڑو اور ممتاز اوراہم افراد کے ذریعہ پہنے جانے والے ملبوسات کا درجہ حاصل کرلیاہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010LZI.jpg

وزیرموصوف نے آج یہاں ، کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی ) کے زیراہتمام  منعقد شمالی زون کی سطح کےایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  یہ بات کہی ۔ اس تقریب میں شمالی بھارت کی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں  جیسے جموں وکشمیر ، لداخ ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، ہریانہ اورراجستھان پرمحیط  صنعت کاروں اورمستفدین کو آن لائن طریقے سے کم از کم امداد کی شکل میں 100کروڑروپے کی سبسڈی یا رعایت تقسیم کی گئی ۔ یہ پروگرام کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار کی زیرنگرانی منعقد کیاگیاتھا۔ جنھوں نے اجرتوں میں 7.50روپے فی سوت کی لچھی سے بڑھا کر دس روپے فی سوت کی لچھی  کرنے سے متعلق حالیہ فیصلے کا ذکرکیا۔ اس فیصلے کی بدولت ، دستکاروں اورکاریگروں کی ماہانی آمدنی میں لگ بھگ 33فیصد کا اضافہ ہوجائے گا، جب کہ بنکروں کی اجرتیں  دس فیصد بڑھ جائیں گی ۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس بات پراپنی مایوسی کا ظہارکیاکہ حالانکہ ملک کے دیگر حصوں میں اسٹارٹ اپ تحریک میں تیزی آگئی ہے ، لیکن اس خطے میں اب تک اس تحریک میں تیزی نہیں آئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ صنعت کاری اورصنعت کے لئے کھادی کی قدروقیمت  کے بارے میں اب زیادہ سے زیادہ آگاہی  پیداہورہی ہے ۔انھوں نے اس بات کاذکرکیا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اپنی ریڈیونشریات ‘‘من کی بات ’’ کے ذریعہ مختلف موقعوں پر لوگوں سے کھادی خریدنے کی اپیل کی تھی ۔ جس کے نتیجے میں اب کھادی کی فروخت  میں ریکارڈ  اضافہ درج کیاگیاہے جب کہ کھادی  کی برآمدات بھی کئی گنا بڑھ گئی  ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EIN9.jpg

ایک خوشحال ، مضبوط اورخودکفیل ملک بنانے کے مقصد سے ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ  نے مستفید افراد کو اپنے اپنے یونٹس کامیابی کے ساتھ چلانے کی ترغیب دی اورکہاکہ اس سے دوسرے نوجوانوں کو بھی ترغیب حاصل ہوگی کہ وہ سرکاری نوکری پانے کی اپنی سخت کوششیں  ترک کردیں اور اسکے بجائے  زیادہ منفعت  ذریعہ معاش کے متبادل  تلاش کریں ۔

یہ بات قابل غورہے کہ وزیراعظم  کا روزگار کے مواقع  پیداکرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی ) دیہی اورشہری علاقوں  کے بے روزگار نوجوانوں  کو روزگارفراہم کرنے میں ایک اہم کردار اداکررہاہے ۔ اس اسکیم کے تحت کوئی بھی صنعت کار، مینوفیکچرنگ  کے شعبے میں 50لاکھ روپے تک ایک یونٹ قائم کرسکتاہے جب کہ سروس سیکٹرمیں 20لاکھ روپے تک یونت قائم کرسکتاہے ۔ اس کے علاوہ مستفدین کو قرض کی منظوری  مل جانے کے بعد انھیں صنعت  کاری سے متعلق مفت تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

شمالی خطے (جموں وکشمیر ، یوٹی ) لداخ ،یوٹی ) ہریانہ ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، راجستھان اور دہلی )کے 3490مستفدین کو 100.55کروڑروپے کے بقدرکم از کم امداد کی شکل  میں سبسڈی  تقسیم کی گئی ہے ، جب کہ لگ بھگ 165.83کروڑروپے کے قرضوں کو منظوری دی گئی تھی ان میں کم از کم امدادی رقم 47.47کروڑروپے جموں وکشمیر نے 2369مستفدین میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HMQ3.jpg

اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے کہا کہ وزیراعظم کاروزگار کے مواقع  پیداکرنے سے متعلق پروگرام ، خود کفیل بھارت کے خواب کو حقیقت کی شکل دینے میں ایک  اہم کرداراداکررہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن ، اپنے مختلف النوع پروگراموں  کے ذریعہ ، دوردراز کے علاقوں کے دستکاروں کو ان کی جگہوں پرہی بہت کم لاگت پرروزگار کے مواقع پیداکررہاہے ۔

اس موقع  پر پی ایم ای جی پی کے مستفدین نے اگربتّیان بنانے ، کمہارکی چاک اور دستکاریوں وغیرہ سے متعلق کے اسٹالس لگائے گئے ۔کے وی آئی سی  مستفدیدن کو ہرضروری مدد فراہم کررہاہے تاکہ وہ اپنی صلاحیت ، پیداواریت اورنئی نئی منڈیوں تک اپنی رسائی کو بہتربناسکیں ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1729



(Release ID: 1899796) Visitor Counter : 75


Read this release in: English