جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنکھیا آمیزش سے متاثرہ ریاستوں میں گندے پانی کو پھرسے قابل استعمال  بنانے کے برادری کے پلانٹس

प्रविष्टि तिथि: 13 FEB 2023 4:32PM by PIB Delhi

پینے کا پانی ایک ریاستی معاملہ ہے اس لئے ریاستی حکومتوں یامرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی سرکاروں  کو پنے کے پانی کی سپلائی سے متعلق اسکیموں  کی منصوبہ بندی ، تیاری ، منظوری اور عمل آوری سے کام انجام دینے ہوتے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت ہند ، تکنیکی اورمالی امداد فراہم کرکے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے ۔ حکومت ہند کی سطح پر ، دیہی پانی کی سپلائی کے لئے انفرادی پروجیکٹوں /اسکیموں کی ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات کااہتمام نہیں کیاجاتا۔

حکومت ہند ، ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری میں ، اگست 2019سے ، جل جیون مشن (جے جے ایم ) –ہرگھرجل اسکیم پرعمل درآمد کررہی ہے ۔ اس اسکیم کامقصد سال 2024تک ہردیہی کنبے کو پائپ کے ذریعہ باضابطہ اورطویل مدتی بنیاد پر اورخاطرخواہ مقدارمیں ، اورمجوزہ معیار کے پینے کے پانی کی فراہمی کابندوبست کرناہے ۔ جل جیون مشن جے جے ایم کے تحت ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فنڈس مختص کرنے کے دوران ، فنڈس کی دس فیصد مقدار، کیمیاوی آلودگی سے متاثرہ بستیوں میں رہنے والی آبادی کے لئے مختص کی جاتی ہے ۔

جل جیون مشن کے تحت ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ پانی کے محفوظ ذرائع کی بنیاد پر بڑی مقدار میں پانی کی منتقلی سے متعلق پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی کریں اورانھیں  نافذکریں ۔

محفوظ پانے کے ذرائع  کی بنیادپر پائپ کے ذریعہ پینے کاپانی کی سپلائی سے متعلق اسکیم  کی منصوبہ سازی ، نفاذ اور عمل درآمد کے کاموں میں وقت لگ سکتاہے ۔ اس لئے صرف ایک عارضی اقدام کے طورپر ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی صلاح دی گئی ہے کہ وہ پانی کو ازسرنو قابل استعمال بنانے کے برادری کے پلانٹس  (سی ڈبلیو پی پیز) نصب کریں اور یہ پلانٹس خاص طورپر سنکھیا اورفلورائیڈ کی آمیزش سے متاثرہ آبادیوں میں نصب کریں ، تاکہ ان کے پینے  کے پانی اورکھانا پکانے کی ضروریات کو پوراکرنے کی غرض سے ، ہرکنبے کو 10-8لیٹرفی کس یومیہ  (آئی پی سی ڈی) پانی سپلائی کیاجاسکے ۔

جل جیون مشن –جے جے ایم کے تحت ، دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے ذرائع میں آلودگی کی سطح پر ، آبادی کے لحاظ سے نگرانی کی جاتی ہے ۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے موصولہ  رپورٹوں کے مطابق ، آج تک پینے کے  پانی کے ذرائع میں سنکھیاکی آمیزش سے متاثرہ اور تیسری اورچوتھی سہ ماہی کے دوران کئے گئے اقدامات سمیت قلیل مدتی اقدامات کے تحت احاطہ کی گئیں  آبادیوں کی ریاست  کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں پیش کی گئی ہیں ۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ  پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

منسلک

پینے کے پانی کے ذرائع  میں سنکھیا کی آمیزش سے متاثرہ آبادیوں  کی ریاست کے لحاظ سے تعداد۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1636


(रिलीज़ आईडी: 1899104) आगंतुक पटल : 110
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English