زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی آئی ایم-روہتک پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں دھان کی باقیات کے انتظام کے اقدامات کا جائزہ لے گا


محکمہ زراعت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دھان کی باقیات کے انتظام کے مختلف اقدامات کی جانچ اور اثرات کی تشخیص کی ذمہ داری آئی آئی ایم-روہتک کو دی  ہے

Posted On: 11 FEB 2023 8:09PM by PIB Delhi

پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سے ملحقہ ریاستوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے دہلی اور قومی راجدھانی کے علاقے میں فضائی آلودگی سے نمٹنے اور فصلوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے درکار مشینری کو سبسڈی دینے کے مقصد سے زراعت، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ نے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کی این سی ٹی ریاستوں میں فصلوں کی باقیات کو اسی مقام پر ٹھکانے لگانے کے لیے 19-2018 سے زرعی طریقہ کار کو فروغ دینے سے متعلق مرکزی شعبے کی ایک اسکیم کو لاگو کیا ہے۔ 19-2018 سے 23-2022 کی مدت کے دوران اس اسکیم کے تحت فنڈ کے طور پر 3138 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران، ریاستوں نے فصل کی باقیات کو ٹھکانے لگانے  کی مشینوں کے 38000 سے زیادہ کسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سیز) قائم کیے ہیں اور ان قائم کردہ سی ایچ سیز اور ان 4 ریاستوں کے انفرادی کسانوں کو 2.42 لاکھ سے زیادہ مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔

image001PLFN.jpg

ان 5 سالوں کے دوران اس اسکیم کے تحت ریاستوں کی طرف سے کیے گئے مختلف اقدامات کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، روہتک سے ریاستوں میں دھان کی باقیات کو جلانے کے مسئلے کی شدت ، دھان کے بھوسے کے انتظام اور ان مشینوں کی زیادہ سے زیادہ فیلڈ صلاحیتوں کی بنیاد پر استعمال کاتجزیہ ، اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی مشینوں کے معیار اور قیمت کا جائزہ،، کھلی منڈی میں مشینوں کے معیار اور قیمت،دستیاب انفراسٹرکچر کا اندازہ اور ریاست اور ضلع وار بھوسے کے انواع کی تحفظاتی استعمال کی صلاحیت،دھان کی باقیات کو جلانے میں کمی پر مشین کے استعمال کا تجزیہ، کھیت سے باقیات کو اٹھانے  اور اصل مقام تک  بھوسہ کو پہنچانے سے متعلق بندوبست کے ڈھانچے کے لیے موجودہ خلا کا اندازہ لگانا کے لیے مختلف اداروں جیسے انفرادی کسان، سوسائٹیز اور کسٹم ہائرنگ سینٹرز کے ساتھ دستیاب ہر مشین کے اوسط استعمال کا اندازہ سمیت الگ الگ دستیاب مشینری کی ضلع وار میپنگ کیلئے مدد لی ہے اور حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اسٹریٹجک اقدامات کا مشورہ دینا جس میں مختلف وزارتوں/محکموں کے اقدامات/اسکیموں کو لاگو کرنے اور کسانوں اور اس شعبے کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے ذریعے کسان کے تاثرات/ضروریات کا جائزہ ، جن کی ضرورت مرکزی اور ریاستی سطح پر پڑ سکتی ہے،  اس سے متعلق  سرگرمیاں  آئی آئی ایم روہتک نے انجام دی ہیں ۔

یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس جامع مشاورت اور تجزیے کے ذریعے جو نتائج سامنے آئیں گے، اس سے  زیادہ سے زیادہ معلومات ،بہتر رسائی اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں تک وسیع مواقع کے ساتھ کے ساتھ اس منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے معاون انفراسٹرکچر قائم کرکے فصلوں کی باقیات کے انتظام کی خاطر بنیادی ڈھانچے اور سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے میں مدد ملے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ ع ح)

U.No. 1681



(Release ID: 1899393) Visitor Counter : 100


Read this release in: English