وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 2023 کا ممبئی میں آغاز ، مہوتسو میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘  کے اقدار کو نمایاں کیا گیا  ہے


خصوصی ٹورسٹ باباصاحب امبیڈکر سرکٹ ٹرین کا افتتاح 14 اپریل کو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر کیا جائے گا: مرکزی وزیر ثقافت

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ممبئی میں نو روزہ ثقافتی تقریب کا افتتاح کیا

Posted On: 11 FEB 2023 8:49PM by PIB Delhi

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو اس بار ممبئی میں واپس آ گیا ہے، اور اس میں ہر ایک کے لیے بصری اور موسیقی  پیش کرنے  کاوعدہ کیا گیا ۔

 

 

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج یہاں آزاد میدان میں  راشٹریہ سنسکرت مہوتسو 2023 کا افتتاح  کیا ۔ یہ میلہ 11 سے 19 فروری 2023 تک آزاد میدان، چرچ گیٹ، ممبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔ مہوتسو کا انعقاد حکومت کی وزارت ثقافت کے ذریعے کیا جا رہا ہے تاکہ  ثقافتی تبادلے کے ذریعے قومی یکجہتی اور سالمیت کو فروغ  دیا جاسکے۔

 

 

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی صدارت کی ، مہاراشٹر کے  ثقافتی امور، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیرسدھیر منگنٹیوار اور مہاراشٹر کے سیاحت، ہنر مندی، روزگار، صنعت کاری، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر پربھات لودھا نے  افتتاحی تقریب میں اعزازی مہمان  کے طور پر شرکت کی ۔

 

 

افتتاحی تقریب کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ایک بھارت شریشٹھ  بھارت کا پائیدار پیغام دیتا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ زبان اور ثقافتی اظہار میں متعدد تنوع کے باوجود، ہندوستان متحد اور ایک ہے۔ گورنرموصوف نے خواہش ظاہر کی کہ مہوتسو کمبھ میلہ کی طرح دنیا بھر میں مشہور ہو۔

گورنر کوشیاری نے کہا کہ حکومت ہند ہندوستانی ثقافت کی نشاۃ ثانیہ کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے یوگا کے عالمی دن کے ادارے کا حوالہ دیا جس میں دنیا ہماری بھرپور ثقافت اور روایت کومحسوس کررہی ہے ۔

گورنر نے ہر ایک سے روحانی اور لازوال روایات کو زندہ رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تمام ممبئی والوں اور ریاست اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے لوگوں کو مہوتسو میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے اور ہندوستانی ثقافت کی دستکاری، فن، کھانوں اور دیگر پہلوؤں کا بھرپور ذائقہ لینے کی تلقین کی ہے۔

 ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ خصوصی ٹورسٹ باباصاحب امبیڈکر سرکٹ ٹرین کا افتتاح 14 اپریل کو ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش پر کیا جائے گا۔

 

 

شہریوں، فنکاروں اور کاریگروں سمیت سامعین کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ ممبئی کے لوگوں کے لیے مہوتسو کے دوران تقریباً 1000 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ شہر قدیم روایت اور جدیدیت کا سنگم ہے، جہاں ثقافتی اعتبار سے بھرپور سیاحتی مقامات، اداروں، تہواروں اور رقص اور سینما سمیت آرٹ کی مختلف  شکلیں ہیں۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت سے متاثر ہو کر مہوتسو کا انعقاد فن اور ثقافت کو فروغ دینے کےلئے ہندوستان کی گوناگونیت کے جشن کے ذریعے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ مہوتسو ہماری بھرپور ثقافت کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرے گا، اور ہمارے لوگوں میں ہماری مقامی ثقافت اور فن کے تئیں تعریف اور محبت کو دوبارہ زندہ کرے گا۔ ہم ’’ ووکل فار لوکل کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ حکومت نے بڑے پیمانے پر ہمارے تیرتھ استھانوں کی ترقی کےلئے کام شروع  کردیا ہے۔‘‘

وزیر موصوف نے تمام ممبئی والوں سے اپیل کی کہ وہ فیسٹول کا دورہ کریں اور ایک ہی چھت کے نیچے ہندوستانی ثقافت کے مختلف مظاہر میں خود کو محو کرکے تحریک، علم اور تفریح حاصل کریں۔

 

 

 حکومت مہاراشٹر کے ثقافتی امور، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیر سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں میں سب سے متنوع اور ثقافتی لحاظ سے امیر ملک ہے۔ ملک اور ریاست مہاراشٹر کے متعدد عوامی فنون کاذکرکرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ ثقافت،  ذہنی سکون کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے جسے محض دولت سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر مرکزی حکومت کے ایک بھارت شریشٹھ  بھارت پہل میں مثبت اور موثر تعاون کرتا رہے گا۔

 

 

ثقافت کی وزارت  کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ امیتا سارا بھائی نے کہا کہ مہوتسو کا مقصد ،مختلف ریاستوں کی ثقافتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اور دستکاری ، ثقافت اور کھانوں کےمثلث کے ذریعے  عام شہری کے ساتھ جوڑنا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سامعین تیجسوینی ساٹھے اور ان کے گروپ کے کلاسیکل کتھک کی کارکردگی سے محظوظ ہوئے۔ رقاصوں کے باصلاحیت گروپ نے کلاسیکی رقص کی متاثر کن کارکردگی اور ردم سے سامعین کو پوری طرح محو کردیا ۔ مشہور گلوکار موہت چوہان نے اپنی پرکارکردگی میں کئی بہترین نغمے پیش کئے جس کا عنوان تھا ’تم سے ہی، 25 سال کا سریلا سفر‘ (25 سال کا موسیقی کا سفر)۔

 

 

ہندوستان بھر سے تقریباً 350 لوک اور قبائلی فنکاروں کے ساتھ ساتھ تقریباً 300 مقامی لوک فنکار، کچھ ٹرانس جینڈر اور مختلف صلاحیتوں کے حامل فنکار، معروف کلاسیکی فنکاروں کے ساتھ ساتھ مشہور اسٹار فنکار بھی اپنی سحر انگیز پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ اور متاثر کریں گے۔

فنکاروں کے علاوہ، ہندوستان کی تمام ریاستوں اور مرکزی وزارت ثقافت کے تمام سات زونل ثقافتی مراکز سے تقریباً 150 کاریگروں کو آنگن کے تحت ان کے فن اور دستکاری کی فروخت اور نمائش کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جس کے لیے تقریباً 70 اسٹالز  دستیاب ہیں۔ ۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر اسٹیٹ ہینڈلوم ڈپارٹمنٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے 25 اسٹال لگائے جارہے ہیں۔

 

 

لہذا، ہندوستانی ثقافت کی متحرک دنیا میں اپنے آپ کو محو کرنے کے لیے تیار ہو جائیں اور ہمارے مالامال وراثت  کو پوری طرح سمجھیں اور ستائش کریں ۔  اس مہوتسو میں آرٹ، موسیقی، کھانوں اور بہت کچھ کا کلیڈوسکوپ پیش کیا جائے گا، جو ٹورسٹوں کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی فراوانی کا تجربہ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ مہوتسوٹورسٹوں کو ہندوستان کے مختلف ثقافتی تاثرات کو دریافت کرنے اور ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے کی بھرپورتعریف کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ہر سال وزارت کی طرف سے مہوتسو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ 2019 میں مدھیہ پردیش میں، 2022 میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں، اور اب مہاراشٹر میں منعقد ہورہا ہے۔

یومیہ پروگرام کا شیڈول مندرجہ ذیل ہو گا:

صبح 11.00 بجے سے رات 10.00 بجے تک   دستکاری اور آرٹ کی نمائش۔

سہ پہر 2.30 بجے سے 3.30 بجے تک : مقامی فنکاروں کی طرف سے مارشل آرٹ کی پیشکش

شام 4.00 بجے شام 05.30 تک : مقامی فنکاروں کی پریزنٹیشن

شام 06:00 سے شام 06:45 تک روایتی، قبائلی اور لوک رقص کوریوگرافک پریزنٹیشن کے ساتھ

شام 7.00 بجے سے رات 8.15  بجے تک : معروف کلاسیکی فنکاروں کے پروگرام۔

رات 8.30 بجے سے رات 10.00 بجے تک : مشہور سٹار فنکاروں کے پروگرام۔

اس QR کوڈ کو اسکین کرکے یہاں روزانہ کے واقعات کی تفصیلات حاصل کریں۔

 

 

پنڈال کے گراؤنڈ میں ایک فوڈ کورٹ قائم کیا جا رہا ہے جس میں تقریباً 37 اسٹالز پر پورے ہندوستان  کے کھانے کی اقسام، مقامی فوڈ سٹالز کے ساتھ ساتھ موٹےکے کھانے بھی عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

وزارت ثقافت تحت تمام سات زونل ثقافتی مراکز اور اکیڈمیاں۔ بھارت کے، اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ تقریب مہاراشٹر کی وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

راشٹریہ سنسکرت مہوتسو ہمارے شاندار ثقافتی ورثے کا جشن ہے اور لوگوں کے لیے اکٹھے ہونے اور ہندوستان کی بہترین ثقافتی روایات کا تجربہ کرنے کا ایک موقع ہے۔ تمام شہریوں اور فن سے محبت کرنے والوں کے لیے پورے پروگرام میں داخلہ مفت ہے۔ اس منفرد ثقافتی تجربے سے محروم نہ ہوں اور ہمارے ساتھ موسیقی اور ثقافتی سفر سے لطف اندوز ہوں!

**********

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.1733



(Release ID: 1899774) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi