مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب اشونی ویشنو نے آج پرگتی میدان میں قومی ڈاک ٹکٹوں  کی نمائش امرت پیکس2023 کا افتتاح کیا


محکمہ ڈاک بینکنگ، خدمات کی فراہمی اور سماجی تحفظ کی ادائیگی کے نیٹ ورک کے لیے ڈیجیٹل نیٹ ورک بن گیا ہے:  اشونی ویشنو

امرت پیکس اس عظیم قوم کی 5000 سال قدیم  گراں مایہ تاریخ اور ثقافت کو اُجاگر کرتا ہے:  دیوسنگھ چوہان

نمائش میں 13 مسابقتی زمروں کے تحت 20,000 سے زیادہ نمائشی اشیاء  کے ساتھ ساتھ   مہمانان  کی موجودگی کے علاوہ  آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک خصوصی سیکشن

ڈاک ٹکٹوں کے اس پانچ روزہ مہاکمبھ کے دوران ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی متعدد ورکشاپس، پینل مباحثے اور ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے

Posted On: 11 FEB 2023 7:30PM by PIB Delhi

مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج یہاں  امرت پیکس - 2023قومی فلیٹلک نمائش کا افتتاح کیا۔ ہال نمبر 05، پرگتی میدان، نئی دہلی میں ڈاک ٹکٹوں کا یہ پانچ روزہ مہاکمبھ (11 تا 15 فروری 2023) آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوسنہ چوہان، محکمہ ڈاک کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے، پوسٹل سروسز کے ڈائرکٹر جناب آلوک شرما اور دیگر معززین موجود تھے۔

BMM_8615.JPG

جناب  اشونی ویشنو  امرت پیکس۔2023 قومی فلیٹلیک نمائش میں خطاب کرتے ہوئے۔

اس موقع پر موجود بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت محکمہ ڈاک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے اور بینکنگ، خدمات کی فراہمی اور سماجی تحفظ کی ادائیگی کے نیٹ ورک کے لیے ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک بن گیا ہے۔ انہوں نے نوجوان ذہنوں کو ہماری بھرپور ثقافت، ورثے اور تاریخ کے بارے میں آگاہی دینے اور اپنی بنیادوں پر فخر کااظہار کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شوق کے اُبھرتے ہوئے کردار پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اس پرانے شوق کو ڈیجیٹل بنانے اور نوجوانوں کے لیے اسے مزید دلچسپ اور پرکشش بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

BMM_8574.JPG

جناب  دیوسنگھ  چوہان امرت پیکس 2023 - قومی فلیٹلیک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دیوسنہ چوہان نے کہا کہ امرت پیکس اس عظیم قوم کی 5000 سال پرانی  گراں مایہ تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے اور لوگوں کے سامنے پیش کرنے کا قومی پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں انڈیا پوسٹ کے قابل اعتماد نیٹ ورک کو مالیاتی خدمات کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے نئی شکل دی گئی ہے۔

 امرت پیکس 2023 کی افتتاحی تقریب میں ملک کے تمام حصوں سے بڑی تعداد میں اسکول کے طلباء اور ڈاک ٹکٹوں کے جمع کرنے کے شائقین (فیلٹیلسٹس)نے شرکت کی۔ نمائش میں 13 مسابقتی زمروں اور مدعو افراد کے تحت 20,000 سے زیادہ نمائشی نمونے  رکھے  گئے ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک خصوصی سیکشن بھی  اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں اور  ڈاک ٹکٹیں جمع کرنے کا شوق رکھنے والے  نئے شائقین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

BMM_8515.JPG

آزادی کا امرت مہوتسو پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء

محکمہ ڈاک نے آزادی کا امرت مہوتسو  کے موضوع  پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کو قومی سطح کے ڈیزائن مقابلے کے بہترین اندراجات سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں 4 لاکھ سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ پین انڈیا کی سطح پر محکمہ اسکولی تعلیم اور حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران اس مقابلے کے قومی فاتحین کو بھی مبارکباد دی گئی۔

 

BMM_8395.JPG

BMM_8348.JPG

 

BMM_8547.JPG

BMM_8445.JPG

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بچیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں محکمہ ڈاک کے اہم کردار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، محکمے نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اور آزادی کا امرت مہوتسو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 9 اور 10 فروری 2023 کو 10 لاکھ سے زیادہ سکنیا سمردھی اکاؤنٹس کھولے۔

 امرت پیکس 2023 میں ہندوستان کی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے والے متعدد ورکشاپس، پینل مباحثے اور ثقافتی پروگرام  شامل کئے گئے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے شہری ان تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں اور ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے ہندوستان کی کہانی کو دریافت کر سکتے ہیں۔ ہندوستان میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس نمائش میں ورچوئل رئیلٹی اور اّگمینٹڈ ریئلٹی جیسے متعدد ٹیکنالوجی کے نمونے رکھے گئے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم https://amritpex2023.in ملاحظہ کریں۔

*************

 

 

( ش ح ۔ س ب ۔ ر ض(

U. No.1732


(Release ID: 1899767) Visitor Counter : 145


Read this release in: English