جل شکتی وزارت
اٹل بھوجل یوجنا یکم اپریل 2020 سے پانچ سال کی مدت کے لئے سات ریاستوں میں نافذ کی جارہی ہے
Posted On:
13 FEB 2023 4:35PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ مجموعی طورپر 6000 کروڑروپے کے بجٹ والی مرکزی شعبے کی اسکیم اٹل بھوجل یوجنا یکم اپریل 2020 سے پانچ سال کی مدت کے لئے سات ریاستوں یعنی ہریانہ ، گجرات ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر ، راجستھان اور اترپردیش کے 80 اضلاع میں 229 انتظامی بلاکوں / تعلقوں کی 8220 پانی کی مشکل والی گرام پنچایتوں میں نافذ کی جارہی ہے۔
پروگرام کے نفاذ کے لئے درکار ادارہ جاتی ڈھانچوں مثلاََ ریاستی پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹوں اور ضلعی پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹوں کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ڈاٹا کلکشن اکیوپمنٹ کے حصول کی سرگرمیاں آگے کے مرحلے میں ہیں۔
گاؤں اور آبی صفائی ستھرائی سے متعلق موجودہ کمیٹیوں کے ذریعہ تمام 8220 گرام پنچایتوں کی آبادیوں کو متحرک کیا گیا ہے ا ور زیر زمین پانی سے متعلق اعدادوشمار جمع کرنے اور معلومات والی اور غیر مرکزیت والی فیصلہ سازی کے لئے پانی سے متعلق بجٹ سازی میں اس کی اہمیت کے بارے میں مرکوز معلومات ، تعلیم اورترسیل (آئی ای سی ) اور تربیتی پروگراموں کے ذریعہ ان کی صلاحیت سازی کی گئی ہے۔پانی کے بجٹ سے متعلق تفصیلات اور مانگ کے سلسلے میں مجوزہ اقدامات مثلاََ مائکرو آبپاشی ، فصلوں کو متنوع بنانا ، پائپ لائن وغیرہ کے استعمال اور سپلائی کے سلسلے میں اقدامات مثلاََ چیک ڈیمس فارم تالاب ، ریچارج شافٹ اور دیگر مصنوعی ریچارج / پانی کے تحفظ کے ڈھانچوں کی تفصیلات والے مجموعی طورپر آبادی کی قیادت والے 8207 پانی کے تحفظ کے منصوبے (ڈبلیو ایس پی ) تیار کئے گئے ہیں۔متعلقہ محکموں کے ذریعہ مختلف مرکزی /ریاستی حکومتوں کی اسکیموں کے تال میل کے ذریعہ آبادیوں کی سرگرم شمولیت کے ساتھ میدان میں ڈبلیو ایس پی نافذ کئے جارہے ہیں۔
اسکیم کے نفاذ کو آسان بنانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا گیا اور کئی اقدامات کئے گئے مثلاََ بیک اینڈ سے ڈیٹا فراہم کراتے ہوئے غیر متعلقہ دستاویزات ہٹائے گئے ،ایم آئی ایس میں اپڈیشن ، موبائل ایپ میں ڈاٹا انٹری کا انتظام ،مقامی زبان میں ہدایات / رہنما خطوط جاری کرنے کا اہتمام، متعلقہ ماہرین کے ذریعہ تمام متعلقین کی خاطر خواہ صلاحیت سازی ، مستقل ٹربل شوٹنگ ورکشاپ وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔ وقتاَََفوقتاََ فیلڈ کےدوروں اور مستقبل جائزوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
اس اسکیم کے تحت پانی کی مشکلات والی ریاستوں کے پانی کی مشکلات والے علاقوں میں زیر زمین پانی کی مانگ کے شراکت والے بندوبست کے نظریہ کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ۔
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-1634
(Release ID: 1899090)
Visitor Counter : 123