کوئلے کی وزارت
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے این یو پی پی ایل حرارتی بجلی پلانٹ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا
پروجیکٹ کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی
Posted On:
11 FEB 2023 7:12PM by PIB Delhi
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج گھاٹم پور (کانپور ) میں واقع نیویلی اتر پردیش پاور لمیٹڈ (این یو پی پی پی ایل) کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس دورے میں کوئلے کے سکریٹری جناب امرت لال مینا بھی وزیر موصوف کے ساتھ تھے۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
این یو پی پی ایل، ایک کوئلے پر مبنی سپر کریٹیکل حرارتی بجلی پلانٹ ہے۔ یہ نیویلی لِگ نائٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ (حکومت ہند کا انٹر پرائز) کا ایک مشترکہ پلانٹ ہے۔ مرکزی وزیر نے این یو پی پی ایل کے کمپلیکس میں شجر کاری بھی کی۔

جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ اتنے بڑے پلانٹ میں سبھی آلات اور مشینری میک ان انڈیا کے تحت تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 85 فیصد کام ہو چکا ہے اور پلانٹ کے باقی تین محکموں میں کام جاری ہے۔ ان میں بوائلر اور ٹربائن کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ جولائی میں اس کی پہلی اکائی کا افتتاح کرنے کے مقصد سے نیویلی لگ نائٹ کے سی ایم ڈی کو ہر 15 دنوں میں ایک جامع جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاو جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ یہ ریلوے لائن اور پانی کی سپلائی کا کام بھی پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے لئے بجلی بہت ضروری ہے۔ سال 13-2012 سے پہلے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بجلی کی سپلائی کی صورت حال بہت زیادہ اطمینان بخش نہیں تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ ق ر
80U-16
(Release ID: 1899376)
Visitor Counter : 173